دنیا
3 منٹ پڑھنے
کینیڈا فلسطین کو تسلیم کر سکتا ہے:مارک کارنی
کینیڈا نے ستمبر 2025 میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 80 ویں اجلاس میں فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کا اعلان کیا ہے  بشرطیکہ کہ فلسطینی انتظامیہ  اہم اصلاحات کرے گی
کینیڈا فلسطین کو تسلیم کر سکتا ہے:مارک کارنی
/ AP
31 جولائی 2025

کینیڈا نے ستمبر 2025 میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 80 ویں اجلاس میں فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کا اعلان کیا ہے  بشرطیکہ کہ فلسطینی انتظامیہ  اہم اصلاحات کرے گی البتہ  متنبہ کیا ہے کہ دو ریاستی حل کے امکانات ہمارے سامنے  معدوم ہو رہے ہیں۔

کینیڈا کے وزیر اعظم مارک کارنی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ کینیڈا طویل عرصے سے دو ریاستی حل کے لیے پرعزم ہے، ایک آزاد، قابل عمل اور خودمختار فلسطینی ریاست جو امن و سلامتی کے ساتھ اسرائیل کی ریاست کے شانہ بشانہ رہے گی۔

کئی دہائیوں سے یہ امید کی جا رہی تھی کہ یہ نتیجہ اسرائیلی حکومت اور فلسطینی انتظامیہ  کے درمیان مذاکرات کے ذریعے طے پانے والے امن عمل کے حصے کے طور پر حاصل کیا جائے گا مگر افسوس کی بات ہے کہ یہ طریقہ کار اب قابل قبول نہیں رہا۔

کارنی نے امن عمل کو متاثر کرنے والی متعدد پیش رفتوں کا حوالہ دیا جن میں مقبوضہ مغربی کنارے اور مشرقی یروشلم میں اسرائیلی بستیوں کی تیزی سے توسیع، اسرائیلی پارلیمان  کی جانب سے مقبوضہ مغربی کنارے کے کچھ حصوں کو ضم کرنے کا اقدام اور غزہ میں امداد تک محدود رسائی کے ساتھ بڑھتے ہوئے انسانی بحران شامل ہیں۔

کارنی نے کہا  کہ شہریوں کے بڑھتے ہوئے مصائب نے مربوط بین الاقوامی کارروائی میں تاخیر کی کوئی گنجائش نہیں چھوڑی ہے۔

کینیڈا کی جانب سے فلسطین کو تسلیم کرنے کا انحصار فلسطینی انتظامیہ  کی جانب سے انتظامی اصلاحات پر ہوگا،ان میں صدر محمود عباس کی جانب سے 2026 میں عام انتخابات کے انعقاد کا وعدہ بھی شامل ہے جس میں حماس حصہ نہیں لے گی جبکہ  مستقبل کی فلسطینی ریاست کو غیر فوجی بنانے کو یقینی بنانا بھی شامل ہے۔

کارنی نے 7 اکتوبر کو حماس کی جانب سے اغوا کیے گئے یرغمالیوں کی فوری رہائی کا بھی مطالبہ کیا تاکہ اس گروپ کو غیر مسلح کیا جا سکے اور فلسطین پر حکومت کرنے میں اس کا کوئی کردار نہ ہو۔

کارنی نے کہا کہ کینیڈا مشرق وسطیٰ میں امن اور سلامتی کے ساتھ رہنے والی ایک آزاد ریاست کی حیثیت سے اسرائیل کے وجود کی ہمیشہ حمایت کرے گا۔

اسرائیل کے لیے پائیدار امن کے کسی بھی راستے کے لیے ایک قابل عمل اور مستحکم فلسطینی ریاست کی بھی ضرورت ہے جو اسرائیل کے سلامتی اور امن کے ناقابل تنسیخ حق کو تسلیم کرے۔

کارنی نے کہا کہ کینیڈا بین الاقوامی شراکت داروں کے ساتھ مل کر ایک قابل اعتماد امن منصوبہ تیار کرے گا اور غزہ کو بڑے پیمانے پر انسانی امداد کی فراہمی کو یقینی بنائے گا۔

کینیڈا خطے میں منصفانہ، بامعنی اور دیرپا امن کی تعمیر میں تعمیری شراکت دار ہوگا جو تمام فلسطینیوں اور اسرائیلیوں کے وقار، سلامتی اور امنگوں کا احترام کرے گا۔

دریافت کیجیے
پاکستان کا افغان چوکیوں پر حملہ،متعدد افغان فوجی ہلاک
ترکیہ کی فضائی کمپنیوں  نے 6 مارچ تک تمام پروازیں معطل کر دیں
ہم، ایرانی شہریوں کو درپیش تکالیف کی مذّمت اور جنگ بندی کا مطالبہ کرتے ہیں: اردوعان
ٹرمپ کا جنونی پن دنیا کو تیسری عالمی جنگ میں جھونک دےگا:روس
ایران میں امریکی فوجی آپریشن کے بعد سے ابتک 6 امریکی عسکری اہلکار ہلاک
اسرائیل نے غزہ میں امداد کی فراہمی معطل کر دی:اقوام متحدہ
آبنائے ہرمز سے جو جہاز گزرے گا وہ تباہ ہوگا:ایران
خامنہ آئی کی موت سےحالات بگڑ گئے،شمالی علاقہ جات میں کرفیو نافذ
کویت میں امریکی F-15طیارہ گر گیا،پائلٹ محفوظ
اسرائیل کے لبنان پر حملے،31 افراد ہلاک متعدد زخمی
سرحدی جھڑپوں میں 415 دہشتگرد ہلاک ہوئے ہیں:پاکستان
امریکہ ہمارے اڈے استعمال کر سکتا ہے: سٹارمر
امریکہ سے مذاکرات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا:لاریجانی
ایرانی میزائل حملوں سے اسرائیل میں کم از کم 12 افراد ہلاک
جنگ کا دوسرا دن: اسرائیل-امریکہ ایران پر حملے جاری رکھے ہوئے ہیں جبکہ تہران علاقائی بدلہ لے رہا ہے