دنیا
2 منٹ پڑھنے
دس سال بعد قدافی کا بیٹا ضمانت پر رہا کر دیا گیا
49 سالہ قذافی پر الزام تھا کہ انہوں نے 1978 میں لیبیا میں لبنانی شیعہ عالم موسیٰ صدر کی گمشدگی کے بارے میں معلومات چھپائی تھیں
دس سال بعد قدافی کا بیٹا ضمانت پر رہا کر دیا گیا
قدافی / Reuters
11 نومبر 2025

لبنان نے لیبیا کے معزول رہنما معمر قذافی کے بیٹے ہنیبل قذافی کو تقریبا ایک دہائی قید کے بعد ضمانت پر رہا کر دیا ہے۔

قذافی کی 9لاکھ ڈالر کی  ضمانت منظور کی گئی ہے ۔

49 سالہ قذافی پر الزام تھا کہ انہوں نے 1978 میں لیبیا میں لبنانی شیعہ عالم موسیٰ صدر کی گمشدگی کے بارے میں معلومات چھپائی تھیں۔

اکتوبر میں  ایک جج نے قذافی کی ضمانت کے خلاف 11 ملین ڈالر کی رہائی کا حکم دیا تھا ، جو ان کی دفاعی ٹیم کی اپیل کے بعد گزشتہ ہفتے کم کر کے 9 لاکھ ڈالر کر دیا گیا تھا۔

لبنان کے ایک عدالتی ذرائع نے اس بات کی تصدیق کی تھی کہ ضمانت کی ادائیگی کی گئی ہے اور کہا گیا ہے کہ قذافی کی قانونی ٹیم رہائی کے عمل کو مکمل کر رہی ہے۔

 قدافی کے وکیل لارینٹ بیون نے کہا کہ ان کے موکل لبنان سے  ایک نا معلوم  منزل کے لئے روانہ ہونے والے ہیں ، انہوں نے مزید کہا کہ ان کے پاس لیبیا کا پاسپورٹ ہے۔

انہوں نے کہا کہ ان کے موکل کی رہائی لبنان کی اصلاح پسند حکومت کے تحت عدالتی آزادی کی بحالی کی عکاسی کرتی ہے جو جنوری میں تشکیل دی گئی تھی۔

 یاد رہے کہ لبنانی شیعہ گروپ حزب اللہ کی اتحادی امل تحریک کے بانی موسیٰ صدر اپنے ایک معاون اور صحافی کے ساتھ لیبیا کے سرکاری دورے کے دوران لاپتہ ہو گئے تھے۔

بیروت نے گمشدگیوں کا الزام اس وقت کے لیبیا کے حکمران معمر قذافی پر عائد کیا  تھا ، جنہیں کئی دہائیوں بعد 2011 کی بغاوت میں معزول کر کے ہلاک کر دیا گیا تھا۔

لبنانی ماڈل ایلن سکاف سے شادی کرنے والے ہنیبل قذافی لیبیا کی بغاوت کے آغاز کے بعد شام فرار ہو گئے تھے۔

دسمبر 2015 میں انہیں  مسلح افراد نے اغوا کیا تھا جو انہیں لبنان لے گئے تھے ، جہاں حکام نے انہیں  اغوا کاروں سے رہا کروایا  اور بعد میں  حراست میں لے لیا تھا ۔