دنیا
2 منٹ پڑھنے
آر ایس ایف کے کمانڈر نے وفاداری بدل دی، جنگجوؤں سمیت سوڈانی فوج میں شامل ہو گئے
میجر جنرل عمار محمد زین ربیع نے خرطوم، دارفور اور الجزیرہ میں شہریوں کے مبینہ قتل عام، قتل اور لوٹ مار کو اس نیم فوجی قوت سے علیحدگی کی وجوہات کے طور پر بیان کیا ہے
آر ایس ایف کے کمانڈر نے وفاداری بدل دی، جنگجوؤں سمیت سوڈانی فوج میں شامل ہو گئے
سوڈان / Reuters
 

سوڈان کی نیم فوجی فورس ریپڈ سپورٹ فورسز سے علیحدگی اختیار کرنے والا ایک نیا گروپ خرطوم ایئرپورٹ پہنچ گیا ہے اور سوڈانی فوج میں شامل ہو گیا ہے۔

 سرکاری خبر رساں ایجنسی سوُنا کے مطابق، اس گروپ کی قیادت میجر جنرل عمار محمد زین رابح کر رہے تھے، جو انقلابی جسٹس اینڈ ایکوالٹی موومنٹ میں دارفور ریجن کے سیکرٹری اور آر ایس ایف  کی سپورٹ فورسز کے ایک عہدیدار ہیں۔

رابح نے ایئرپورٹ پر صحافیوں کو بتایا کہ گروپ نے آر ایس ایف سے "مکمل طور پر علیحدگی" اختیار کرنے اور سوڈانی مسلح افواج کے شانہ بشانہ لڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ  "یہ فیصلہ جزیرہ، خرطوم، دارفور اور الفاشر میں ہونے والے مظالم، قتلِ عام، لوٹ مار اور عام شہریوں کے قتل کے باعث کیا گیا۔"

رابح نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ الفاشر ایئرپورٹ کے قریب اجتماعی قبریں موجود ہیں جن میں ہزاروں عام شہریوں کی لاشیں ہیں اور انہوں نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ زمین پر اس دعوے کی تحقیقات کرے۔

مغربی سوڈان میں واقع شہر الفاشر کی آبادی جنگ سے پہلے 10 لاکھ سے زیادہ تھی، لیکن اب اندازہ ہے کہ وہاں 70,000 سے بھی کم رہائشی باقی بچے ہیں جہاں مسلسل سیکیورٹی مسائل کے ساتھ ساتھ، خوراک اور صحت کی خدمات تک رسائی شدید حد تک محدود ہے۔

سوڈان اپریل 2023 سے تنازع کا شکار ہے، جب نیم فوجی دستوں کو باقاعدہ فوج میں شامل کرنے کے طریقہ کار پر اختلافات کے بعد فوج اور آر ایس ایف کے درمیان لڑائی شروع ہوئی تھی۔

 

دریافت کیجیے
آبنائے ہرمز میں جنگ کے ماحولیاتی اثرات نسلوں تک برقرار رہیں گے: پگ
بحرین: ایران نے ایک نجی صنعتی تنصیب کو نشانہ بنایا ہے
اسرائیل نئی آبادکاری بستیوں کے ساتھ فلسطینی آبادیوں کو مزید الگ تھلگ کر رہا ہے: پی ایل او
یمن میں فوج بھیجنے کا ابھی کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا: فیدان
ترکیہ سے باہر پہلی بار منعقد ہونے والا ایتھنو اسپورٹ ثقافتی میلے کا سعودی عرب میں انعقاد
یوکرین: روس کی جانب سے کریویری شہر پر کیے گئے حملے میں 2 شہری ہلاک، 52 زخمی
وزیر خارجہ فیدان کی انقرہ میں یورپی کمیشن کے نائب صدر فیتو سے ملاقات
ترکیہ-پاکستان توانائی شراکت داری میں نئے دور کا آغاز، اورُچ رئیس پاکستان میں
دینِ اسلام 2035 میں دنیا کا سب سے بڑا مذہب ہوگا
قزل ایلما نے عالمی میڈیا میں دھوم مچا دی
امریکہ حیاتیاتی ہتھیاروں کے دعوے کے ساتھ عراق پر حملے ک جعل سازی اب ایران کے خلاف کر رہا ہے
میں خود کو احمق محسوس کر رہا ہوں: مسک
ترکیہ کا تحقیقاتی بحری جہاز ’’اورچ رئیس‘‘ پاکستان روانہ گیا
دفاعی معاہدے کا مقصد ترکیہ اور قطر کی خودمختاری کا تحفظ کرنا ہے: ترکیہ وزارتِ دفاع
یورپی یونین کمیشن پر سائبر حملہ