مشرق وسطی
2 منٹ پڑھنے
غاصب اسرائیلی آبادکاروں نےمشرقی القدس کے قریب نئی غیر قانونی بستیوں کی بنیاد رکھ دی
غیر قانونی اسرائیلی آباد کاروں نے مقبوضہ مشرقی القدس کے مشرق میں واقع قصبے اناتا میں فلسطینی سرزمین پر  نئی غیر قانونی بستیوں کی بنیادیں رکھنا شروع کر دی ہے
غاصب اسرائیلی آبادکاروں نےمشرقی القدس کے قریب نئی غیر قانونی بستیوں کی بنیاد رکھ دی
یہودی بستیاں / Reuters
10 نومبر 2025

انسانی حقوق کی ایک مقامی تنظیم کے مطابق، غیر قانونی اسرائیلی آباد کاروں نے مقبوضہ مشرقی القدس کے مشرق میں واقع قصبے اناتا میں فلسطینی سرزمین پر  نئی غیر قانونی بستیوں کی بنیادیں   رکھنا شروع کر دی ہے۔

گزشتہ  روز ایک بیان میں ، بدو وں کے حقوق کی تنظیم البیدر نے کہا کہ غیر قانونی آباد کاروں نے اناتا کے مشرق میں ابو غالیہ اور العرارہ کی بدو برادریوں کے قریب عارضی ڈھانچے نصب کرکے اور عارضی مکانات کی بنیاد رکھ کر چوکیاں قائم کرنا شروع کردی ہے۔

تنظیم نے متنبہ کیا ہے کہ اس اقدام سے  القدس  کے شمال مشرق میں بدو آبادیوں کی نقل مکانی ہو سکتی ہے  جبکہ فلسطینیوں کی زمینوں اور چراگاہوں تک رسائی محدود ہو سکتی ہے

 تنظیم نے اس اقدام کو "ایک منظم پالیسی کا حصہ قرار دیا ہے جس کا مقصد علاقے میں نوآبادیاتی موجودگی کو بڑھانے کے لئے فلسطینی سرزمین پر کنٹرول مسلط کرنا ہے۔"

فلسطینی ا نتظامیہ  کے نوآبادیاتی کمیشن کے اعداد و شمار کے مطابق، اکتوبر 2023 میں غزہ کی نسل کشی کے بعد سے غیر قانونی آباد کاروں نے 114 چوکیوں کو قائم کیا ہے۔

گزشتہ جولائی میں عالمی عدالت انصاف نے فلسطینی علاقے پر اسرائیل کے قبضے کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے مغربی کنارے اور مشرقی  القدس  کی تمام بستیوں کو خالی کرانے کا مطالبہ کیا تھا

دریافت کیجیے
عالمی منڈیوں میں خام تیل کی قیمت105 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کر گئی
اسرائیل، ایران کے ساتھ کم از کم ایک ماہ تک جنگ کے لیے تیار ہے
ایران نے خامنہ ای کےفرزند مجتبی کو نیا سپریم لیڈر نامزد کر دیا — ایرانی میڈیا
ٹرمپ کا دعوی: امریکہ نے ایرانی بحریہ اور میزائل لانچنگ سسٹمز کو تباہ کر دیا ہے
امریکہ اور اسرائیل ایران کے ٹکڑے کرنا چاہتے ہیں:لاریجانی
اوسلو: امریکی سفارت خانے پر بم حملہ
چند امریکی فوجی  قیدی بنالیے گئے ہیں:لاریجانی
ایران کی فضائی حدود کنٹرول میں ہے،جنگ جاری رکھیں گے:نیتن یاہو
غیر قانونی آبادکاروں کی فائرنگ،2 فلسطینی ہلاک
ترکیہ کے مشرق وسطی میں اپنے شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے خصوصی اقدامات
ایرانی رہنما: ایران دشمن کے سامنے ہتھیار نہیں ڈالے گا، ہم ہمسایہ ممالک سے معذرت خواہ ہیں
یوکرین کی ایک رہائشی عمارت پر روسی حملے میں متعدد افراد ہلاک
ایردوان اور میلونی نے مشرق وسطیٰ کے بڑھتے ہوئے بحران کے درمیان علاقائی کشیدگی پر تبادلہ خیال کیا
اقوام متحدہ کا مشرق وسطی میں پھیلتی ہوئی جنگ کے باعث 'سنگین انسانی ہنگامی صورتحال' کا اعلان
امریکہ اور اسرائیل نے ایران کے خلاف جنگ کے پہلے 36 گھنٹوں میں 3,000 سے زیادہ فضائی حملے کیے: رپورٹ