دنیا
2 منٹ پڑھنے
روس نے 113 یوکرینی ڈرون مار گرائے ہیں
روسی فوج نے بدھ اور جمعرات کی درمیانی رات میں 113 یوکرینی ڈرون تباہ کئے ہیں: روس وزارتِ دفاع
روس نے 113 یوکرینی ڈرون مار گرائے ہیں
یوکرینی فوجی بدھ، 18 فروری 2026 کو یوکرین کے خارکیف علاقے میں اگلے محاذ پر روسی ٹھکانوں پر گولہ باری کر رہے ہیں۔ / AP

روسی حکام نے آج بروز جمعرات جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ روسی فوج نے رات بھر میں 113 یوکرینی ڈرون تباہ کئے ہیں۔ ان میں سے بعض نے شمال مغرب میں واقع ایک تیل ریفائنری کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں ایک ڈپوٹینکر میں آگ لگی ہے۔

فریقین نے، چار سالہ جنگ کا کوئی حل تلاش کرنے کے لئے، بدھ کو جنیوا میں امریکہ کے زیرِ ثالثی منعقدہ  2 روزہ مذاکرات مکمل  کئے ہیں۔

مذاکرات میں کسی پیش رفت کا اعلان نہیں کیا گیا اور دونوں فریقوں نے اجلاس کو 'مشکل' قرار دیا ہے۔

روس وزارتِ دفاع  نے ایک بیان میں کہا ہے کہ بدھ اور جمعرات  کی درمیانی رات میں روسی فوج نے 113 یوکرینی ڈرونوں کو ' تباہ' کیا ہے۔

علاقائی  گورنر میخائل ویدرنیکوف نے کہا  ہےکہ ڈرون حملوں میں سے ایک میں  ماسکو سے تقریباً 500 کلومیٹر مغرب میں واقع علاقے 'ولیکیئے لوکی' کی ایک تیل ریفائنری کو نشانہ بنایا گیا جس سے 'ایک تیل کے ڈپومیں آگ' لگی۔

اس حملے سے عام شہریوں یا ریفائنری کے عملے کے زخمی ہونے کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

یوکرین،  جو چار سالوں سے تقریباً ہر روز روسی بمباری کا نشانہ بن رہا ہے، حالیہ دنوں میں  تیل ریفائنریوں ، روسی بندرگاہوں اور توانائی کے انفراسٹرکچر پر جوابی حملے کر رہا ہے۔

دریافت کیجیے
امریکی اسٹاک مرکیٹوں میں تناو، تیل 100 ڈالر سے اوپر چلا گیا
اسرائیلی فوج نے تین فلسطینیوں کو قتل کر کے لاشیں قبضے میں لے لیں
روسی گودام پر یوکرینی ڈرون حملے
جاپان امید کرتا ہے کہ فلسطین کے لیے حمایت میں اضافہ ہوگا
ترکیہ COP31 پروگرام میں رضاکار بننے کے لیے درخواستیں جاری
چین نے آبنائے تائیوان میں دو روزہ فوجی مشقیں شروع کر دیں
ایران: ہمارا دفاعی نظریہ بالکل واضح ہے، "آنکھ کے بدلے آنکھ"
اسرائیل نے تازہ خلاف ورزیوں میں چار فلسطینیوں کو قتل کر دیا ہے
امریکہ نے ایران پر حملوں کا سلسلہ دوبارہ شروع کر دیا
نیٹو کا 'فرنٹ ڈور' منصوبہ ،ترک دفاعی تعاون کو مضبوط بنانے کا ہدف
ترک خواتین اور مردوں کی ٹیمیں VNL فائنلز میں پہنچ گئیں
فرانس میں پھِیلتی جنگلاتی آگ،سینکڑوں افراد کا انخلا
حملے جاری رہے تو امریکہ اور اس کے عرب اتحادی بھی نہیں بچیں گے:ایران
یورپی یونین کے سفیر روس پر نئے پابندیوں کی تیاریوں میں
"الزامات بے بنیاد ہیں"عدالت میں اپنا مقدمہ چیلنج کروں گا: مادورو