دنیا
2 منٹ پڑھنے
برازیل: بولسونارو مقدمے کے ایک جج نے بولسونارو کو بری کر دیا
ججوں کے بنچ میں اختلاف، ایک جج نے بولسونارو کی رہائی کے حق میں ووٹ دے دیا
برازیل: بولسونارو مقدمے کے ایک جج  نے بولسونارو کو بری کر دیا
ایک برازیلی جج نے سابق صدر جائر بولسونارو کے خلاف بغاوت کی سازش کے مقدمے میں پہلا بری قرار دینے کا فیصلہ سنایا۔ / Reuters

برازیل  کے سابق صدر جائر بولسونارو  کے مقدمے کی سماعت کرنے والے سپریم کورٹ ججوں کے بنچ  میں سے ایک نے  بولسونارو  کی رہائی کے حق میں ووٹ دے کر  عدالت کو حیران کر دیا  ہے۔

اس ووٹ کے نتیجے میں بولسونار و کے خلاف، 2022 میں بغاوت کی کوشش کے، مقدمے میں تقسیم پیدا ہو گئی ہے۔ مذکورہ فیصلہ، ایک دن پہلے دو ججوں کے سابق صدر کو مجرم قرار دینے کے حق میں ووٹ دینے کے بعد سامنے آیا ہے۔

اس ووٹ کے بعد اب تک دو ججوں 'الیکسینڈر ڈی موریس اور فلاویو ڈینو' نے سزا کے حق میں اور ایک جج 'لوئز فکس' نے بریت کے حق میں ووٹ دیا ہے۔ سزا کے لیے تین ججوں کی سادہ اکثریت کافی ہے اور ابھی دو ججوں کے ووٹ باقی ہیں۔

زیرِ سماعت مقدمہ یہ طے کرنے کے لیے چل رہا ہے کہ آیا بولسونارو نے 2022 کے انتخابات میں شکست کے بعد غیر قانونی طور پر اقتدار پر قابض رہنے کی سازش کی تھی یا نہیں۔

”فوجداری ذمہ داری کو معقول شک سے بالاتر ثابت کرنا ضروری ہے“

اگرچہ جج فکس نےپیشی کا آغاز ان الفاظ سے کیا ہے کہ پورے مقدمے کو منسوخ کر دینا چاہیے کیونکہ بقول ان کے سپریم کورٹ اس مقدمے کی سماعت کے لیے مناسب عدالت نہیں ہے، لیکن دن کے اختتام پر انہوں نے شواہد کی کمی کی بنیاد پر بولسونارو کو بری کرنے کے حق میں ووٹ دیا ہے۔

جج فکس نے اٹارنی جنرل کے مقدمے کے بیشتر حصے کو مسترد کر دیا  اور دلیل دی ہے کہ بغاوت صرف اسی وقت بغاوت  ہوتی ہے جب حکومت کو گرا دیا جائے ۔

اختلاف کرنے والے جج نے کہا  ہےکہ بولسونارو کی کاروائی  بغاوت نہیں سیاسی سرگرمی کے زمرے میں آتی ہے۔

دس گھنٹے سے زیادہ  طویل ایک ایک بیان میں فکس نے کہا  ہےکہ استغاثہ نےبولسونارو پر لگائے گئے  الزامات کو مکمل طور پر ثابت نہیں کیا اور یہ دعویٰ کیا ہے کہ فوجداری مقدمے میں ”فوجداری ذمہ داری  ایسے شواہد پیش کرنا ہے جو   معقول شبہے کو ختم کر دیں"۔

دریافت کیجیے
صدر ایردوان کا یوم غازی کے حوالے سے پیغام
یورپ میں تعلیمی بحران: PISA کے نتائج تاریخ کی کم ترین سطح پر
سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کا امریکہ کی طرف سے صدرِ فلسطین کو ویزا نہ جاری کرنے پر اظہارِ افسوس
پاکستان میں دہشت گرد حملے میں ہلاکتوں کی تعداد 31 ہو گئی
اسرائیلی فوج کو تین سالہ جنگوں کے بعد عسکری سازو سامان میں 'شدید کمی' کا سامنا ہے: رپورٹ
صدر ایردوان:"ہم نے ترکیہ کو دنیا کے سب سے بڑے فضائی نیٹ ورکس  میں شامل کیا ہے"
پاکستان میں مسجد کے قریب دھماکہ،  کم ازکم  15 افراد جاں بحق، 50 سے زائد زخمی
ایران میں جنگ چھڑنے کے بعد حکومت کے حق میں بڑی ترین ریلی،  لاکھوں ایرانی شہری یکجا ہوئے
روس اور یوکرین میں کل شب کے حملوں میں متعدد افراد زخمی
جنوبی کوریا نے آبنائے ہرمز میں جنگی کردار سنبھالنے سے انکار کردیا؛ جنگی مقاصد کی تعنیاتی نہیں ہو گی
غزہ میں اسرائیلی جارحیت کے شکار ایک محلے سے مزید 12 لاشیں بازیاب
بحری خلاف ورزیاں،پاک-بھارت کا ایک دوسرے سے احتجاج
اقوام متحدہ: "امریکا کے خلاف ایران میں جنگی جرائم کے مرتکب ہونے کے معقول دلائل موجود ہیں"
ترکیہ کا حُرکش-II ترک فضائیہ کے سپرد کیا جانے والا پہلا مقامی طیارہ ہو گا
روس اور یوکرین کے درمیان حملوں کی اطلاع