پاکستان
3 منٹ پڑھنے
پاکستان:عمران خان طبی علاج کےلیے جیل سے ہسپتال منتقل
2018 میں اقتدار میں آنے والے سابق کرکٹر اپنی مدتِ ملازمت پوری ہونے سے تقریباً ایک سال قبل اپریل 2022 میں پارلیمان میں عدم اعتماد کی تحریک ہار گئے تھے
پاکستان:عمران خان طبی علاج کےلیے جیل سے ہسپتال منتقل
عمران خان / Reuters

پاکستان کی عدالت عالیہ  نے سابق وزیر اعظم عمران خان کو طبی علاج کے لیے جیل حکام کی جانب سے ہسپتال منتقل کرنے اور کیس کی اگلی سماعت یعنی 16 ستمبر تک ہسپتال میں رہنے کی اجازت دینے کا حکم دیا ہے۔

جسٹس شاہد وحید کی سربراہی میں تین رکنی سپریم کورٹ کے بینچ  جس میں جسٹس نعیم اختر افغان اور جسٹس اشتیاق ابراہیم شامل ہیں  انہوں  نے حکومت کو حکم دیا کہ عمران خان کو طبی معائنے اور علاج کے لیے اڈیالہ جیل سے اسلام آباد کے شفا انٹرنیشنل ہسپتال منتقل کیا جائے۔

یہ درخواستیں عمران خان کی ہمشیرہ اور ماہر جراح  ڈاکٹر عظمیٰ خان اور پارٹی کے دیگر رہنماؤں کی جانب سے دائر کی گئی تھیں، درخواستوں میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ جیل میں ان کی صحت بگڑ رہی ہے اور وہ مختلف بیماریوں میں مبتلا ہیں، اس لیے انہیں فوری طبی امداد فراہم کی جائے۔

عدالت نے 73 سالہ سابق وزیر اعظم کے معائنے اور علاج کے لیے ایک میڈیکل بورڈ تشکیل دینے کا بھی حکم دیا۔

عدالت نے یہ بھی ہدایت کی کہ طبی معائنے اور علاج کے دوران ڈاکٹر عظمیٰ خان اور عمران خان کے ذاتی معالج ڈاکٹر فیصل سلطان موجود رہیں۔

اس کے علاوہ حکام کو عمران خان کی ان کے اہل خانہ سے ملاقاتیں یقینی بنانے کا بھی حکم دیا گیا۔

اس فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے، وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور طارق فضل چوہدری نے کہا کہ حکومت سپریم کورٹ کے فیصلے پر اس کی 'روح اور الفاظ' کے ساتھ عمل درآمد کرے گی۔

چوہدری نے کہا کہ عمران خان کی پارٹی نے اب یہ محسوس کر لیا ہے کہ عدالتیں انصاف فراہم کر رہی ہیں۔

چوہدری نے مزید کہا کہ ماضی میں بھی ہر کوئی عدالتوں کے ذریعے ہی رہا ہوا ہے اور عدلیہ قانونی چارہ جوئی اور ریلیف کے لیے بہترین راستہ بنی ہوئی ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ سابق وزیر اعظم کو ان کی پارٹی کی جانب سے درخواست نہ ہونے کے باوجود بہترین ممکنہ طبی سہولیات فراہم کی جا رہی تھیں۔

عمران خان متعدد مقدمات میں سزا سنائے جانے کے بعد اگست 2023 سے جیل میں ہیں۔

2018 میں اقتدار میں آنے والے سابق کرکٹر اپنی مدتِ ملازمت پوری ہونے سے تقریباً ایک سال قبل اپریل 2022 میں پارلیمان میں عدم اعتماد کی تحریک ہار گئے تھے۔

تب سے انہیں توشہ خانہ اور  بد عنوانی  سے متعلق مقدمات سمیت متعدد قانونی چیلنجز کا سامنا ہے۔

 ان کی کچھ سزائیں معطل یا کالعدم ہو چکی ہیں جبکہ کئی اپیلیں اعلیٰ عدالتوں میں زیر التوا ہیں۔



 

دریافت کیجیے
ترکیہ نے سویٹزرلینڈ کو پہلی سی ای وی یورپی چیمپئن شپ میں ہرا دیا
9 یورپی ممالک نے ہوائی اڈوں پر شدید رش  کے باعث داخلی اور خارجی چیکنگ کو ملتوی کر دیا
اسرائیلی فلم سازوں کی شہریت منسوخ کروادوں گا:اسرائیلی وزیر
اسرائیلی وزیر دفاع کی جنوبی لبنان کے پہاڑوں کی طرف رخ کرنے والوں کو 'ختم کرنے' کی دھمکی
ایران اور متحدہ عرب امارات باہمی تعلقات کو مضبوط کرنے اور تعاون میں توسیع پر متفق
اسرائیل نے ڈرون حملہ کر کے دو فلسطینیوں کو قتل اور 13 کو زخمی کر دیا
فلسطین: ہم برکس کے اعلامیے کا خیر مقدم کرتے ہیں
عراق: ڈرون لانچنگ پلیٹ فارم کو قبضے میں لے لیا گیا ہے
یوکرین کی طرف سے تاتارستان پر ڈرون حملے
ترکیہ: ہم، سعودی عرب پر ڈرون حملوں کی مذّمت کرتے ہیں
شمالی قبرصی ترک جمہوریہ: امریکہ کا فیصلہ انتہائی  افسوسناک ہے
ترکیہ: ہم، شمالی قبرصی ترک جمہوریہ کے موقف سے اتفاق کرتے ہیں
فرانس میں ٹرین حادثے کی تحقیقات ممکنہ طور پر سبوتاژ کے طور پر کی جا رہی ہیں
لبنان سے انخلاء تک اسرائیل کے ساتھ کوئی نئی مذاکرات نہیں: عون
سعودی عرب: عراق سے تیل پائپ لائن کو نشانہ بنائے جانے کے بعد بغداد اس واقع کی تحقیقات کر رہا ہے