دنیا
2 منٹ پڑھنے
ایرانی بندر عباس میں زور دار دھماکہ
یہ دھماکہ اس وقت ہوا جب ایران اور امریکہ کے درمیان عمان میں جوہری مذاکرات کے تیسرے دور کا آغاز ہوا تھا، تاہم دھماکے کی وجہ فوری طور پر واضح نہیں ہو سکی۔
ایرانی بندر عباس میں  زور دار دھماکہ
Rajaei port is one of the seaports of Iran. Image: X.com/@iraninarabic_ir / Others

ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق ہفتے کے روز ایران کے جنوبی شہر بندر عباس میں شاہد رجائی بندرگاہ پر ایک بڑا دھماکہ ہوا، جس کے نتیجے میں کم از کم 115 افراد زخمی ہو گئے۔

یہ دھماکہ اس وقت ہوا جب ایران اور امریکہ کے درمیان عمان میں جوہری مذاکرات کے تیسرے دور کا آغاز ہوا تھا، تاہم دھماکے کی وجہ فوری طور پر واضح نہیں ہو سکی۔

ایک مقامی بحران انتظامیہ کے اہلکار نے سرکاری ٹی وی کو بتایا، "اس واقعے کی وجہ شاہد رجائی بندرگاہ کے علاقے میں ذخیرہ شدہ کئی کنٹینرز  میں دھماکہ تھا۔ ہم اس وقت زخمیوں کو طبی مراکز منتقل کر رہے ہیں۔"

نیم سرکاری نیوز ایجنسی تسنیم  نے مزید بتایا کہ بندرگاہ کی سرگرمیاں آگ بجھانے کے لیے معطل کر دی گئی ہیں اور چونکہ بندرگاہ  پر  ملازمین کی کثیر تعداد موجود تھی، "بہت سے افراد ممکنہ طور پر زخمی یا حتیٰ کہ ہلاک بھی ہو سکتے ہیں۔"

ایرانی میڈیا کے مطابق، دھماکے نے کئی کلومیٹر کے دائرے میں مکانات کی  کھڑکیوں  کے شیشے توڑ ڈالے، اور آن لائن شیئر کی گئی ویڈیوز میں دھماکے کے بعد ایک مشروم نما دھوئیں کا بادل بنتا ہوا دکھایا گیا۔

2020 میں، اسی بندرگاہ کے کمپیوٹرز پر ایک سائبر حملہ ہوا تھا جس کی وجہ سے آبی گزرگاہوں اور بندرگاہ کی طرف جانے والی سڑکوں پر شدید رکاوٹیں پیدا ہوئیں۔ واشنگٹن پوسٹ نے رپورٹ کیا تھا کہ ایران کے حریف اسرائیل  کا اس میں ہاتھ ہو سکتا ہے جو کہ  ایک ایرانی سائبر حملے کا جواب تھا۔

 

دریافت کیجیے
ایران امریکی حملوں میں پانچ صوبوں میں 14 افراد ہلاک،، تہران-مشہد ریل آپریشن بند
بھارت جوہری توانائی کے منصوبوں کے تحت آسٹریلیا سے یورینیم برآمد کرے گا
یورپی یونین اور نیٹو کی طرف سے"اتحاد" کا پیغام
نیٹو کا ترکیہ کو بھی  شامل کرتے ہوئے عظیم سطح کے بین الاقوامی دفاعی منصوبوں کا اعلان
چین میں طوفانوں سے کم ازکم 15افراد ہلاک، سینکڑوں زخمی
فرانس میں ایک اور اہم میوزیم سے قدیم زیورات کی چوری نے ہلچل مچا دی
روسی ڈراونز اور میزائل حملے میں کیف علاقے میں جانی نقصان
امریکہ: یومِ آزادی کے موقع پر فائرنگ، 8 افراد زخمی
اسرائیل: بن گویر نے دورہ نیویارک منسوخ کر دیا
شمالی کوریا: اسٹریٹجک ہتھیاروں کے تجربات
ایران: تہران میں مرحوم خامنہ ای کی نمازِ جنازہ ادا کی گئی
روس: یوکرین کا سٹریٹیجک علاقہ کوسیانتیو تیوکا مکمل طور پر ہمارے قبضے میں ہے
سعودی قیادت کے اتحاد کی حوثیوں کو  سخت دھمکی
لیونل میسی نے ورلڈ کپ کے میچوں میں 20 واں گول کرتے ہوئے ایک نیا ریکارڈ قائم کر دیا
زلزلے سے ہلاک شدگان کی تعداد 2595 ہو گئی ہے:وینیزویلا
برکینا فاسو میں فوج کا آپریشن،سینکڑوں حملہ آور مارے گئے
روس کا کیف پر شدید حملہ،9 افراد ہلاک
قطر: الثانی۔وٹکوف ملاقات
میکسیکو  نے 40 سال بعد اپنی میزبانی میں منعقدہ ورلڈ کپ کے ناک آؤٹ مرحلے میں ایکواڈور  کو شکست دے دی
روس: 400 سے زیادہ یوکرینی ڈرون مار گرائے گئے ہیں