دنیا
2 منٹ پڑھنے
ماسکو یوکرین پر بڑے حملے کی تیاری کر رہا ہے: زیلینسکی
وکرینی صدر ولودیمیر زیلینسکی نے منگل کے روز کہا ہے کہ روس یوکرین کے خلاف ایک بڑے حملےکی تیاری کر رہا ہے اور انہوں نے عوام پر زور دیا کہ وہ فضائی حملے کے انتباہات پر کان دھریں
ماسکو یوکرین پر  بڑے حملے کی تیاری کر رہا ہے: زیلینسکی
زیلنسکی

یوکرینی صدر ولودیمیر زیلینسکی نے منگل کے روز کہا ہے کہ روس یوکرین کے خلاف ایک بڑے حملےکی تیاری کر رہا ہے اور انہوں نے عوام پر زور دیا کہ وہ فضائی حملے کے انتباہات پر کان دھریں۔

زیلینسکی نے اپنے شام کے خطاب میں کہا کہ حکام کو اس حملے کی تیاریوں کے بارے میں تازہ ترین انٹیلیجنس معلومات موصول ہوئی ہیں اور فضائیہ اور دیگر سروسز جواب دینے کے لیے تیار  ہیں۔

انہوں نے کہا  کہ اب یہ  ہمارے شراکت داروں پر منحصر ہے جبکہ    دنیا کے ہر اس ملک پر جس کے پاس وہ دفاعی صلاحیتیں ہیں جن کی ہمیں ضرورت ہے اور وہ ہمیں فراہم کر سکتا ہے۔

روس کی وزارتِ خارجہ نے گزشتہ ہفتے غیر ملکیوں پر زور دیا تھا کہ وہ کیف چھوڑ دیں اور یوکرین کا سفر کرنے سے گریز کریں۔

وزارت نے کہا کہ ماسکو ،کیف اور دیگر یوکرینی شہروں میں فوجی اہداف کے خلاف بڑے پیمانے پر جوابی حملے جاری رکھے گا۔

وزارتِ خارجہ کا کہنا تھا کہ یہ حملے روسی سویلین آبادی اور بنیادی ڈھانچے کے خلاف یوکرینی افواج کی دہشت گردانہ کارروائیوں کے جواب میں تھے۔

پیر کے روز کریملن کے ترجمان دمتری پیسکوف نے کیف پر روس کی سویلین معیشت پر حملے بڑھانے کا الزام لگایا اور اس بات پر زور دیا کہ روس یوکرین کے خلاف جوابی حملے کر رہا ہے۔

پیسکوف نے کہا کہ ہماری مسلح افواج اب جو کچھ کر رہی ہیں وہ اسی کا بدلہ ہے۔

یوکرین  کو ان اقدامات کی قیمت چکانی چاہیے اور وہ یقیناً یہ قیمت چکائے گا۔



 

دریافت کیجیے
حوثیوں کا دعوی: سعودی ہوائی اڈوں اور فوجی بیسوں پر ڈرون اور میزائل حملے کئے گئے ہیں۔
امریکہ: نضال ملک حسن کو فائرنگ اسکواڈ کے ذریعے سزائے موت دی جائے گی
امریکی وزیر خارجہ اچانک آئس لینڈ پہنچ گئے
امریکہ: وفاقی جج نے ٹرمپ انتظامیہ کے عائد کردہ جرمانوں کا نفاذ روک دیا
غزہ میں جنگ بندی مستقل طور سے بحال کروائی جائے: گوتیرس
ماسکو پر 650 ڈرونز سے حملہ،  روس کے خلاف گزشتہ دو برسوں میں بڑا ترین دوسرا حملہ تھا
فرانس:طلباء کی احتجاجی تحریک جاری، 500 ہائی اسکول بند ہو گئے
روس میں لیبارٹری ملازمہ کی مشکوک موت سے وبا کا خدشہ پیدا
دہشتگردی کا خطرہ،امریکہ نے B-1 طیارے برطانیہ سے ہٹا دیئے
غیر ملکی شہری اور سفارت کار کیف چھوڑ دیں:روس
ٹرمپ:ایران جوہری ہتھیار کے منصوبے سے تقریباً دستبردار ہو چکا ہے
ہزاروں کی تعداد میں 'کاکروچ' کارکنان نے مودی کے الیکشن چیف کے استعفی کا مطالبہ کیا
سرحدی بارودی سرنگ سے کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے تو شمالی کوریا نے ایک بیلسٹک میزائل داغا
امریکی عہدیدار ایران کے خلاف اقدامات پر بات چیت کے لیے کیمپ ڈیوڈ میں یکجا ہوئے، ایکسیوس
جنوبی کوریا امریکہ میں 200 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا
ٹینیسی: زہریلے انجیکشنز کے باوجود  سزائے موت پانے والی خاتون بچ گئی: وکلا
امریکہ:200 سال بعد خاتون کو سزائے موت دینے کا فیصلہ
امریکہ:آر اے ایف بیس کے قریب مشتبہ منصوبے کے پیچھے غیر ملکی ہاتھ ہے
شمالی کوریا کے 8ہزار فوجی روس میں ہیں:زیلنسکی
یوکرین پر روسی حملوں میں شدت،متعدد ہلاک و زخمی