پاکستان
2 منٹ پڑھنے
پاکستان میں دہشت گرد حملوں اور جوابی کارروائیوں میں درجنوں فوجی شہید اور دہشت گرد ہلاک
ایک خودکش بمبار نے اپنی بارودی گاڑی  دھماکے سے ہوا میں اڑا دی۔  دھماکے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے 12 دہشت گرد وں کو  جہنم واصل کر دیا۔
پاکستان میں دہشت گرد حملوں اور جوابی کارروائیوں میں درجنوں فوجی شہید اور دہشت گرد ہلاک
پاکستان کے خیبر پختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کا ایک فائل فوٹو۔ / Reuters

پاکستان میں ایک  خود کش حملہ آور کے دھماکے میں چودہ سیکیورٹی اہلکار اور ایک بچہ ہلاک ہو گئے ۔

حکام نے بتایا ہے کہ ایک خودکش بمبار نے اپنی بارودی گاڑی  دھماکے سے ہوا میں اڑا دی۔  دھماکے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے 12 دہشت گرد وں کو  جہنم واصل کر دیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق،  سیکیورٹی فورسز اور پولیس نے پیر کی رات شمال مغربی خیبر پختونخوا کے باجوڑ ضلع میں ایک خودکش حملے کو کامیابی سے ناکام بنایا، جب دہشت گرد میلنجے علاقے میں ایک سیکیورٹی چیک پوائنٹ کو نشانہ بنانے کی کوشش میں تھے۔

آئی ایس پی آر نے ایک بیان میں کہا ہے کہ" حملہ آور چیک پوسٹ کی سیکیورٹی میں دراندازی کی کوشش کر رہے تھے؛ تاہم، ان کے شرپسند ارادے پاکستان کی سیکیورٹی فورسز کے چوکس اور پختہ ردِ عمل سے تیزی اور مؤثر انداز میں ناکام بنا دیے گئے۔" اپنے غیرمتزلزل حوصلے اور پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے، ہماری بہادر افواج نے فرار ہونے والے بارہ خوارج کو ہلاک کر دیا ۔

پاکستانی فوج دہشت گردوں کو 'خوارج' کہتی ہے۔

مقامی پولیس کے مطابق، ایک بچہ بھی ہلاک ہوا، جبکہ قریبی گھروں میں آٹھ دیگر شہری — جن میں سات بچے شامل ہیں — زخمی ہوئے۔

دوسری جانب، وزیرِ داخلہ نے بتایا ہے کراچی میں دہشت گردوں کے خلاف ایک انسدادِ دہشت گردی آپریشن کے دوران چار دہشت گرد ہلاک ہو گئے جبکہ اس دوران دو پولیس افسر زخمی ہو ئے۔

محسن نقوی نے کہا کہ میں پولیس اور تمام سیکیورٹی فورسز کی دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف کامیاب کارروائیوں کو سراہتا ہوں۔

حالیہ برسوں میں پاکستان میں دہشت گردی کے واقعات میں اضافہ دیکھا گیا ہے، شمال مغربی صوبہ خیبر پختونخوا اور جنوب مغربی صوبہ بلوچستان میں سیکیورٹی اہلکاروں، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور سرکاری تنصیبات پر بم دھماکے اور دہشت گردانہ حملوں کی رپورٹیں موصول ہوئی ہیں۔

پیر کے روز بھی ، شمال مغربی خیبر پختونخوا کے شنگلا ضلع میں دہشت گردوں کے خلاف ایک اور کارروائی میں کم از کم تین پولیس افسر ہلاک ہو گئے تھے۔ اسی آپریشن میں دو دہشت گرد بھی ہلاک ہوئے۔

اسی دن پیر کو، خیبر پختونخوا کے بنوں ضلع میں ایک آئی ای ڈی پھٹنے سے کم از کم دو افراد ہلاک اور 17 افراد زخمی ہوئے۔

 

دریافت کیجیے
یوکرین کے رات گئے روس پر حملے میں دو افراد ہلاک اور 12 زخمی ہوگئے
اسرائیل کا جنوبی شام پر حملہ،گوتیرس علاقے میں
برازیل: فلاویو بولسونارو نےاپنی انتخابی مہم کا آغاز کردیا
ایران کے خلاف عسکری کاروائیوں میں تیزی  فی الوقت روک دی ہے:ٹرمپ
برلن میں گاڑی ہجوم پر چڑھ گئی،1 شخص ہلاک،متعدد زخمی
اسرائیل کی 763 نئے غیر قانونی آباد کاری کے یونٹوں کی منصوبہ بندی
یوکرین کا ایرانی جہاز پر حملہ،ایران کی جوابی کاروائی
نیتن یاہو کا مقبوضہ مغربی کنارے میں 'وسیع پیمانے پر' فوجی آپریشن کا حکم
ترکیہ کی طرف سے چار فلسطینیوں کی ہلاکت اور اسرائیل کی 'نسل کشی پالیسی' کی مذمت
شمال مغربی پاکستان میں پولیس چوکی پر دہشت گرد حملہ، 15 افراد لقمہ اجل
اقوام متحدہ کے سربراہ کا 17 سال بعد دورہ دمشق
ٹرمپ: اب ایران مذاکرات کے لیے زیادہ سنجیدگی سے کام لے رہا ہے
شمالی یوکرین میں سومی ڈاک خانے پر روسی ڈراون حملے میں 2 افراد ہلاک
فرانس اور ہسپانیہ میں بے قابو ہونے والی جنگلات کی آگ کے باعث دو لاکھ افراد فرار
ترکیہ: یوروفائٹر ٹائیفون کی تربیت کے لئے پہلا پائلٹ گروپ برطانیہ بھیجا جا رہا ہے