انادولو ایجنسی کے مطابق،شامی خاندان اپنے عزیزوں کی تلاش الاکتان جیل میں جاری رکھے ہوئے ہیں جسے منگل کو شامی فوج نے وائی پی جی دہشت گرد گروپ اور معزول حکومت کے عناصر سے آزاد کرایا ہے ۔
52 سالہ ہند الاردنے صحافیوں کو بتایا کہ ان کے 18 سالہ بیٹے کو وائی پی جی دہشت گرد تنظیم نے ڈیڑھ سال قید کی سزا سنائی ہے اور وہ گزشتہ سات ماہ سے شامی فوج سے تعلقات کے الزامات میں حراست میں رہے ہیں۔
الارد نے کہا کہ وہ نہ صرف اپنے بیٹے کو بلکہ اپنے بھائی کو جیل کے احاطے کے باہر بھی تلاش کر رہی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ گزشتہ ماہ کے دوران دہشت گرد تنظیم نے انہیں جیل کے دروازے کے قریب جانے سے روکا اور نئے سال کے موقع پر اپنے بیٹے سے ملنے سے روک دیا۔
انہوں نے کہا کہ اللہ تمام مسلمان قیدیوں کو آزاد کرے، ان شاء اللہ میرا بیٹا بھی رہا ہو جائے گا۔
الاکتان جیل جو وائی پی جی دہشت گرد گروپ کے زیر کنٹرول تھی رقہ شہر کے مرکز سے 10 کلومیٹر شمال مشرق میں واقع ہے
شامی فوج کے جیل پر قبضہ کرنے کے دوران وہاں YPG کے دہشت گردوں کے ساتھ جھڑپیں پھوٹ پڑیں۔
جھڑپوں کے بعد، YPG کے عناصر نے قیدیوں کو جیل کے اندر رہا کیا اور علاقے سے نکل گئے۔
جس کے بعد شامی وزارت دفاع نے کہا کہ الاکتان جیل میں سیکیورٹی مکمل طور پر قائم کر دی گئی ہے ۔
شامی حکومت نے منگل کو اعلان کیا تھا کہ YPG دہشت گرد گروپ کے ساتھ حسکہ صوبے کے مستقبل کے حوالے سے "باہمی تفہیم" طے پا چکی ہے۔













