پاکستان
2 منٹ پڑھنے
غزہ فوج بھیج سکتے ہیں مگر حماس کو غیر مسلح کرنا منظور نہیں:پاکستان
پاکستان نے کہا ہے کہ اگرچہ وہ غزہ میں ممکنہ بین الاقوامی استحکام فورس میں حصہ لینے کے لیے تیار ہے، لیکن وہ فلسطینی مزاحمتی گروپ حماس کو غیر مسلح کرنے کے لیے "تیار" نہیں ہے
غزہ فوج بھیج سکتے ہیں مگر حماس کو غیر مسلح کرنا منظور نہیں:پاکستان
اسحاق ڈار / AP

پاکستان نے کہا ہے کہ اگرچہ وہ غزہ میں ممکنہ بین الاقوامی استحکام فورس میں حصہ لینے کے لیے تیار ہے، لیکن وہ فلسطینی مزاحمتی گروپ حماس کو غیر مسلح کرنے کے لیے "تیار" نہیں ہے۔

نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار  نے اسلام آباد میں صحافیوں کو بتایا کہ اگر فلسطین میں بین الاقوامی استحکام فورس تعینات کرنے کا مقصد حماس کو غیر مسلح کرنا ہے، تو ہم اس کے لیے تیار نہیں ہیں؛ یہ ہمارا کام نہیں ہے

یہ فلسطینی قانون نافذ کرنے والے اداروں کا کام ہے۔"

انہوں نے کہا کہ اگر فورس کا مقصد امن قائم کرنا ہے تو اسلام آباد "یقینا" اس میں حصہ لینے کے لیے تیار ہے۔

وزیر اعظم (شہباز شریف) نے اصولی طور پر اتفاق کیا تھا کہ ہم بھی فورسز بھیجیں گے، لیکن ہم صرف اس وقت فیصلہ کریں گے جب یہ معلوم ہو جائے کہ حوالہ جات کی شرائط کیا ہوں گی، کارروائی کی شرائط اور مینڈیٹ کیا ہوں گے۔"

ڈار نے کہا کہ وہ ابتدائی مذاکرات کے دوران موجود تھے جب استحکام فورس کے مسئلے پر بات ہوئی، اور انڈونیشیا نے 20,000 فوجیوں کی پیشکش کی تھی۔

 ڈار نے کہا کہ  میری معلومات کے مطابق، اگر اس میں حماس کو غیر مسلح کرنا شامل ہے، تو میرے انڈونیشین ہم منصب نے بھی غیر رسمی طور پر اپنے تحفظات کا اظہار کیا ہے

 اس ماہ کے شروع میں، اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے ایک امریکی تیار کردہ قرارداد منظور کی جس کے تحت ایک نیا عبوری امن بورڈ قائم کیا گیا اور غزہ میں حکمرانی، تعمیر نو اور سلامتی کی کوششوں کی نگرانی کے لیے بین الاقوامی استحکام فورس کو اختیار دیا گیا۔

قرارداد میں یہ شرط رکھی گئی ہے کہ بورڈ اور ISF (استحکام فورس) "اس قرارداد کے تحت  31 دسمبر 2027 تک مجاز رہیں گی، بشرطیکہ سلامتی  کونسل مزید کارروائی کرے، جبکہ  ISF کی مزید  منظوری مکمل تعاون اور ہم آہنگی میں ہوگی، مصر، اسرائیل اور دیگر رکن ممالک ISF کے ساتھ کام جاری رکھیں گے۔

دریافت کیجیے
روس، سلوواکیہ کو توانائی فراہم کرنے کی 'ہر ممکن' کوشش کرے گا: پوتن
اسرائیل نے عراق میں ایک خفیہ فوجی اڈّہ بنا لیا
اسرائیلی وزارتی کمیٹی اوسلو معاہدوں کی منسوخی کے بل پر بحث کرے گی
باکستان: کار بم دھماکہ اور فائرنگ، بارہ پولیس اہلکار ہلاک
چین: جاپان، انڈو-پیسیفک کو بطور پردہ استعمال کر رہا ہے
پوتن: روسی افواج نیٹو کی طرف سے مسلح اور حمایت کردہ ایک حملہ آور طاقت سے نبرد آزما ہے
ترکیہ عالمی دفاعی طاقت کے طور پر اُبھر رہا ہے، صدر ایردوان
اسرائیل نے غزہ میں ایک مکان کو نشانہ بنایا جس دوران 9 افراد زخمی ہو گئے
سعودی عرب کی فوجی آپریشنز میں اپنی فضائی حدود کے استعمال کی اجازت دینے کی تردید
امریکی بحری جہازوں کو نشانہ بنایا ہے : ایران کا دعوی
انڈونیشیا"آتش فشاں پھوٹ پڑا،3 افراد ہلاک
دائمی جنگ بندی کےلیے امریکہ-ایران تعمیری قدم اٹھائیں:ترکیہ
اسرائیل کی توسیعی پالیسیاں علاقائی امن کو خطرے میں ڈال رہی ہیں، صدر ایردوان
"اسپین کا اسرائیل سے احتجاج" اسرائیلی ناظم الامور کو دفتر خارجہ طلب کرلیا
یورپی یونین۔امریکہ تجارتی معاہدے کے قواعد و ضوابط پر اتفاق