دنیا
2 منٹ پڑھنے
ونیزویلا: امریکی کاروائیاں قزاقی کی سنگین مثالیں ہیں
تیل کی باربرداری کرنے والے ایک اور  جہاز  پر قبضہ بین الاقوامی قزاقی کی ایک سنگین مثال ہے: وینزویلا
ونیزویلا: امریکی کاروائیاں قزاقی کی سنگین مثالیں ہیں
وینزویلا کے حکام نے امریکہ کی جانب سے ایک آئل ٹینکر کی "چوری اور اغوا" کی مذمت کی۔ / Reuters
21 دسمبر 2025

وینیزویلا  حکومت نے، امریکہ کی طرف سے ایک اور آئل ٹینکر کی ضبطی کے بعد جاری کردہ بیان میں، کہا ہے کہ  "تیل باربرداری کرنے والے ایک اور  جہاز  پر قبضہ بین الاقوامی قزاقی کی ایک سنگین مثال ہے"۔  

جاری کئے گئے حکومتی بیان میں وینیزویلا  حکام نے امریکہ کی طرف سے دوسری دفعہ  تیل بردار ٹینکر کی 'چوری اور اغوا' کی  مذّمت کی ہے۔

نائب صدر ڈیلسی روڈریگیز نے بروز  ہفتہ  سوشل میڈیا  سے جاری کردہ  بیان میں کہا ہے کہ 'یہ کاروائیاں سزا کے بغیر نہیں رہیں گی۔ ان  سنگین واقعات کے ذمہ داروں کو اپنے مجرمانہ رویے کے لیے عدلیہ اور تاریخ کے سامنے جوابدہ ہونا پڑے گا"۔

کاراکاس نے کہا  ہےکہ ان کارروائیوں کی رپورٹ اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل، دیگر کثیرالجہتی اداروں اور حکومتوں کو دی جائے گی۔

اس سے قبل امریکہ کی وزیر برائے  داخلہ سلامتی کرسٹی نوم  نے جاری کردہ بیان میں امریکہ کے،  وینیزویلا  کے ساحل پر  لنگر انداز ،ایک تیل ٹینکر کو ضبط کرنے کا اعلان کیا تھا۔

کرسٹی نوم نے ایکس سے جاری کردہ بیان میں کہا تھا کہ امریکہ  کی ساحلی گارڈ ٹیموں نے پینٹاگون کے تعاون سے طلوعِ آفتاب سے قبل  جہاز کو ضبط کر لیا ہے۔ امریکہ، علاقے میں نارکو۔دہشت گردی کی مالی معاونت کے لئے استعمال کئے جانے والے اور پابندیوں  کی زد میں آئے ہوئے پیٹرول کی غیر قانونی نقل و حرکت کی نگرانی کرتا رہے گا"۔

نوم نے مزید کہا ہے کہ "ہم آپ کو ڈھونڈ نکالیں گے اور ہم آپ کو روکیں گے"۔

تناو میں اضافہ

یہ پیش رفت  واشنگٹن اور کاراکاس کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے دوران سامنے آئی ہے۔

امریکہ کے  صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پابندی شدہ تیل ٹینکروں کے وینیزویلا میں داخلے یا  خروج  پر 'مکمل پابندی' کا اعلان کیا تھا۔

10 دسمبر کی پیٹرول ٹینکر ضبطی کے بعد دونوں ممالک کے درمیان تناو   مزید بڑھ گیا ہے اور  وینیزویلا نے اس فعل کو  'قزاقی' قرار دیا ہے۔

واشنگٹن کا موقف ہے کہ یہ اقدامات بدعنوانی اور منشیات کی اسمگلنگ کے خلاف جدوجہد کے تحت کئے جا رہے ہیں  جبکہ کاراکاس کا کہنا ہے کہ امریکہ اینٹی منشیات کے بہانے مادورو کو اقتدار سے ہٹانے اور وینیزویلا کے تیل کے وسائل پر قبضہ کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔

دریافت کیجیے