غّزہ جنگ
2 منٹ پڑھنے
غزّہ کے باسی کھنڈرات میں پناہ لئے ہوئے ہیں، امدادی راستے کھولے جائیں: آئی او ایم
علاقے میں کوئی محفوظ جگہ نہ ہونے کی وجہ سے فلسطینی خاندان غیر محفوظ کھنڈرات میں پناہ لے رہے ہیں۔ ہمارے پاس پناہ گاہ امداد تیار ہے، داخلے کے راستے فوراً کھولے جائیں: آئی او ایم
غزّہ کے باسی کھنڈرات میں پناہ لئے ہوئے ہیں، امدادی راستے کھولے جائیں: آئی او ایم
Tel Aviv reduced most of the enclave to ruins and displaced almost the entire population of the blockaded enclave. / TRT Balkan
 

بین الاقوامی تنظیم برائے مہاجرت 'آئی او ایم' نے اقوام متحدہ کے دفتر برائے انسانی امور کے اعداد و شمار کے حوالے سے  کہا ہے کہ غزہ میں 90 فیصد سے زیادہ گھروں کو تباہ کر دیا گیا یا شدید نقصان پہنچا یا گیا ہے۔ علاقے میں  اسرائیل کی جاری جنگ نے شہریوں کو انسانی بحران کی گہرائیوں میں دھکیل دیا ہے۔

ایجنسی نے بدھ کے روز ایکس سے جاری کردہ بیان میں  کہا ہے کہ "علاقے میں کوئی محفوظ جگہ نہ ہونے کی وجہ سے فلسطینی خاندان غیر محفوظ کھنڈرات میں پناہ لے رہے ہیں۔'آئی ایم او' کے پاس  پناہ گاہ امداد تیار ہے لہٰذا داخلے کے راستے فوراً کھولے جائیں۔"

قحط کی متعدد رپورٹیں جاری ہونے کے باوجود اسرائیل نے، 2 مارچ سے، غزہ کے راستے بند کر رکھے ہیں، جس کی وجہ سے جنگ زدہ علاقے میں ضروری سامان کی ترسیل رک گئی ہے ۔

اسرائیلی فوج نے 18 مارچ کو یکطرفہ طور پر غزہ میں دوبارہ سے نسل کش جنگ شروع کر کے، 19 جنوری کو طے پانے والے جنگ بندی اور قیدیوں کے تبادلے کے، معاہدے کو توڑ دیاتھا۔

اب تک اس قتل عام میں، زیادہ تر عورتوں اور بچوں پر مشتمل، 51,300 سے زیادہ فلسطینی قتل کئے جا چکے ہیں۔ یہ تعداد اس وقت نئے ریکارڈ کے مطابق بڑھ کر 62,000 ہو چُکی ہے۔

تل ابیب نے غزہ کے زیادہ تر علاقے کو کھنڈرات میں تبدیل کر دیا ہے اور محصور علاقے کی تقریباً پوری آبادی کو بے گھر کر دیا ہے۔

گذشتہ نومبر میں، بین الاقوامی فوجداری عدالت نے، غزہ میں جنگی جرائم اور انسانیت سوز جرائم کے الزامات میں، نیتن یاہو اور ان کے سابق وزیر دفاع یوآو گیلنٹ کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے۔

واضح رہے کہ اسرائیل کو غزہ جنگ کے معاملے میں، بین الاقوامی عدالتِ انصاف میں، نسل کشی کے مقدمے کا بھی سامنا  ہے۔

دریافت کیجیے
آبنائے ہرمز میں جنگ کے ماحولیاتی اثرات نسلوں تک برقرار رہیں گے: پگ
بحرین: ایران نے ایک نجی صنعتی تنصیب کو نشانہ بنایا ہے
اسرائیل نئی آبادکاری بستیوں کے ساتھ فلسطینی آبادیوں کو مزید الگ تھلگ کر رہا ہے: پی ایل او
یمن میں فوج بھیجنے کا ابھی کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا: فیدان
ترکیہ سے باہر پہلی بار منعقد ہونے والا ایتھنو اسپورٹ ثقافتی میلے کا سعودی عرب میں انعقاد
یوکرین: روس کی جانب سے کریویری شہر پر کیے گئے حملے میں 2 شہری ہلاک، 52 زخمی
وزیر خارجہ فیدان کی انقرہ میں یورپی کمیشن کے نائب صدر فیتو سے ملاقات
ترکیہ-پاکستان توانائی شراکت داری میں نئے دور کا آغاز، اورُچ رئیس پاکستان میں
دینِ اسلام 2035 میں دنیا کا سب سے بڑا مذہب ہوگا
قزل ایلما نے عالمی میڈیا میں دھوم مچا دی
امریکہ حیاتیاتی ہتھیاروں کے دعوے کے ساتھ عراق پر حملے ک جعل سازی اب ایران کے خلاف کر رہا ہے
میں خود کو احمق محسوس کر رہا ہوں: مسک
ترکیہ کا تحقیقاتی بحری جہاز ’’اورچ رئیس‘‘ پاکستان روانہ گیا
دفاعی معاہدے کا مقصد ترکیہ اور قطر کی خودمختاری کا تحفظ کرنا ہے: ترکیہ وزارتِ دفاع
یورپی یونین کمیشن پر سائبر حملہ