دنیا
2 منٹ پڑھنے
مادورو کی خبر دو 50 ملین ڈالر انعام لو"امریکہ
امریکی اٹارنی جنرل پام بونڈی نے کہا کہ واشنگٹن اب مادورو کی گرفتاری کے بارے میں معلومات فراہم کرنے پر 50 ملین ڈالر کی پیشکش کرے گا جو کسی بھی موجودہ عالمی رہنما کو دیا جانے والا سب سے بڑا انعام ہے۔
مادورو کی خبر دو 50 ملین ڈالر انعام لو"امریکہ
/ AP
8 اگست 2025

وینزویلا نے صدر نکولس مادورو کی گرفتاری کے لیے معلومات فراہم کرنے پر انعام دگنا کرنے کے امریکی فیصلے کی مذمت کرتے ہوئے اسے 'افسوسناک' اور 'مضحکہ خیز' قرار دیا ہے۔

 وینزویلا کے وزیر خارجہ یوان گل نے ٹیلی گرام پر لکھا کہ یہ سب سے مضحکہ خیز  بات  ہے ۔

امریکی اٹارنی جنرل پام بونڈی نے کہا کہ واشنگٹن اب مادورو کی گرفتاری کے بارے میں معلومات فراہم کرنے پر 50 ملین ڈالر کی پیشکش کرے گا جو کسی بھی موجودہ عالمی رہنما کو دیا جانے والا سب سے بڑا انعام ہے۔

انہوں نے الزام عائد کیا کہ مادورو "دنیا کے سب سے بڑے منشیات اسمگلروں میں سے ایک" اور امریکی قومی سلامتی کے لئے خطرہ ہے۔

ایکس پر پوسٹ کی گئی ایک ویڈیو میں بونڈی نے الزام عائد کیا کہ مادورو "جرائم پیشہ گروہوں کے ساتھ تعاون کر رہے ہیں" جن میں وینزویلا کے ٹرین ڈی اراگوا گینگ اور میکسیکو کا سینالوا کارٹل شامل ہیں، اور ان پر بڑے پیمانے پر منشیات کی اسمگلنگ اور منظم جرائم کی کارروائیوں کو منظم کرنے کا بھی  الزام لگایا۔

اٹارنی جنرل نے الزام عائد کیا کہ مادورو سے منسلک 700 ملین ڈالر سے زائد کے اثاثے امریکہ نے ضبط کر لیے ہیں جن میں دو طیارے اور نو گاڑیاں شامل ہیں۔

مادورو پر پہلے ہی 2020 کے امریکی وفاقی مقدمے میں فرد جرم عائد کی جا چکی ہے جس میں ان پر منشیات کی اسمگلنگ کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

امور خارجہ  نے ابتدائی طور پر اُس وقت 15 ملین ڈالر کے انعام کی پیش کش کی تھی ، بعد میں اسے بڑھا کر 25 ملین ڈالر کردیا گیا تھا۔

وینزویلا کی حکومت، جو طویل عرصے سے امریکہ کے ساتھ اختلافات کا شکار ہے، کا کہنا ہے کہ انعامات میں اضافہ واشنگٹن کی جانب سے اس کے داخلی معاملات میں مداخلت کی ایک اور کوشش ہے۔

امریکہ مادورو پر انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں، بدعنوانی اور سیاسی مخالفت کو دبانے کا الزام عائد کرتا رہا ہے۔ وینزویلا نے ان الزامات کو مسترد کرتے ہوئے امریکی پابندیوں کو 'معاشی جنگ' قرار دیا ہے جس کا مقصد اس کی حکومت کا تختہ الٹنا ہے۔

تیل کے وسیع ذخائر کی وجہ سے لاطینی امریکہ کا امیر ترین ملک وینزویلا کئی سالوں سے امریکی معاشی اور سیاسی دباؤ کا سامنا کر رہا ہے، جس کی وجہ سے لاکھوں افراد غربت اور افراط زر کی وجہ سے نقل مکانی پر مجبور ہوئے ہیں۔

دریافت کیجیے
ٹرمپ، ایران کے ساتھ مذاکرات کو ترجیح دیتے ہیں: روبیو
روس نے برکس کے فوجی اتحاد میں تبدیل ہونے کا دعوی مسترد کر دیا
امینہ ایردوان نے7 ویں TRT ورلڈ سٹیزن ایوارڈز میں عالمی تبدیلیوں کی نمایاں شخصیات کو اعزازات سے نوازا
ارندھتی رائے نے غزہ میں نسل کشی کے بیانات پر احتجاج میں برلن فلم فیسٹیول سے کنارہ کشی کر لی
امریکہ  نے یمنیوں کے لیے دہائی پرانی عارضی تحفظ کی حیثیت ختم کردی
صدر ایردوان کی عراقی وزیر اعظم السودانی کے ساتھ تجارت اور دہشت گردی کے خلاف تعاون پر بات چیت
مانچسٹر یونائیٹڈ کے شریک مالک نے برطانیہ میں 'مہاجرین کی آبادی' کے دعوے پر معذرت کی
ترکیہ، شمالی قبرصی ترک جمہوریہ کے ساتھ نئے اقتصادی معاہدے طے کریں گے
روس کا یوکرین پر مزید حملہ،1 شخص ہلاک 6 زخمی
امریکی طیارہ بردار جہاز مشرق وسطی کی طرف روانہ کر دیا گیا
ایران سے معاہدہ نہ ہوا تو نتیجہ برا نکلے گا:ٹرمپ
سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان بڑھتے دفاعی تعلقات
میونخ کانفرنس کا آغاز،عالمی بحرانوں پر غور کا امکان
صدر ایردوان کی مسلم ممالک میں مضبوط ٹرانسپورٹ انضمام کی اپیل
امریکی انخلا کے بعد اہم الطنف بیس پر شامی فوج متعین ہو گئی