دنیا
2 منٹ پڑھنے
شام کا داعش مخالف امریکی حملوں کے درمیان اپنی فوجی کارروائیوں کو تیز کرنے کا عزم
شام اُن تمام علاقوں میں جہاں یہ گروپ خطرہ بن سکتا ہے، داعش کے خلاف فوجی کارروائیاں تیز کرتی رہے گا۔
شام کا داعش مخالف امریکی حملوں کے درمیان اپنی فوجی کارروائیوں کو تیز کرنے کا عزم
دمشق نے امریکی قیادت میں اتحاد سے انسداد دہشت گردی کی کوششوں کی حمایت کا مطالبہ کیا۔ [فائل فوٹو] / AP
 

شام نے داعش کے خلاف جنگ جاری رکھنے اور اپنے علاقے کو انتہا پسندوں کے لیے محفوظ پناہ گاہ بننے کا  سدِ باب  کرنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

وزارتِ خارجہ نے ہفتے کی صبح یہ بیان امریکی حملوں میں  ملک میں اس تنظیم کے ٹھکانوں کو نشانہ بنانے کے بعد جاری کیا ہے۔

'ایکس' کے ذریعے جاری کردہ ایک بیان میں وزارتِ خارجہ نے کہا کہ شام اُن تمام علاقوں میں جہاں یہ گروپ خطرہ بن سکتا ہے، داعش کے خلاف فوجی کارروائیاں تیز کرتی رہے گا۔

بیان میں امریکہ اور امریکی قیادت میں بین الاقوامی اتحاد کے دیگر اراکین سے اپیل کی گئی کہ وہ شام کی انسدادِ دہشت گردی کوششوں  میں تعاون کریں، جس سے نہ صرف شہریوں کی حفاظت میں مدد ملے گی بلکہ ملک اور وسیع علاقے میں سکیورٹی اور استحکام بحال ہوگا۔

امریکی حملے کی ٹھیک جگہ، ہلاکتوں کی تعداد یا دیگر آپریشنل تفصیلات تاحال ظاہر نہیں کی گئیں۔

خیال رہے کہ  امریکہ نے 13 دسمبر کو وسطی شامی شہر تدمر کے قریب امریکی افواج پر ہونے والے مہلک حملے کے بدلے میں شام میں فوجی کارروائی شروع کی۔

امریکی حملوں میں شدت

ایک شامی  عہدیدار نے بتایا ہے کہ  کہ کم از کم پانچ داعش شدت پسند، جن میں ایک سرغنہ  بھی شامل تھا، رات کے وقت امریکی حملوں میں ہلاک ہوئے ہیں ۔

واشنگٹن  نے اعلان کیا تھا کہ  دہشت گرد تنظیم کے ایک مسلح رکن  نے  13 دسمبر یونیسکو کی فہرست میں شامل قدیم کھنڈرات کے علاقے تدمر کے نزدیک حملہ کیا جس میں دو امریکی فوجی اور ایک امریکی شہری ہلاک ہوئے۔

امریکی  سنٹرل  کمانڈ نے ایک بیان میں کہا  ہے کہ جوابی کارروائی میں، امریکہ نے "لڑاکا طیاروں، حملہ آور ہیلی کاپٹروں اور توپ خانے کے ساتھ وسطی شام کے متعدد مقامات پر 70 سے زائد اہداف کو نشانہ بنایا"۔

 

دریافت کیجیے
آبنائے ہرمز میں جنگ کے ماحولیاتی اثرات نسلوں تک برقرار رہیں گے: پگ
بحرین: ایران نے ایک نجی صنعتی تنصیب کو نشانہ بنایا ہے
اسرائیل نئی آبادکاری بستیوں کے ساتھ فلسطینی آبادیوں کو مزید الگ تھلگ کر رہا ہے: پی ایل او
یمن میں فوج بھیجنے کا ابھی کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا: فیدان
ترکیہ سے باہر پہلی بار منعقد ہونے والا ایتھنو اسپورٹ ثقافتی میلے کا سعودی عرب میں انعقاد
یوکرین: روس کی جانب سے کریویری شہر پر کیے گئے حملے میں 2 شہری ہلاک، 52 زخمی
وزیر خارجہ فیدان کی انقرہ میں یورپی کمیشن کے نائب صدر فیتو سے ملاقات
ترکیہ-پاکستان توانائی شراکت داری میں نئے دور کا آغاز، اورُچ رئیس پاکستان میں
دینِ اسلام 2035 میں دنیا کا سب سے بڑا مذہب ہوگا
قزل ایلما نے عالمی میڈیا میں دھوم مچا دی
امریکہ حیاتیاتی ہتھیاروں کے دعوے کے ساتھ عراق پر حملے ک جعل سازی اب ایران کے خلاف کر رہا ہے
میں خود کو احمق محسوس کر رہا ہوں: مسک
ترکیہ کا تحقیقاتی بحری جہاز ’’اورچ رئیس‘‘ پاکستان روانہ گیا
دفاعی معاہدے کا مقصد ترکیہ اور قطر کی خودمختاری کا تحفظ کرنا ہے: ترکیہ وزارتِ دفاع
یورپی یونین کمیشن پر سائبر حملہ