سیاست
2 منٹ پڑھنے
ایران: اسرائیلی حملے کے بعد امریکی جوہری مذاکرات بے سود ہیں
آپ مذاکرات کرنا چاہتے ہیں اور ساتھ ہی صیہونی حکومت (اسرائیل) کو ایران کے علاقے کو نشانہ بنانے کی اجازت دے کر  اس میں حصہ لے سکتے ہیں
ایران: اسرائیلی حملے کے بعد امریکی جوہری مذاکرات بے سود ہیں
The sixth round of US-Iran nuclear talks faces uncertainty. / AA
14 جون 2025

اسرائیل کے اپنے دیرینہ دشمن کے خلاف سب سے بڑے فوجی حملے کے بعد ایران نے امریکہ کے ساتھ تہران کے جوہری پروگرام پر مذاکرات کو "بے معنی" قرار دیا  اور واشنگٹن پر اس حملے کی حمایت کا الزام لگایا ہے۔

نیم سرکاری خبر رساں ایجنسی تسنیم نے جمعہ کو وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی کے حوالے سے اطلاع دی ہے کہ  " امریکہ نے ایسے انداز میں کام کیا ہے جس سے مذاکرات بے معنی ہو گئے ہیں۔ آپ یہ دعویٰ نہیں کر سکتے کہ آپ مذاکرات کرنا چاہتے ہیں اور ساتھ ہی صیہونی حکومت (اسرائیل) کو ایران کے علاقے کو نشانہ بنانے کی اجازت دے کر  اس میں حصہ لے سکتے ہیں۔"

انہوں نے کہا کہ اسرائیل نے "سفارتی عمل پر اثر ڈالنے میں کامیابی حاصل کی" اور اسرائیلی حملہ واشنگٹن کی اجازت کے بغیر ممکن نہیں تھا۔

ایران نے امریکہ پر اسرائیل کے حملوں میں ملوث ہونے کا الزام لگایا تھا، لیکن واشنگٹن نے اس الزام کی تردید کی اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں تہران کو بتایا کہ اس کے لیے "عقل مندی" ہوگی کہ وہ اپنے جوہری پروگرام پر مذاکرات کرے۔

امریکہ اور ایران کے درمیان جوہری مذاکرات کے چھٹے دور کا اتوار کو مسقط میں انعقاد ہونا تھا، لیکن اسرائیلی حملوں کے بعد یہ واضح نہیں تھا کہ یہ مذاکرات آگے بڑھیں گے یا نہیں۔

ایران نے اسرائیل کے خفیہ طور پر جوہری ہتھیار تیار کرنے کے دعووں کو مسترد کیا ہے اور  کہا ہے کہ اس کا یورینیم افزودگی پروگرام صرف شہری مقاصد کے لیے ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے رائٹرز کو بتایا کہ انہیں اور ان کی ٹیم کو اسرائیلی حملوں کے بارے میں پہلے سے علم تھا، لیکن وہ اب بھی کسی  معاہدے کی گنجائش  ہونے کا خیال رکھتے ہیں۔

دریافت کیجیے
روس بھارت سے تجارت جاری رکھنا چاہتاہے:پوٹن
بھارتی ایئر لائن انڈیگو نے500 پروازیں منسوخ کر دیں
اسرائیلی افواج نے مغربی کنارے میں پانچ تاریخی آثار کو ضبط کر لیا
امریکی فوج نے مشرقی پیسیفک میں  منشیات کے جہاز پر حملہ کردیا،4 افراد ہلاک
بین الاقوامی برادری اسرائیل کے خلاف فیصلہ کن اقدامات کرے:ترکیہ
ٹی آر ٹی کا اسرائیل کی یورو ویژن میں شراکت پر بحث پر یورپی براڈ کاسٹنگ یونین کے اجلاس سے واک آؤٹ
ترکیہ کی دفاعی و ہوائی صنعت کی برآمدات 11 ماہ میں 7.4 بلین ڈالر تک پہنچ گئیں
پوتن کا دورہ بھارت: دفاع اور توانائی سمیت متعدد موضوعات مذاکراتی ایجنڈے پر
نیو اورلینز میں نیشنل گارڈز بھیجوں گا:ٹرمپ
ماسکو تاحال جنگ ختم کرنے کا خواہاں ہے:ٹرمپ
چین فرانس کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہتا ہے:شی جن پنگ
اسرائیل  نے حماس سے وصول کردہ لاش کی تصدیق کر دی
اسرائیل جنگ بندی کی خلاف ورزیاں جاری رکھے ہوئے ہے
ٹرمپ کے ساتھ ٹیلی فونک باتچیت دوستانہ ماحول میں ہوئی:مادورو
روس-یوکرین مذاکرات کےلیے ترکیہ موزوں ترین ملک ہے:فدان