دنیا
2 منٹ پڑھنے
جنوبی افریقہ: مسلح حملہ، 9 افراد ہلاک
جوہانسبرگ کی حدود سے باہر واقع ایک 'بار' پر نامعلوم حملہ آوروں کی فائرنگ کے نتیجے میں 9 افراد ہلاک ہو گئے
جنوبی افریقہ: مسلح حملہ، 9 افراد ہلاک
جنوبی افریقی پولیس فائرنگ کے پیچھے کے محرک کا پتہ لگانے کی کوشش کر رہی ہے۔ (فائل فوٹو) / Reuters
 

 جنوبی افریقہ کے شہر جوہانسبرگ کی حدود سے باہر واقع ایک 'بار' پر نامعلوم حملہ آوروں کی  فائرنگ کے نتیجے میں 9 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ یہ حملہ، رواں مہینے کے دوران،  جنوبی افریقہ میں فائرنگ کا دوسرا واقعہ ہے۔

پولیس ذرائع کی فراہم کردہ معلومات کے مطابق تقریباً ایک درجن افراد نے رات کے ایک بجے کے لگ بھگ شہر کے تقریباً 40 کلومیٹر جنوب مغرب میں  سونے کی کانوں والے علاقے'بیکرزڈال' میں واقع ایک بار پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں9 افراد ہلاک اور 10 زخمی ہو گئے ہیں۔

پولیس کے جاری کردہ  بیان کے مطابق  حملہ آور دو گاڑیوں میں آئے، بار کے گاہکوں  پر گولیاں چلائیں اور اندھا دھند فائرنگ  کرتے ہوئے فرار ہوگئے۔

صوبائی پولیس کمشنر میجر جنرل فریڈ کیکانا نے SABC ٹیلی ویژن کو بتایا  ہےکہ ہلاک ہونے والوں میں ایک آن لائن کار ہائیرنگ سروس کا ڈرائیور بھی شامل ہے جو بار کے باہر کھڑا تھا۔

پولیس نے کہا ہے کہ حملہ آوروں کی گرفتاری کے لیے وسیع پیمانے پر کاروائیاں شروع  کر دی گئی ہیں۔

واضح رہے کہ افریقہ کا سب سے زیادہ صنعتی ملک 'جنوبی افریقہ' جرائم کے  منظم   جتھوں کے بھڑکائے ہوئے جرائم اور  بدعنوانیوں کےخلاف نبرد آزما ہے۔

ملک میں  مسلح حملوں کے واقعات  کافی عام ہیں  اور زیادہ تر جتھوں کے درمیان  تشدد اور غیر قانونی  کاروباروں کے درمیان رقابت  کی وجہ سے پیش آتے ہیں۔یہ مسلح حملے، جنوبی افریقہ میں قتل کی بلند ترین شرح کےاسباب میں بھی شمار ہوتے  ہیں ۔

دریافت کیجیے
آبنائے ہرمز میں جنگ کے ماحولیاتی اثرات نسلوں تک برقرار رہیں گے: پگ
بحرین: ایران نے ایک نجی صنعتی تنصیب کو نشانہ بنایا ہے
اسرائیل نئی آبادکاری بستیوں کے ساتھ فلسطینی آبادیوں کو مزید الگ تھلگ کر رہا ہے: پی ایل او
یمن میں فوج بھیجنے کا ابھی کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا: فیدان
ترکیہ سے باہر پہلی بار منعقد ہونے والا ایتھنو اسپورٹ ثقافتی میلے کا سعودی عرب میں انعقاد
یوکرین: روس کی جانب سے کریویری شہر پر کیے گئے حملے میں 2 شہری ہلاک، 52 زخمی
وزیر خارجہ فیدان کی انقرہ میں یورپی کمیشن کے نائب صدر فیتو سے ملاقات
ترکیہ-پاکستان توانائی شراکت داری میں نئے دور کا آغاز، اورُچ رئیس پاکستان میں
دینِ اسلام 2035 میں دنیا کا سب سے بڑا مذہب ہوگا
قزل ایلما نے عالمی میڈیا میں دھوم مچا دی
امریکہ حیاتیاتی ہتھیاروں کے دعوے کے ساتھ عراق پر حملے ک جعل سازی اب ایران کے خلاف کر رہا ہے
میں خود کو احمق محسوس کر رہا ہوں: مسک
ترکیہ کا تحقیقاتی بحری جہاز ’’اورچ رئیس‘‘ پاکستان روانہ گیا
دفاعی معاہدے کا مقصد ترکیہ اور قطر کی خودمختاری کا تحفظ کرنا ہے: ترکیہ وزارتِ دفاع
یورپی یونین کمیشن پر سائبر حملہ