پاکستان
2 منٹ پڑھنے
پاکستان کا پہلا خلاء باز محمد ذیشان علی اپنے خلائی سفر پر روانہ ہو گیا
چین کے تین رکنی خلائی مشن ’’شین ژو 24‘‘ کے ساتھ پاکستان کا پہلا خلاء باز "محمد ذیشان علی" چینی خلائی اسٹیشن 'تیان گونگ' کی طرف روانہ ہو گیا
پاکستان کا پہلا خلاء باز محمد ذیشان علی اپنے خلائی سفر پر روانہ ہو گیا
چین نے پہلے پاکستانی خلاباز کے ہمراہ شینزو-24 مشن مدار کے لیے لانچ کر دیا۔ / Reuters
 

پاکستان کا پہلا خلاء باز "محمد ذیشان علی" زمینی مدار میں واقع  چینی خلائی اسٹیشن  'تیان گونگ' کی طرف روانہ ہو گیا ہے۔

ذیشان علی فائٹر پائلٹ ہیں اور  چین کے تین رکنی خلائی مشن ’’شین ژو 24‘‘ کے ساتھ خلاء کی طرف روانہ ہو گئے ہیں۔ وہ، زمین کے مدار میں پہنچنے والے پہلے پاکستانی خلاءباز اور چین کے تیان گونگ خلائی اسٹیشن کا دورہ کرنے والے پہلے غیر ملکی شہری ہوں گے۔

چین کی انسانی خلائی پروازوں کے ادارے 'CMSA' کے مطابق خلائی جہاز کو مقامی وقت کے مطابق 8 بج کر18 منٹ پر  ملک کے شمال مغربی علاقے میں واقع جیوچوان سیٹلائٹ لانچ سینٹر سے روانہ کیا گیا۔

40 سالہ محمد ذیشان علی اس مشن میں پے لوڈ اسپیشلسٹ کی حیثیت سے خدمات انجام دیں گے۔ چینی مشن کمانڈر تانگ ہونگبو اور فلائٹ انجینئر وو یی بھی ان کے ہمراہ ہوں گے۔

علی، خلائی اسٹیشن پر تقریباً ایک ہفتہ قیام کریں گے اور وہاں سائنسی تجربات کریں گے۔ اس کے بعد وہ شین ژو 23 خلائی جہاز کے ذریعے زمین پر واپس آئیں گے۔

توقع ہے کہ مشن کے دوران عملے کے ارکان مجموعی طور پر تقریباً 90 سائنسی تجربات کریں گے۔

سخت تربیت کا مرحلہ

یہ خلائی مشن چین اور پاکستان کے درمیان فروری 2025 میں طے پانے والے دوطرفہ خلائی تعاون کے معاہدے کے تحت سرانجام دیا جا رہا ہے۔

اس معاہدے کے تحت پاکستان کے دو خلاء بازوں 'محمد ذیشان علی' اور 'خرم داؤد' نے چین میں سات ماہ تک سخت تربیت حاصل کی۔ تربیت مکمل ہونے کے بعد اس مشن کے لیے علی کا انتخاب کیا گیا۔

اگرچہ پاکستانی مہم جو 'نمیرا سلیم 'اکتوبر 2023 میں ورجن گیلیکٹک کمپنی کی تجارتی خلائی پرواز کے ذریعے فضا کی بالائی حدود (زیرِ مدار خلا) تک پہنچ چکی ہیں لیکن  محمد ذیشان علی زمین کے مدار میں پہنچنے والے پہلے پاکستانی شہری ہوں گے۔

چین نے تیان گونگ خلائی اسٹیشن کے تین ماڈیولز پر مشتمل بنیادی ڈھانچے کی تعمیر نومبر 2022 میں مکمل کی تھی۔ چین اس وقت زمین کے نچلے مدار میں واقع اس خلائی اسٹیشن پر خلابازوں کی مسلسل موجودگی کو یقینی بنائے ہوئے ہے۔

https://www.trtworld.com/article/de51cad5d2e9

دریافت کیجیے
ترکیہ: قزل ایلما، جیٹ موٹر طیارے کو نشانہ بنانے والا، پہلا جنگی ڈرون
غزہ کی وزارتِ صحت: "غزہ میں 2025 میں ہلاکتوں کی تعداد 2022 کے مقابلے میں 4 گنا سے بھی زیادہ ہے"
امریکی بندرگاہیں سائبر حملوں کی زد میں
برلن: ہسپتال میں آگ لگ گئی، 15 افراد زخمی
بعض ممالک نے ضروری لچک اور عزم کا مظاہرہ نہیں کیا: کوروم
ان کا ذہنی توازن ٹھیک نہیں ہے: لاوروف
ترکیہ کی قومی جوڈو ٹیم نے دو طلائی تمغے جیت لئے
آبنائے ہرمز میں جنگ کے ماحولیاتی اثرات نسلوں تک برقرار رہیں گے: پگ
بحرین: ایران نے ایک نجی صنعتی تنصیب کو نشانہ بنایا ہے
اسرائیل نئی آبادکاری بستیوں کے ساتھ فلسطینی آبادیوں کو مزید الگ تھلگ کر رہا ہے: پی ایل او
یمن میں فوج بھیجنے کا ابھی کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا: فیدان
ترکیہ سے باہر پہلی بار منعقد ہونے والا ایتھنو اسپورٹ ثقافتی میلے کا سعودی عرب میں انعقاد
یوکرین: روس کی جانب سے کریویری شہر پر کیے گئے حملے میں 2 شہری ہلاک، 52 زخمی
وزیر خارجہ فیدان کی انقرہ میں یورپی کمیشن کے نائب صدر فیتو سے ملاقات
ترکیہ-پاکستان توانائی شراکت داری میں نئے دور کا آغاز، اورُچ رئیس پاکستان میں