پاکستان
2 منٹ پڑھنے
پاکستان کے ساتھ تیل کی تلاش کے لیے تعاون کا معاہدہ کیاہے:ٹرمپ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ  پر اپنے پیغام میں کہا کہ ہم نے حال ہی میں پاکستان کے ساتھ ایک معاہدہ کیا ہے جس کے تحت پاکستان اور امریکا اپنے تیل کے وسیع ذخائر کو فروغ دینے کے لیے مل کر کام کریں گے
پاکستان کے ساتھ تیل کی تلاش کے لیے تعاون کا معاہدہ کیاہے:ٹرمپ
/ AP

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ان کی انتظامیہ نے پاکستان کے ساتھ ایک معاہدہ کیا ہے جس کے تحت واشنگٹن پاکستان کے تیل کے ذخائر کو ترقی دینے کے لیے اسلام آباد کے ساتھ مل کر کام کرے گا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ  پر اپنے پیغام میں کہا کہ ہم نے حال ہی میں پاکستان کے ساتھ ایک معاہدہ کیا ہے جس کے تحت پاکستان اور امریکا اپنے تیل کے وسیع ذخائر کو فروغ دینے کے لیے مل کر کام کریں گے öہم آئل کمپنی کا انتخاب کرنے کے عمل میں ہیں جو اس شراکت داری کی قیادت کرے گی۔

ٹرمپ کی سوشل میڈیا پوسٹ میں امریکا اور پاکستان کے درمیان معاہدے کے بارے میں مزید تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں۔

گزشتہ ہفتے پاکستانی وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے وزیر خارجہ مارکو روبیو سے ملاقات کے بعد کہا تھا کہ امریکہ اور پاکستان ایک تجارتی معاہدے کے بہت قریب ہیں جو چند دنوں میں ہو سکتا ہے۔

اس کے علاوہ ٹرمپ نے بھارت سے درآمدات پر 25 فیصد محصولات عائد کیے اور نئی دہلی کی جانب سے روسی ہتھیاروں اور توانائی کی خریداری پر غیر معینہ 'جرمانے' کا اعلان کیا۔

انہوں نے برازیل کی برآمدات پر محصولات میں 50 فیصد اضافے کے ایگزیکٹو آرڈر پر بھی دستخط کیے۔

دریافت کیجیے
امریکی اسٹاک مرکیٹوں میں تناو، تیل 100 ڈالر سے اوپر چلا گیا
اسرائیلی فوج نے تین فلسطینیوں کو قتل کر کے لاشیں قبضے میں لے لیں
روسی گودام پر یوکرینی ڈرون حملے
جاپان امید کرتا ہے کہ فلسطین کے لیے حمایت میں اضافہ ہوگا
ترکیہ COP31 پروگرام میں رضاکار بننے کے لیے درخواستیں جاری
چین نے آبنائے تائیوان میں دو روزہ فوجی مشقیں شروع کر دیں
ایران: ہمارا دفاعی نظریہ بالکل واضح ہے، "آنکھ کے بدلے آنکھ"
اسرائیل نے تازہ خلاف ورزیوں میں چار فلسطینیوں کو قتل کر دیا ہے
امریکہ نے ایران پر حملوں کا سلسلہ دوبارہ شروع کر دیا
نیٹو کا 'فرنٹ ڈور' منصوبہ ،ترک دفاعی تعاون کو مضبوط بنانے کا ہدف
ترک خواتین اور مردوں کی ٹیمیں VNL فائنلز میں پہنچ گئیں
فرانس میں پھِیلتی جنگلاتی آگ،سینکڑوں افراد کا انخلا
حملے جاری رہے تو امریکہ اور اس کے عرب اتحادی بھی نہیں بچیں گے:ایران
یورپی یونین کے سفیر روس پر نئے پابندیوں کی تیاریوں میں
"الزامات بے بنیاد ہیں"عدالت میں اپنا مقدمہ چیلنج کروں گا: مادورو