دنیا
1 منٹ پڑھنے
برطانیہ: شہزادے اینڈریو کو گرفتار کر لیا گیا
برطانیہ کے سابق شہزادے اینڈریو ماونٹ بیٹن-ونڈسر کو اختیارات کے غلط استعمال کے شبہے میں گرفتار کر لیا گیا
برطانیہ: شہزادے اینڈریو کو گرفتار کر لیا گیا
سابق پرنس اینڈریو 25 دسمبر 2023 کو مشرقی انگلینڈ میں شاہی خاندان کی روایتی کرسمس ڈے سروس میں شرکت کے بعد روانہ ہوئے۔ [فائل] / AFP

برطانیہ کے سابق شہزادے اینڈریو ماونٹ بیٹن-ونڈسر کو اختیارات کے غلط استعمال کے شبہے میں گرفتار کر لیا گیا ہے ۔

پولیس نے آج بروز جمعرات، برطانوی قانون کی رُو سے ماونٹ بیٹن-ونڈسر کا نام خفیہ رکھتے ہوئے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ ایک 60 سالہ شخص  کو گرفتار کیا  گیاہے۔

بیان میں تھیمز ویلی پولیس نے کہا ہے کہ "تحقیقات کے حصے کے طور پر آج ہم نے، نورفوک کے رہائشی، ایک ساٹھ سالہ شخص کو  بد عنوانی کے شبہے میں گرفتار کیا ہے"۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ "تفصیلی جانچ پڑتال کے  بعد، ہم نے سرکاری اختیارات کے غلط استعمال  کے الزام   میں زیرِ حراست شخص کے خلاف تفتیش شروع کر دی ہے۔ ہم اپنے شراکت داروں کے ساتھ مل کر الزام کی تفتیش کر رہے ہیں  اور ہمارا تحقیق کی سالمیت و معروضیت کو محفوظ رکھنا   ضروری ہے"۔

واضح رہے کہ گذشتہ ہفتے سامنے آنے والے نئی انکشافات سے معلوم ہوتا ہے کہ اینڈریو نے بحیثیت  برطانوی تجارتی نمائندے اپنی مدّتِ ملازمت  کے دوران سزا یافتہ جنسی مجرم جیفری ایپسٹین کو خفیہ دستاویزات بھیجی تھیں۔

دریافت کیجیے
جنوبی لبنان میں 1اسرائیلی فوجی ہلاک،نو زخمی
شمالی کوریا نے اس ماہ چوتھی بار بیلسٹک میزائلوں کا تجربہ کر ڈالا
امریکہ-ایران مذکرات اچھی سمت میں ہیں:ٹرمپ
روس:استنبول میں مذکرات کے ممکنہ دوبارہ آغاز کو مثبت دیکھتا ہے
تہران کی نیک نیتی کو کمزوری نہ سمجھا جائے: باقر قالیباف
پاکستانی وزیر اعظم انطالیہ سے صدر ایردوان  کے لیے تعریفی الفاظ اور دوستی کے پیغامات کے ساتھ روانہ
اسرائیل سیکورٹی کو بہانہ بنا کر 'زمینوں پر مزید قبضہ' کر رہا ہے، ترک وزیر خارجہ فیدان
آسڑیلیا اور جاپان کے مابین 7 بلین ڈالر کے جنگی جہازوں کی تیاری کا معاہدہ طے
ترک وزیر خارجہ کی امریکہ۔ایران معاہدے کے ایجنڈے پر مصر، پاکستان اور سعودی عرب کے ہم منصبوں سے ملاقات
ایردوان: ایران پر غیر قانونی حملوں سے علاقائی سیکیورٹی خطرات میں اضافہ ہوا ہے
ایران: جب تک لبنان میں فائر بندی جاری ہے ہُرمز کھُلا رہے گا
صدر رجب طیب ایردوان کی پاکستانی وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات
ایران نے آبنائے ہُرمز کو تمام جہازوں کے لئے کھولنے کا اعلان کر دیا
آرتیمیس دوئم کی ٹیم زمینی ماحول سے ہم آہنگی کے مرحلے میں
دس روزہ لبنان۔اسرائیل جنگ بندی معاہدہ نافذ العمل ہو گیا