دنیا
2 منٹ پڑھنے
پیانگ یانگ نے سوئس سفیر کو ملک بدر کر دیا
شمالی کوریا نے سوئس سفارتی دفتر کے سربراہ سائلوین آسٹیئر کو 48 گھنٹوں کے اندر ملک چھوڑنے کا حکم دے دیا ہے۔
پیانگ یانگ نے سوئس سفیر کو ملک بدر کر دیا
فائل فوٹو: شمالی کوریا نے کہا ہے کہ وہ پیانگ یانگ میں حال ہی میں دوبارہ کھولے گئے سوئس سفارتی دفتر کو بند کرنے پر غور کرے گا۔ / Reuters (Wire)
 

شمالی کوریا نے، سوئٹزرلینڈ کے پیانگ یانگ سفارتی نمائندہ دفتر کے سربراہ کو ملک بدر کر دیا ہے۔

شمالی کوریا کی سرکاری خبر رساں ایجنسی 'کے سی این اے' نے وزارت خارجہ کے  حوالے سے شائع کردہ خبر میں کہا  ہے کہ وزارتِ خارجہ  نے سوئٹزرلینڈ سفارتی دفتر کے سربراہ 'سائلوین ایسٹیئر 'کو طلب کیا اور انہیں دفتر بند کرنے کا حکم دیا ہے۔

یہ فیصلہ سوئٹزرلینڈ کی جانب سے شمالی کوریا  میں  بچوں کے  سونگ ڈو وون بین الاقوامی کیمپ پر پابندیاں عائد کرنے کے ردعمل میں کیا گیا ہے۔ پیانگ یانگ حکومت نے سوئٹزرلینڈ کے اس اقدام کو کھُلی دشمنی قرار دیا   ہے۔

وزارت خارجہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ" عوامی جمہوریہ کوریا کی وزارت خارجہ نے ملک میں سوئٹزرلینڈ کے سفارتی دفتر کے سربراہ کو ناپسندیدہ شخصیت قرار دیتے ہوئے انہیں 48 گھنٹوں کے اندر ملک چھوڑنے کا حکم دیا ہے۔‘‘

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ " ہم ، عوامی جمہوریہ کوریا کے حقِ خودمختاری  اور اس کے شہریوں کے مفادات کی خلاف ورزی پر مبنی، اس اقدام کو ہرگز برداشت نہیں کریں گے"۔

شمالی کوریا نے منگل کے روز بھی سوئٹزرلینڈ کی جانب سے عائد کردہ پابندیوں کی مذّمت کی اور اعلان کیا تھا کہ وہ ،پیانگ یانگ میں حال ہی میں دوبارہ کھولے گئے ،سوئس سفارتی دفتر کو بند کرنے کے امکان پر غور کرے گا۔

شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اُن کی بہن اورحزبِ اقتدار سیاسی جماعت کی اعلیٰ عہدیدار کم یو جونگ نے کہا  ہےکہ سوئٹزرلینڈ کااس اطفال کیمپ کو اپنی پابندیوں کی فہرست میں شامل کرنا  یورپی یونین کے، یوکرین جنگ کے باعث روس کو ہدف بنا کر اٹھائے گئے، اقدامات کے عین مطابق ہے۔

یہ پابندیاں سوئٹزرلینڈ کے وزیر خارجہ اِگنازیو کاسِس کے دورہ پیانگ یانگ سے چند ہفتوں بعد عائد کی گئی ہیں۔ کاسِس گزشتہ ماہ سوئس سفارتی دفتر کی دوبارہ افتتاحی تقریب میں شرکت کے لیے شمالی کوریا گئے تھے۔

دریافت کیجیے
ترکیہ کی قومی جوڈو ٹیم نے دو طلائی تمغے جیت لئے
آبنائے ہرمز میں جنگ کے ماحولیاتی اثرات نسلوں تک برقرار رہیں گے: پگ
بحرین: ایران نے ایک نجی صنعتی تنصیب کو نشانہ بنایا ہے
اسرائیل نئی آبادکاری بستیوں کے ساتھ فلسطینی آبادیوں کو مزید الگ تھلگ کر رہا ہے: پی ایل او
یمن میں فوج بھیجنے کا ابھی کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا: فیدان
ترکیہ سے باہر پہلی بار منعقد ہونے والا ایتھنو اسپورٹ ثقافتی میلے کا سعودی عرب میں انعقاد
یوکرین: روس کی جانب سے کریویری شہر پر کیے گئے حملے میں 2 شہری ہلاک، 52 زخمی
وزیر خارجہ فیدان کی انقرہ میں یورپی کمیشن کے نائب صدر فیتو سے ملاقات
ترکیہ-پاکستان توانائی شراکت داری میں نئے دور کا آغاز، اورُچ رئیس پاکستان میں
دینِ اسلام 2035 میں دنیا کا سب سے بڑا مذہب ہوگا
قزل ایلما نے عالمی میڈیا میں دھوم مچا دی
امریکہ حیاتیاتی ہتھیاروں کے دعوے کے ساتھ عراق پر حملے ک جعل سازی اب ایران کے خلاف کر رہا ہے
میں خود کو احمق محسوس کر رہا ہوں: مسک
ترکیہ کا تحقیقاتی بحری جہاز ’’اورچ رئیس‘‘ پاکستان روانہ گیا
دفاعی معاہدے کا مقصد ترکیہ اور قطر کی خودمختاری کا تحفظ کرنا ہے: ترکیہ وزارتِ دفاع