دنیا
3 منٹ پڑھنے
یورپی یونین بجٹ اجلاس قبل از وقت ختم ہو گیا
رہنماؤں کے مؤقف میں وسیع اختلافات کے باعث  آئندہ طویل المدتی بجٹ پر جاری سربراہی اجلاس مقررہ وقت سے پہلے ختم ہو گیا ہے: فریڈرک مرز
یورپی یونین بجٹ اجلاس قبل از وقت ختم ہو گیا
جرمنی کے چانسلر فریڈرک مرز برسلز میں یورپی یونین کے سربراہی اجلاس کے دوران میڈیا کانفرنس سے خطاب کر رہے ہیں، جمعرات، 26 نومبر 2026ء۔ / AP
 

جرمنی کے چانسلر فریڈرک مرز نے، یورپی یونین کے آئندہ طویل المدتی بجٹ سے متعلق خصوصی سربراہی اجلاس  کےقبل از وقت ختم ہونے کا اعلان کیا ہے۔

مرز نے کہا ہے کہ بجٹ کے موضوع پر  رہنماؤں کے مؤقف میں وسیع اختلافات کے باعث  آئندہ طویل المدتی بجٹ پر جاری سربراہی اجلاس مقررہ وقت سے پہلے ختم ہو گیا ہے۔

جمعرات کو برسلز میں ،یورپی یونین کے 2028 سے 2034  بجٹ پر ہونے والے طویل اور سخت مذاکرات کے بعد، پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں  نے کہا ہے کہ ’’ہمیں تسلیم کرنا ہوگا کہ بجٹ کی تشکیل کے حوالے سے مختلف آراء  اب بھی ایک دوسرے سے بہت دُور ہیں۔‘‘

انہوں نے مزید کہا ہے کہ ’’ہم سب جانتے ہیں کہ نقطۂ نظر کے ان واضح  اختلافات کو دُور کرنے میں وقت لگے گا اور اس کے لیے بہت زیادہ خیر سگالی اور باہمی تعاون کی ضرورت ہوگی۔ رکن ممالک سال کے اختتام تک کسی معاہدے پر پہنچنے کے لیے کوششیں جاری رکھیں گے۔

یورپی رہنما اب 17 دسمبر کو متوقع  سربراہی اجلاس کی تیاری کر رہے ہیں۔

جرمنی کے بنیادی مطالبات

سربراہی اجلاس سے قبل مرز نے یورپی کونسل کے صدر انتونیو کوسٹا کی  پیش کردہ تازہ ترین بجٹ تجویز کو ضرورت سے زیادہ قرار دیا اور بجٹ میں مزید گہری کٹوتیوں کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے نئے قرضے لینے کی تجویز مسترد کر دی تھی۔

جمعرات کی شب صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے مرز نے کہا ہے کہ ’’بجٹ میں لامحدود اضافہ نہیں کیا جا سکتا، مالی اخراجات کا بوجھ منصفانہ انداز میں تقسیم ہونا چاہیے۔‘‘

جرمن چانسلر نے اس بات پر بھی زور دیا  ہےکہ نئے بجٹ میں دفاعی شعبے کے لیے مناسب وسائل مختص کیے جائیں اور یوکرین کے لیے امداد کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔

یورپی کمیشن نے رواں سال جولائی میں ایک اعشاریہ 985 ٹریلین یورو کے بجٹ پیکیج کی تجویز پیش کی تھی، تاہم جرمنی اور بعض دیگر امیر رکن ممالک نے اسے مسترد کر دیا تھا۔

اس کے بعد یورپی کونسل کے صدر انتونیو کوسٹا نے ایک اعشاریہ 781 ٹریلین یورو کے بجٹ پر مشتمل متبادل تجویز پیش کی ۔ یہ تجویز بھی 2021 سے 2027 کے موجودہ بجٹ کے مقابلے میں تقریباً 50 فیصد زیادہ ہے۔

جرمن ذرائع ابلاغ کی خبروں کے مطابق برلن، یورپی کمیشن کے منصوبے میں تقریباً 400 ارب یورو کی کٹوتی چاہتا ہے۔ اس کا مطلب کوسٹا کی پیش کردہ بجٹ تجویز میں بھی مزید تقریباً 200 ارب یورو کی کمی کرنا ہے۔

دریافت کیجیے
پاکستان کا پہلا خلاء باز محمد ذیشان علی اپنے خلائی سفر پر روانہ ہو گیا
آر ایس ایف کے کمانڈر نے وفاداری بدل دی، جنگجوؤں سمیت سوڈانی فوج میں شامل ہو گئے
مسئلہ فلسطین مشرق وسطی کے تنازعے کا بنیادی مرکز ہے:چینی صدر
امریکہ، تجارتی جہازوں پر سائبر حملوں میں ایرانی کردار کی، چھان بین کر رہا ہے
شیخ حسینہ 16 دسمبر کو بنگلہ دیش واپسی کی امید میں
پاکستانی خلاباز مدار میں جانے کو تیار،روانگی کل ہوگی
جنوبی کوریا: روسی طیاروں نے "فضائی دفاعی شناختی زون" میں دخل اندازی کی ہے۔
سلامتی کونسل کا اجلاس،روس اور یوکرین کے ایکدوسرے پر الزامات
یورپی یونین میں شامل ہونا فی الوقت ممکن نہیں:برنہم
ترکیہ کا 'مؤثر نظام' بحیرہ اسود میں جہاز رانی اور خوراک کی فراہمی کو محفوظ بناتا ہے:ترک مندوب
ترکیہ: قزل ایلما، جیٹ موٹر طیارے کو نشانہ بنانے والا، پہلا جنگی ڈرون
غزہ کی وزارتِ صحت: "غزہ میں 2025 میں ہلاکتوں کی تعداد 2022 کے مقابلے میں 4 گنا سے بھی زیادہ ہے"
امریکی بندرگاہیں سائبر حملوں کی زد میں
برلن: ہسپتال میں آگ لگ گئی، 15 افراد زخمی
بعض ممالک نے ضروری لچک اور عزم کا مظاہرہ نہیں کیا: کوروم