کھیل
2 منٹ پڑھنے
ترکیہ قومی فٹبال ٹیم نے فلوریڈا میں پہلا تربیتی سیشن مکمل کر لیا
ترکیہ کی قومی فٹبال ٹیم نے فلوریڈا کے شہر فورٹ لاڈرڈیل میں اپنا پہلا تربیتی سیشن مکمل کر کے فیفا ورلڈ کپ کی تیاریاں شروع کر دیں
ترکیہ قومی فٹبال ٹیم نے فلوریڈا میں پہلا تربیتی سیشن مکمل کر لیا
ترکیہ نے امریکہ میں پہلے تربیتی سیشن کے ساتھ گروپ ڈی کی مہم پر نظریں مرکوز کر لیں۔ / AA

ترکی کی قومی فٹبال ٹیم نے فلوریڈا کے شہر فورٹ لاڈرڈیل میں واقع 'فلوریڈا بلیو ٹریننگ سینٹر’ میں اپنا پہلا تربیتی سیشن مکمل کرکے فیفا ورلڈ کپ کی تیاریوں کا آغاز کر دیا ہے۔

ٹیم نے ہیڈ کوچ 'ونسینزو مونٹیلا' کی قیادت میں تربیتی سرگرمیوں کا آغاز کیا۔

مونٹیلا نے منگل کے روز ورلڈ کپ کے لیے اپنی ٹیم کا اعلان کیا۔ ٹیم کے میں نمایاں کھلاڑیوں میں خاقان چلہان اوغلو، آردا گلیر، کرم آق ترک اوغلو اور بارش آلپر یلماز  شامل ہیں۔

وینزویلا کے خلاف دوستانہ میچ

ترکیہ کی قومی ٹیم 6 جون کو وینزویلا کے خلاف ورلڈ کپ کی تیاریوں کے سلسلے میں 'انٹر میامی سی ایف اسٹیڈیئم میں ایک بین الاقوامی دوستانہ میچ کھیلے گی۔

وینزویلا کے خلاف میچ کے بعد ترکیہ قومی ٹیم  اپنی توجہ ورلڈ کپ کے گروپ ڈی کے مقابلوں پر مرکوز کرے گا۔

ٹیم  13 جون کو آسٹریلیا، 20 جون کو  پیراگوئےاور 26 جون کو میزبان امریکہ کے مقابل میدان میں اترے گی۔

گروپ ڈی کی دیگر ٹیموں کے برعکس، ترکیہ نے اپنا مرکزی کیمپ ریاست آریزوناکے، 24 کثیرالمقاصد تربیتی میدانوں والے  شہر، 'میسا' میں قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔

فیفا ورلڈ کپ 2026 امریکہ، میکسیکو اور کینیڈا  کی مشترکہ میزبانی United میں 11 جون کو شروع ہوگا اور 19 جولائی تک جاری رہے گا۔ ٹورنامنٹ میں 48 ممالک شرکت کریں گے۔

دریافت کیجیے
امریکی اسٹاک مرکیٹوں میں تناو، تیل 100 ڈالر سے اوپر چلا گیا
اسرائیلی فوج نے تین فلسطینیوں کو قتل کر کے لاشیں قبضے میں لے لیں
روسی گودام پر یوکرینی ڈرون حملے
جاپان امید کرتا ہے کہ فلسطین کے لیے حمایت میں اضافہ ہوگا
ترکیہ COP31 پروگرام میں رضاکار بننے کے لیے درخواستیں جاری
چین نے آبنائے تائیوان میں دو روزہ فوجی مشقیں شروع کر دیں
ایران: ہمارا دفاعی نظریہ بالکل واضح ہے، "آنکھ کے بدلے آنکھ"
اسرائیل نے تازہ خلاف ورزیوں میں چار فلسطینیوں کو قتل کر دیا ہے
امریکہ نے ایران پر حملوں کا سلسلہ دوبارہ شروع کر دیا
نیٹو کا 'فرنٹ ڈور' منصوبہ ،ترک دفاعی تعاون کو مضبوط بنانے کا ہدف
ترک خواتین اور مردوں کی ٹیمیں VNL فائنلز میں پہنچ گئیں
فرانس میں پھِیلتی جنگلاتی آگ،سینکڑوں افراد کا انخلا
حملے جاری رہے تو امریکہ اور اس کے عرب اتحادی بھی نہیں بچیں گے:ایران
یورپی یونین کے سفیر روس پر نئے پابندیوں کی تیاریوں میں
"الزامات بے بنیاد ہیں"عدالت میں اپنا مقدمہ چیلنج کروں گا: مادورو