دنیا
2 منٹ پڑھنے
بنگلہ دیش، ڈھاکہ میں زلزلے سے تین افراد ہلاک
یہ  زلزلہ صبح کے وقت آیا اور اس کا مرکز نرسنگدی ضلع میں تھا، جو دارالحکومت ڈھاکہ سے تقریباً 50 کلومیٹر شمال مشرق میں واقع ہے۔
بنگلہ دیش، ڈھاکہ میں زلزلے سے تین افراد ہلاک
ڈھاکہ، بنگلہ دیش میں 21 نومبر 2025 کو زلزلے کے بعد، رہائشی اپنا گھر خالی کرنے کے بعد ایک گلی میں گرے ہوئے اسکیفولڈنگ کے قریب کھڑے ہیں۔ / Reuters

حکام کا کہنا ہے کہ جمعہ کو بنگلہ دیش میں ریکٹر اسکیل پر 5.7 کی شدت کا زلزلہ آنے سے  کم از کم پانچ افراد ہلاک ہوئے، جن میں دارالحکومت ڈھاکہ میں تین شامل ہیں، اور تقریباً سو افراد زخمی ہوئے۔

ملک کے عبوری سربراہ محمد یونس کے دفتر کے بیان کے مطابق، کم از کم پانچ افراد، جن میں ایک بچہ بھی شامل ہے، ہلاک ہوئے اور ملک کے مختلف حصوں میں تقریباً 100 افراد زخمی ہوئے، جن میں ڈھاکہ یونیورسٹی کے طلبہ اور مرکزی اضلاع گازی پور اور نرسنگدی کے فیکٹری کارکن شامل ہیں۔

مقامی پولیس افسر اشیش بوسے نے بتایا ہے کہ ڈھاکہ کے بنگشال محلے میں ایک پانچ منزلہ عمارت کی  ریلنگ گرنے سے تین افراد ہلاک ہوئے۔

محکمہ موسمیات بنگلہ دیش نے اطلاع دی ہے کہ یہ  زلزلہ صبح کے وقت آیا اور اس کا مرکز نرسنگدی ضلع میں تھا، جو دارالحکومت ڈھاکہ سے تقریباً 50 کلومیٹر شمال مشرق میں واقع ہے۔

زلزلہ چند ہی سیکنڈز تک محسوس کیا گیا۔

اس کے باوجود ڈھاکہ کے رہائشی زمین ہلنے کے دوران عمارتوں اور گھروں سے باہر بھاگ آئے اور محفوظ مقام کی تلاش کرنے لگے کی۔

بیان میں کہا گیا  ہے کہ زلزلے نے ملک کے مختلف اضلاع میں انسانی جانی نقصان کے علاوہ گھروں کے منہدم ہونے اور دیگر حادثات کا سبب بننے کے علاوہ مختلف علاقوں میں نقصانات کیے ہیں۔

ملکی سربراہ یونس نے اس خبر پر گہرے صدمہ اور افسوس  کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت صورتحال پر قریبی  نظر رکھے ہوئے ہے اور نقصان کی حد کا اندازہ کرنے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

مقامی فائر ڈیپارٹمنٹ نے ڈھاکہ کے اندر اور باہر کم از کم سات عمارتوں کے متاثر یا نقصان زدہ ہونے کی اطلاعات دیں اور کم از کم ایک شخص کے زخمی ہونے کی اطلاع دی گئی ہے۔

زلزلہ ہمسایہ ملک بھارت کے بعض حصوں میں بھی محسوس کیا گیا۔

 

دریافت کیجیے
ایران امریکی حملوں میں پانچ صوبوں میں 14 افراد ہلاک،، تہران-مشہد ریل آپریشن بند
بھارت جوہری توانائی کے منصوبوں کے تحت آسٹریلیا سے یورینیم برآمد کرے گا
یورپی یونین اور نیٹو کی طرف سے"اتحاد" کا پیغام
نیٹو کا ترکیہ کو بھی  شامل کرتے ہوئے عظیم سطح کے بین الاقوامی دفاعی منصوبوں کا اعلان
چین میں طوفانوں سے کم ازکم 15افراد ہلاک، سینکڑوں زخمی
فرانس میں ایک اور اہم میوزیم سے قدیم زیورات کی چوری نے ہلچل مچا دی
روسی ڈراونز اور میزائل حملے میں کیف علاقے میں جانی نقصان
امریکہ: یومِ آزادی کے موقع پر فائرنگ، 8 افراد زخمی
اسرائیل: بن گویر نے دورہ نیویارک منسوخ کر دیا
شمالی کوریا: اسٹریٹجک ہتھیاروں کے تجربات
ایران: تہران میں مرحوم خامنہ ای کی نمازِ جنازہ ادا کی گئی
روس: یوکرین کا سٹریٹیجک علاقہ کوسیانتیو تیوکا مکمل طور پر ہمارے قبضے میں ہے
سعودی قیادت کے اتحاد کی حوثیوں کو  سخت دھمکی
لیونل میسی نے ورلڈ کپ کے میچوں میں 20 واں گول کرتے ہوئے ایک نیا ریکارڈ قائم کر دیا
زلزلے سے ہلاک شدگان کی تعداد 2595 ہو گئی ہے:وینیزویلا
برکینا فاسو میں فوج کا آپریشن،سینکڑوں حملہ آور مارے گئے
روس کا کیف پر شدید حملہ،9 افراد ہلاک
قطر: الثانی۔وٹکوف ملاقات
میکسیکو  نے 40 سال بعد اپنی میزبانی میں منعقدہ ورلڈ کپ کے ناک آؤٹ مرحلے میں ایکواڈور  کو شکست دے دی
روس: 400 سے زیادہ یوکرینی ڈرون مار گرائے گئے ہیں