ترکیہ نے ہفتے کے دن دو اہم بین الاقوامی معاہدوں کی توثیق کر تے ہوئےانہیں سرکاری گزٹ میں شائع کیا اور نافذ کر دیا ۔
پہلا معاہدہ ہانگ کانگ کے ساتھ سرمایہ کاری تحفظ کا ایک معاہدہ ہے، جس کا سرکاری عنوان ہے: 'جمہوریہ ترکیہ کی حکومت اور عوامی جمہوریہ چین کے ہانگ کانگ خصوصی انتظامی خطے کی حکومت کے درمیان باہمی فروغ اور سرمایہ کاری کے تحفظ کا معاہدہ'۔
اس معاہدے پر شروع میں انقرہ میں یکم جون 2023 کو اور ہانگ کانگ میں 31 اکتوبر 2023 کو دستخط کیے گئے تھے۔
ترکیہ نے ایک اور معاہدے کی منظوری دی جو اقوام متحدہ کے سمندری حیاتیاتی تنوع کے تحفظ اور قومی حدود کے باہر کے علاقوں میں سمندری زندگی کے پائیدار استعمال سے متعلق ہے۔
"اقوام متحدہ کے سمندری قانون کے کنونشن کے تحت قومی حدود سے باہر کے علاقوں کے بحری حیاتیاتی تنوع کے تحفظ اور اس کا پائیدار استعمال " نامی معاہدے پر 27 ستمبر 2024 کو نیو یارک میں دستخط ہوئے تھے۔
یہ دونوں معاہدے سرکاری گزٹ میں شائع ہونے کے فوراً بعد نافذ العمل ہو گئے۔














