مشرق وسطی
2 منٹ پڑھنے
حزب اللہ کے 24 گھنٹوں کے دوران اسرائیلی فوجی قوتوں پر 24 حملے
حزب اللہ نے جمعرات کے روز کہا ہے کہ اس نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران جنوبی لبنان میں اسرائیلی فوجیوں، فوجی گاڑیوں اور ٹھکانوں کو نشانہ بناتے ہوئے 24 فوجی کارروائیاں کی ہیں
حزب اللہ کے 24 گھنٹوں کے دوران اسرائیلی فوجی قوتوں پر 24 حملے
حزب اللہ / Reuters

حزب اللہ نے جمعرات کے روز کہا ہے کہ اس نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران جنوبی لبنان میں اسرائیلی فوجیوں، فوجی گاڑیوں اور ٹھکانوں کو نشانہ بناتے ہوئے 24 فوجی کارروائیاں کی ہیں۔

گروپ نے کہا کہ ان حملوں میں ڈرون حملے اور راکٹوں کی بوچھاڑ شامل تھی جو مسلسل اسرائیلی جنگ بندی کی خلاف ورزیوں اور شہریوں اور قصبوں پر حملوں کے جواب میں کی گئی۔

 بیانات کی ایک سیریز میں گروپ نے کہا کہ کئی حملوں کا مرکز 'حدّاثہ' قصبہ تھا، جہاں حالیہ دنوں کی شدید ترین لڑائیوں میں سے ایک کے دوران اس کے جنگجوؤں نے آگے بڑھتی ہوئی اسرائیلی افواج اور بکتر بند یونٹوں کا مقابلہ کیا۔

حزب اللہ کے مطابق، بار بار کیے جانے والے ڈرون حملوں میں اسرائیلی فوجیوں کے اجتماعات اور فوجی ٹھکانوں کو جبکہ الگ الگ کارروائیوں میں کم از کم چار" مرکاوا" ٹینکوں اور دو" ڈی9"  بلڈوزر کو بھی نشانہ بنایا گیا۔

گروپ نے یہ بھی کہا کہ اس کے جنگجوؤں نے حدّاثہ کی طرف بڑھنے والی اسرائیلی افواج کا مقابلہ کیا اور تقریباً 30 منٹ تک آرٹلری اور راکٹ فائر سے معاون یونٹوں کو نشانہ بنایا۔

اس نے مزید کہا کہ اس نے وسطی سیکٹر میں زمین سے فضا میں مار کرنے والے میزائل کے ذریعے ایک اسرائیلی" ہرمیس 450 " ڈرون کو نشانہ بنایا۔

اسرائیلی فوج نے اعلان کیا تھا کہ جنوبی لبنان میں ایک دھماکہ خیز ڈرون گرنے سے دو افسران سمیت سات فوجی زخمی ہو گئے ہیں۔

فوج نے بتایا کہ ایک خاتون فوجی شدید زخمی ہوئی جبکہ دو افسران اور دو فوجی درمیانے درجے کے زخمی ہوئے۔ ۔

لبنان بھر میں اسرائیلی حملے امریکہ کی ثالثی میں ہونے والی جنگ بندی کے باوجود جاری ہیں جو باضابطہ طور پر 17 اپریل کو نافذ ہوئی تھی اور بعد میں جولائی کے آغاز تک اس میں توسیع کر دی گئی تھی۔

لبنانی حکام کے مطابق، 2 مارچ سے اسرائیل نے لبنان پر بڑے پیمانے پر جارحیت شروع کر رکھی ہے جس میں اب تک 3,073 افراد ہلاک، 9,362 زخمی اور 1.6 ملین سے زائد افراد بے گھر ہو چکے ہیں جو کہ ملک کی آبادی کا تقریباً پانچواں حصہ ہے۔

 

 

 

دریافت کیجیے
جنوبی تھائی لینڈ میں چار صوبوں میں 70 سے زیادہ مقامات پر آتشزدگی اور بم حملے
اسرائیلی فوج نے تین سالہ جنگ میں 30 سال کے استعمال کے لائق گولیاں استعمال کی ہیں
امریکہ میں، 75 ممالک کے شہریوں پر عائد کردہ امیگرینٹ ویزے پر پابندی کالعدم قرار
امریکہ، ایران کے خلاف ’’اقتصادی ڈی ڈے‘‘ میں داخل ہو گیا ہے: بیسنٹ
اسرائیلی فوج کی جنوبی شام میں  ایک نئی فوجی کارروائی
غیر قانونی اسرائیلی آباد کاروں نے قصرہ میں تین فلسطینی گھروں کو گھیرے میں لے لیا
کینیڈا ہماری ریاست بنے بغیر تمام فوائد چاہتاہے:ٹرمپ
ہمسایہ ممالک امریکہ کا آلہ کار نہ بنیں ورنہ انجام ٹھیک نہ ہوگا:ایران
"اسرائیل پر پابندی ختم "کولومبیا کوئلہ برآمد کرےگا
جب تک اقتدار پر ہوں فلسطینی ریاست کا قیام ممکن نہیں ہوگا:نیتن یاہو
ایران ' نہ جنگ ، نہ امن' کی صورتحال کا خاتمہ چاہتا ہے:پزشکیان
اسرائیلی فوجی حکام نیتن یاہو انتخابات میں تاخیر کرنے کے لیے تشدد میں اضافے کی کوشش کر سکتے ہیں: رپورٹ
قالیباف: ہمیں ہمسایہ ممالک سے سیکیورٹی اور اقتصادی تعاون کے پیغامات موصول ہوئے ہیں
امریکی سفیر: شام میں اسرائیلی حملے کے پیچھے غلط معلومات کا ہاتھ تھا
کولمبیا میں زلزلے سے اموات کی تعداد میں اضافہ؛ ترکیہ کی انسانی امداد کی فراہمی میں تیزی