دنیا
3 منٹ پڑھنے
کوسٹا ریکا میں داخلے پر پابندی کا فیصلہ شرمناک فعل ہے: البانیزے
اقوام متحدہ کی نمائندہ خصوصی فرانسسکا البانیزے کو سان ہوزے ہوائی اڈے پر روک دیا گیا اور انہیں ایئر پورٹ پر رات گزارنا پڑی۔
کوسٹا ریکا میں داخلے پر پابندی کا فیصلہ شرمناک فعل ہے: البانیزے
البانیز اکتوبر 2023 سے غزہ میں نسل کشی پر اسرائیل پر تنقید کرنے میں پیش پیش رہی ہیں۔ / Reuters
 

مقبوضہ فلسطینی علاقوں کے لیے اقوام متحدہ کی نمائندہ خصوصی فرانسسکا البانیزے نےاُن کے  کوسٹا ریکا میں داخلے پر پابندی کے فیصلے کو ’’شرمناک‘‘ قرار دیا ہے۔

البانیزے، ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری وصول کرنے کے لیے، جمعرات کو کوسٹا ریکا  کےدارالحکومت سان ہوزے کے ہوائی اڈے پر پہنچیں لیکن انہیں ملک میں داخلے سے روک دیا گیا اور  انہیں رات ایئر پورٹ پر گزارنا پڑی۔

یونیورسٹی کے ریڈیو اسٹیشن سے گفتگو کرتے ہوئے البانیزے نے کہا ہے کہ ’’یہ شرمناک ہے۔۔۔ جو کچھ ہوا وہ انتہائی افسوس ناک ہے۔‘‘

یونیورسٹی کی انتظامیہ نے کہا کہ امیگریشن حکام نے البانیزے کے ملک میں داخلے کو ’’روک دیا‘‘ ہے۔ یونیورسٹی نے حکومت سے اس فیصلے کی وضاحت بھی طلب کی ہے۔

 انتظامیہ کے مطابق البانیزے کو ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری ان کے ’’مضبوط علمی پس منظر، تجربے، تصانیف اور ناانصافیوں کو بے نقاب کرنے والی خدمات‘‘ کے اعتراف میں دی جا رہی تھی۔

کوسٹا ریکا کے محکمہ امیگریشن کے سربراہ عمر بادیلا نے سوشل میڈیا پر جاری کردہ ایک ویڈیو میں دعویٰ کیا ہے کہ البانیزے کے  ’’دہشت گردانہ کارروائیوں سے تعلق کے بارے میں ایک بین الاقوامی وارننگ‘‘ موجود ہے۔ انہوں نے البانیزے کو قومی سلامتی کے لیے بھی خطرہ  قرار دیا۔

اسرائیل کے ساتھ تجارتی تعلقات مزید مضبوط بنانے کی کوشش

کوسٹا ریکا کی صدر لورا فرنانڈیز گزشتہ مئی میں اقتدار سنبھالنے کے بعد سے اسرائیل کے ساتھ تجارتی تعلقات مضبوط بنانے کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں۔

البانیزے نے گزشتہ دسمبر میں کوسٹا ریکا اور اسرائیل کے درمیان آزاد تجارتی معاہدے پر تنقید کرتے ہوئے اس کی منظوری کا عمل معطل کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔ تاہم کوسٹا ریکا کی حکومت نے ان پر ملک کے اندرونی معاملات میں مداخلت کا الزام عائد کیا تھا۔

اسرائیلی نمائندے کی فیصلے کی حمایت

اقوام متحدہ میں اسرائیل کے مستقل نمائندے ڈینی ڈینن نے کوسٹا ریکا کے اس فیصلے کا خیرمقدم کیا ہے۔

البانیزے پر اقوام متحدہ میں اپنے عہدے کے اختیارات کو ’’گھٹیا پروپیگنڈا‘‘ پھیلانے کے لیے استعمال کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے ڈینن نے کہا کہ ایسا کرنے والوں کو ’’اس کے نتائج بھگتنا ہوں گے۔‘‘

غزہ میں فلسطینی شہدا کی تعداد 74 ہزار 772 ہو گئی

غزہ کی وزارتِ صحت کے اعداد و شمار کے مطابق، اسرائیل کی جانب سے غزہ میں جاری نسل کشی کے نتیجے میں اکتوبر 2023 سے اب تک 74 ہزار 772 فلسطینی شہید اور ایک لاکھ 76 ہزار 298 زخمی ہو چکے ہیں۔

وزارتِ صحت نے بتایا کہ 11 اکتوبر 2025 کو نافذ ہونے والے جنگ بندی معاہدے کے بعد سے اسرائیلی حملوں میں مزید ایک ہزار 705 فلسطینی شہید اور 6 ہزار 163 زخمی ہوئے ہیں۔

وزارت نے مزید بتایا کہ اسی عرصے کے دوران 851 فلسطینیوں کی لاشیں بھی ملبے سے برآمد کی گئی ہیں۔

دریافت کیجیے
پاکستان کا پہلا خلاء باز محمد ذیشان علی اپنے خلائی سفر پر روانہ ہو گیا
آر ایس ایف کے کمانڈر نے وفاداری بدل دی، جنگجوؤں سمیت سوڈانی فوج میں شامل ہو گئے
مسئلہ فلسطین مشرق وسطی کے تنازعے کا بنیادی مرکز ہے:چینی صدر
امریکہ، تجارتی جہازوں پر سائبر حملوں میں ایرانی کردار کی، چھان بین کر رہا ہے
شیخ حسینہ 16 دسمبر کو بنگلہ دیش واپسی کی امید میں
پاکستانی خلاباز مدار میں جانے کو تیار،روانگی کل ہوگی
جنوبی کوریا: روسی طیاروں نے "فضائی دفاعی شناختی زون" میں دخل اندازی کی ہے۔
سلامتی کونسل کا اجلاس،روس اور یوکرین کے ایکدوسرے پر الزامات
یورپی یونین میں شامل ہونا فی الوقت ممکن نہیں:برنہم
ترکیہ کا 'مؤثر نظام' بحیرہ اسود میں جہاز رانی اور خوراک کی فراہمی کو محفوظ بناتا ہے:ترک مندوب
ترکیہ: قزل ایلما، جیٹ موٹر طیارے کو نشانہ بنانے والا، پہلا جنگی ڈرون
غزہ کی وزارتِ صحت: "غزہ میں 2025 میں ہلاکتوں کی تعداد 2022 کے مقابلے میں 4 گنا سے بھی زیادہ ہے"
امریکی بندرگاہیں سائبر حملوں کی زد میں
برلن: ہسپتال میں آگ لگ گئی، 15 افراد زخمی
بعض ممالک نے ضروری لچک اور عزم کا مظاہرہ نہیں کیا: کوروم