دنیا
2 منٹ پڑھنے
صدر اردوعان، روس-یوکرین جنگ کے خاتمے میں، مدد کر سکتے ہیں: ٹرمپ
صدر رجب طیب اردوعان روس۔یوکرین جنگ کے خاتمے میں مدد کر سکتے ہیں۔ روس ان کا احترام کرتا ہے: صدر ٹرمپ
صدر اردوعان، روس-یوکرین جنگ کے خاتمے میں، مدد کر سکتے ہیں: ٹرمپ
"He's respected by Russia," Trump says of Erdogan. / AP
14 اکتوبر 2025

امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ  ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوعان، روس۔یوکرین جنگ ختم کروانے میں، کردار ادا کر سکتے ہیں۔

ٹرمپ نے پیر کے روز ایئر فورس ون میں وائٹ ہاؤس واپسی کے دوران  صحافیوں کے سوالات کے جواب دیئے۔ اس سوال کے جواب میں کہ کیا  "عالمی سربراہان خاص طور پر صدر اردوعان روس۔یوکرین جنگ ختم کرنے میں مدد کر سکتے ہیں؟" ٹرمپ نے کہا ہے کہ " اردوعان کر سکتے ہیں۔ روس ان کا احترام کرتا ہے۔"

پیر کے روز ہی، ٹرمپ اور مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی نے مصر کے سیاحتی مقام شرم الشیخ میں ایک اجلاس کی میزبانی کی، جہاں غزہ میں جنگ بندی کے معاہدے پر دستخط کے لیے 20 سے زائد عالمی رہنماؤں، بشمول صدر اردوعان، کو مدعو کیا گیا تھا۔

ترکیہ، فروری 2022 میں شروع ہونے والی، روس۔ یوکرین کو جنگ ختم کرنے کے لئے کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے ۔

انقرہ نے کیف اور ماسکو پر زور دیا ہے کہ وہ جنگ کو بذریعہ  مذاکرات ختم کریں اور ترکیہ، امن کی بنیادیں رکھنے کے لئے،  ثالثی سمیت  کسی بھی اقدام کے لیے تیار ہے ۔

زیلنسکی سے ملاقات

بعد میں، ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ جمعہ کو وائٹ ہاؤس میں یوکرین کے صدر ولودیمیر زیلنسکی سے ملاقات کریں گے۔

اس سے قبل زیلنسکی نے جاری کردہ بیان میں  کہا تھا کہ متعدد ملاقاتوں اور مذاکرات کے لئے یوکرینی وفد امریکہ کے لیے روانہ ہو چکا ہے اور وہ خود بھی  جمعہ  کے روز صدر ٹرمپ سے ملاقات کریں گے۔

زیلنسکی نے ایکس سے جاری کردہ بیان میں  کہا ہے کہ "مجھے واشنگٹن جانے اور جمعہ کو صدر ٹرمپ سے ملاقات کا موقع ملے گا۔"

انہوں نے کہا ہے کہ "مجھے یقین ہے کہ ہم ان اقدامات پر بات کریں گے جو میں تجویز کرنے کا ارادہ رکھتا ہوں۔ میں صدر ٹرمپ کے ساتھ مکالمے اور ان کی حمایت کے لیے ان کا  شکر گزار ہوں۔"

انہوں نے زور دیا  ہےکہ اس دورے کا بنیادی مقصد،   امن کے لیے روس پر  دباؤ ڈالنے کی خاطر،فضائی دفاع اور دُور مار اسلحہ  صلاحیتوں پر بات کرنا ہے۔

دریافت کیجیے
ٹرمپ سےملاقات روس کے ساتھ جنگ کے خاتمے میں مدد کر سکتی ہے: زیلنسکی
یوکرین میں انسانی امدادی قافلے پر روس کا حملہ،اقوام متحدہ کا احتجاج
میکسیکو میں سیلاب کی تباہی: ہلاکتوں کی تعداد 64 تک پہنچ گئی، درجنوں اب بھی لاپتہ
"PEACE 2025 "آج دنیا اور مشرق وسطی کےلیے زبردست دن ہے:ٹرمپ
ٹرمپ نے دو ریاستی حل پر بات کرنے سے انکار کر دیا
ونیزویلا  نے ناروے میں اپنا سفارتخانہ بند کر دیا
چین: ہم یہ جنگ 'آخر تک' لڑیں گے
غزہ جنگ بندی معاہدہ، اہم ممالک شرم الشیخ میں یکجا
ایردوان شاندار شخصیت ہیں،ان کی قدر کرتا ہوں:ٹرمپ
"جنگ حل کرنے میں اچھا ہوں "پاک -افغان تنازعے کو بھی ختم کروں گا:ٹرمپ
گھانا میں کشتی کا الٹ جانا، 15 افراد کی موت
جنوبی کوریا: شمالی کوریا جدید آبدوزوں کے لئے روس سے مدد لے رہا ہے
ٹرمپ: روس  نے جنگ بند نہ کی تو ہم یوکرین کو ٹوماہاک میزائل بھیج دیں گے
بد امنی کے ذریعے اقتدار پر قبضے کی کوشش کی جا رہی ہے:راجولینا
میکسیکو میں بارشوں نے  تباہی مچادی،درجنوں ہلاک اور لاپتہ
فرانسیسی صدر نے  سیبیستیان لیکورنو کو نیا وزیراعظم مقرر کر دیا