دنیا
2 منٹ پڑھنے
رومانیا نے فرانسیسی میسٹرل ہوائی دفاعی نظام خریدنے کا معاہدہ کرلیا
رومانیہ کی وزارت دفاع نے کہا ہے کہ وہ فرانسیسی مسٹرال فضائی دفاعی نظام 626 ملین یورو (726 ملین ڈالر)  پرخریدے گی، جو کئی دیگر یورپی یونین ممالک کے ساتھ مشترکہ خریداری کے معاہدے کا حصہ ہے
رومانیا نے فرانسیسی میسٹرل ہوائی دفاعی نظام خریدنے کا معاہدہ کرلیا
رومانیہ / Reuters
 

رومانیہ کی وزارت دفاع نے کہا ہے کہ وہ فرانسیسی مسٹرال فضائی دفاعی نظام 626 ملین یورو (726 ملین ڈالر)  پرخریدے گی، جو کئی دیگر یورپی یونین ممالک کے ساتھ مشترکہ خریداری کے معاہدے کا حصہ ہے۔

وزارت نے کہا کہ اس نے منگل کے روز فرانسیسی وزارت دفاع کے ساتھ 231 مسٹرال مین پورٹیبل ایئر ڈیفنس سسٹمز (MANPADS) - جو میزائل بنانے والی کمپنی MBDA نے تیار کیے  اس کے ساتھ  934 میزائل خریدنے کے لیے معاہدہ کیا ہے، جس کے ساتھ تربیت، سمولیٹر اور لاجسٹکس بھی شامل ہیں۔

بیان میں یہ واضح نہیں کیا گیا کہ سامان کب فراہم کیا جائے گا۔

 رومانیہ کے قانون سازوں نے پہلی بار 2022 میں اس حصول کے منصوبے کی منظوری دی تھی۔

رومانیہ، جو یورپی یونین اور نیٹو کا ملک ہے، یوکرین کے ساتھ 650 کلومیٹر طویل زمینی سرحد شیئر کرتا ہے اور روس کی جانب سے ڈینیوب کے پار کیف کی بندرگاہوں پر حملے شروع کرنے کے بعد سے ڈرونز نے اس کی فضائی حدود  کی متعدد بار خلاف ورزی کی ہے

رومانیہ کے فضائی دفاع میں اس وقت F-16 لڑاکا طیارے، پیٹریاٹ سسٹمز، لاک ہیڈ مارٹن کے HIMARS راکٹ لانچرز، جنوبی کوریا کے قریبی سطح سے ہوا میں مار کرنے والے چیرون میزائل اور جرمن اینٹی ایئرکرافٹ گیپارڈ گنز شامل ہیں۔

ملک یوکرین کے ساتھ شراکت داری میں یورپی یونین کے نئے دفاعی فنڈنگ میکانزم کے تحت ڈرونز بنانے کا بھی ارادہ رکھتا ہے۔

رومانیہ اور امریکی دفاعی حکام نے کہا ہے  کہ رومانیہ امریکہ کی جانب سے فراہم کردہ نئے میروپس اینٹی ڈرون سسٹم کی تعیناتی کے آخری مراحل میں بھی ہے،

دریافت کیجیے
آبنائے ہرمز میں جنگ کے ماحولیاتی اثرات نسلوں تک برقرار رہیں گے: پگ
بحرین: ایران نے ایک نجی صنعتی تنصیب کو نشانہ بنایا ہے
اسرائیل نئی آبادکاری بستیوں کے ساتھ فلسطینی آبادیوں کو مزید الگ تھلگ کر رہا ہے: پی ایل او
یمن میں فوج بھیجنے کا ابھی کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا: فیدان
ترکیہ سے باہر پہلی بار منعقد ہونے والا ایتھنو اسپورٹ ثقافتی میلے کا سعودی عرب میں انعقاد
یوکرین: روس کی جانب سے کریویری شہر پر کیے گئے حملے میں 2 شہری ہلاک، 52 زخمی
وزیر خارجہ فیدان کی انقرہ میں یورپی کمیشن کے نائب صدر فیتو سے ملاقات
ترکیہ-پاکستان توانائی شراکت داری میں نئے دور کا آغاز، اورُچ رئیس پاکستان میں
دینِ اسلام 2035 میں دنیا کا سب سے بڑا مذہب ہوگا
قزل ایلما نے عالمی میڈیا میں دھوم مچا دی
امریکہ حیاتیاتی ہتھیاروں کے دعوے کے ساتھ عراق پر حملے ک جعل سازی اب ایران کے خلاف کر رہا ہے
میں خود کو احمق محسوس کر رہا ہوں: مسک
ترکیہ کا تحقیقاتی بحری جہاز ’’اورچ رئیس‘‘ پاکستان روانہ گیا
دفاعی معاہدے کا مقصد ترکیہ اور قطر کی خودمختاری کا تحفظ کرنا ہے: ترکیہ وزارتِ دفاع
یورپی یونین کمیشن پر سائبر حملہ