دنیا
2 منٹ پڑھنے
چین: ہم، اپنے حقوق و مفادات کا تحفظ کریں گے
ہمارا ہمیشہ سے یہ موقف رہا ہے کہ محصولات کی جنگ کا کوئی فاتح نہیں ہو گا اور چین اپنے جائز حقوق اور مفادات کا پُرعزم دفاع کرے گا: ماؤ نِنگ
چین: ہم، اپنے حقوق و مفادات کا تحفظ کریں گے
"ہم چینی شہریوں کی سلامتی کے تحفظ کے لیے تمام ضروری اقدامات اٹھائیں گے،" ننگ نے کہا۔ / AP

چین نے کہا ہے کہ ہم، امریکی ٹیرف کے مقابل، اپنے حقوق اور مفادات کا تحفظ کریں گے۔

چین وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ نِنگ نے منگل کو ایک معمول کے نیوز کانفرنس میں ایران کے ساتھ تجارت کرنے والے ممالک پر ٹرمپ کے اعلان کردہ 25 فیصد محصول سے متعلق سوال کے جواب میں کہا ہے کہ "ہمارا ہمیشہ سے یہ موقف رہا ہے کہ محصولات کی جنگ کا کوئی فاتح نہیں ہو گا اور چین اپنے جائز حقوق اور مفادات کا پُرعزم دفاع کرے گا"۔

سیاحتی مقاصد  کے لیے ایران کا سفر کرنے والے چینی شہریوں کے بارے میں مشورے سے متعلق سوال کے جواب میں ماؤ نے کہا ہے کہ "بیجنگ ،صورت حال کی پیش رفت پر بغور نگاہ رکھے ہوئے ہے۔ ہم اپنے شہریوں کی حفاظت کے لیے تمام ضروری اقدامات کریں گے"۔

چین ایران کی اہم برآمداتی منڈیوں میں شامل ہے

 محصولات کی  دھمکی ، ایران میں گذشتہ کئی برسوں کی سب بڑی حکومت مخالف احتجاجی لہر  کے دوام کے دوران دی گئی ہے۔ملک میں اقتصادی مسائل کی وجہ سے شروع ہونے والے احتجاجی مظاہرے دینی قیادت کے خاتمے کے مطالبات میں تبدیل ہو گئے ہیں۔

 امریکہ کے حقوقِ انسانی گروپ HRANA نے کہا ہے کہ احتجاج  کے آغاز سے تاحال،  مظاہرین اور سکیورٹی اہلکار سمیت، کم از کم 648 افراد کی اموات کی  تصدیق کی جا چُکی ہے۔

ٹرمپ نے کل بروز سوموارٹرتھ سوشل سے جاری کردہ بیان میں  کہا  تھاکہ ایران کے ساتھ تجارت کرنے والا کوئی بھی ملک امریکہ کے ساتھ تمام تجارتی لین دین پر 25 فیصد محصول کا سامنا کرے گا۔

وائٹ ہاؤس کی ویب سائٹ پر اس پالیسی کی کوئی سرکاری دستاویز موجود نہیں ہے۔ یہ  بھی واضح نہیں ہے کہ کس قانونی اختیار کے تحت یہ محصولات عائد کیے جائیں گے اورکیا یہ  محصولات ایران کے تمام تجارتی شراکت داروں پر لاگو ہوں گے؟

ایران برسوں سےسخت  امریکی پابندیوں کا سامنا کر رہا ہے۔ پابندیوں کے باوجود ایران، چین، متحدہ عرب امارات اور بھارت سمیت متعدد ممالک کے ساتھ تجارت جاری رکھے ہوئے ہے۔ مذکورہ ممالک ایران کی بڑی برآمداتی منڈیوں میں شمار ہوتے ہیں۔  کسٹم محصولات، ہدف بنائے گئے ممالک سے مال لانے والے امریکی اتحادیوں سے وصول کئے جاتے ہیں۔

دریافت کیجیے
کینیڈا ہماری ریاست بنے بغیر تمام فوائد چاہتاہے:ٹرمپ
ہمسایہ ممالک امریکہ کا آلہ کار نہ بنیں ورنہ انجام ٹھیک نہ ہوگا:ایران
"اسرائیل پر پابندی ختم "کولومبیا کوئلہ برآمد کرےگا
جب تک اقتدار پر ہوں فلسطینی ریاست کا قیام ممکن نہیں ہوگا:نیتن یاہو
ایران ' نہ جنگ ، نہ امن' کی صورتحال کا خاتمہ چاہتا ہے:پزشکیان
اسرائیلی فوجی حکام نیتن یاہو انتخابات میں تاخیر کرنے کے لیے تشدد میں اضافے کی کوشش کر سکتے ہیں: رپورٹ
قالیباف: ہمیں ہمسایہ ممالک سے سیکیورٹی اور اقتصادی تعاون کے پیغامات موصول ہوئے ہیں
امریکی سفیر: شام میں اسرائیلی حملے کے پیچھے غلط معلومات کا ہاتھ تھا
کولمبیا میں زلزلے سے اموات کی تعداد میں اضافہ؛ ترکیہ کی انسانی امداد کی فراہمی میں تیزی
یوکرینی ڈراونز نے روسی علاقے ثمارا میں ایک صنعتی تنصیب اور اوزون گودام کو نشانہ بنایا
ترکیہ کی صدر ایردوان کے خلاف تبصروں پر اسرائیل کی مذمت
ایرانی فوج دفاعی نظریے سے حملہ آور نظریے کی طرف مڑ رہی ہے: فوجی ترجمان
امریکہ: چارٹر طیارے کے حادثے میں تمام 8 افراد ہلاک
روس: ماسکو ایران پر کوئی دباؤ نہیں ڈال رہا
امریکہ: ٹریژری بانڈوں کی پیداوار ایک بار پھر بڑھ گئی