ایران: امریکہ کی "بحری قزاقی" کا بھرپور جواب دیا جائے گا
اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج، امریکی فوج کی اس "مسلح ڈکیتی" کا، منہ توڑ جواب دیں گی: تہران
ایران نیم سرکاری خبر ایجنسی 'تسنیم' کے مطابق ایران کے 'خاتم الانبیاء' فوجی ہیڈ کوارٹر نے خلیج عمان میں امریکی فوج کی جانب سے ایک بحری جہاز پر حملے کی تصدیق کر دی ہے۔
تہران نے ایرانی پرچم بردار جہاز کے پکڑے جانے کے بعد جاری کردہ بیان میں اس فعل کو "بحری قزاقی" قرار دیا اور کہا ہے کہ اس کارروائی کا "جلد ہی" بھرپور جواب دیا جائے گا۔
فوجی ہیڈ کوارٹر کے بیان میں کہا گیا ہے کہ"جارح امریکہ نے جنگ بندی کی خلاف ورزی کی اور بحیرہ عمان کے پانیوں میں ایران کے ایک تجارتی جہاز پر فائرنگ کی اور اس کے نیویگیشن سسٹم کو ناکارہ بنا کر بحری قزاقی کا ارتکاب کیا ہے۔"
بیان میں تصدیق کی گئی ہے کہ امریکہ نے، چین سے ایران کی طرف جاتے اس جہاز پر چند دہشت گرد ملاح متعین کرکے جہاز پر قبضہ کر لیا ہے۔
مسلح ڈکیتی
ایران کی اعلیٰ ترین فوجی کمانڈ نے خبردار کیا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج، امریکی فوج کی اس "مسلح ڈکیتی" کا، منہ توڑ جواب دیں گی۔
ایرانی حکام نے یہ دعویٰ بھی کیا ہے کہ اس واقعے کے بعد ایرانی افواج نے امریکہ کے بعض جنگی جہازوں پر ڈرون حملے کئے ہیں۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ"ہم خبردار کرتے ہیں کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج اس مسلح قزاقی کا جلد ہی جواب دیں گی اور جوابی کارروائی کی جائے گی۔"
ایران کے سرکاری ذرائع ابلاغ کا موقف ہے کہ یہ واقعہ جنگ بندی کی براہِ راست خلاف ورزی ہے۔ایران