غّزہ جنگ
3 منٹ پڑھنے
اسرائیل نے 2025 میں 42 فلسطینی صحافیوں کو گرفتار کیا، جن میں 8 خواتین شامل ہیں — رپورٹ
رپورٹ کے مطابق 2023 اور 2024 کے مقابلے میں گرفتاریوں میں کمی اس بات کی نشاندہی کرتی ہے کہ اسرائیل کی توجہ 'تعداد'  سے 'معیار' کی طرف منتقل ہوئی ہے۔
اسرائیل نے 2025 میں 42 فلسطینی صحافیوں کو گرفتار کیا، جن میں 8 خواتین شامل ہیں — رپورٹ
PJS said the committee documented cases where journalists were detained while they were on duty, covering military raids and settlers' attacks. / Reuters
2 جنوری 2026

جمیعت برائے فلسطینی صحافی کا کہنا  ہے کہ  اسرائیل نے 2025 میں 42 فلسطینی صحافیوں کو حراست میں لیا، جن میں آٹھ خواتین بھی شامل تھیں، اس طرح فلسطینی صحافیوں کو منظم طور پر نشانہ بنائے جانے کا سلسلہ جاری رہا۔

دستاویزات اور نگرانی  عمل کے مطابق، جمیعت کی آزادی کمیٹی نے 2025 کے دوران مرد و خواتین فلسطینی صحافیوں کی 42 گرفتاریوں کے واقعات ریکارڈ کیے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق یہ گرفتاریاں مقبوضہ مغربی کنارے، القدس  اور دیگر مقبوضہ علاقوں میں مختلف جگہوں پر، فوجی چیک پوسٹوں اور گزرگاہوں پر، کوریج کے دوران اور گھروں پر چھاپوں کے وقت ہوئیں۔

رپورٹ کے مطابق 2023 اور 2024 کے مقابلے میں گرفتاریوں میں کمی اس بات کی نشاندہی کرتی ہے کہ اسرائیل کی توجہ 'تعداد'  سے 'معیار' کی طرف منتقل ہوئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق یہ تبدیلی سب سے بااثر صحافیوں پر توجہ مرکوز کرنے، ایک ہی صحافی کی بار بار گرفتاری، بلا الزام یا مقدمے کے انتظامی حراست کے بڑھتے ہوئے استعمال، اور جسمانی و نفسیاتی تشدد کو روک تھام کے طریقہ کار  کے طور پر استعمال کرنے سے ظاہر ہوتی ہے۔

جمیعت نے یہ بھی کہا کہ کمیٹی نے ایسے واقعات کی دستاویزات تیار کیں جن میں صحافی ، فوجی چھاپوں اور آبادکاروں کے حملوں کی کوریج کے دوران حراست میں لیے گئے۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ "اس سے تصدیق ہوتی ہے کہ گرفتاریاں، گواہوں کے میدان کو خالی کرنے اور حقیقت کی ترسیل کو روکنے کا فوری ذریعہ بن  چکی ہیں ۔"

جنس کی بنیاد پر تشدد

رپورٹ میں کہا گیا کہ 2025 میں اسرائیل نے فلسطینی خواتین صحافیوں کو گرفتاریوں، تفتیشوں اور ملک بدر کرنے کے ذریعے خاص طور پر نشانہ بنانا شروع کر دیا، اور بعض خواتین کو دوبارہ گرفتار بھی کیا گیا۔

رپورٹ میں کمیٹی کی نشاندہی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا کہ یہ خلاف ورزیاں اُن غیر ملکی خواتین صحافیوں کے دستاویزی بیانات سے بھی جڑی ہیں جنہوں نے اسرائیلی اذیت رسانی کا اعتراف کیا ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ"کمیٹی نے زور دیا ہے کہ یہ سنگین  خلاف ورزیاں، غیرملکی خواتین صحافیوں کے دستاویزی بیانات سے ہم آہنگ ہیں  جو جیلوں میں حبسِ بے جا کا نشانہ بن چکی ہیں، ان جرائم کو سنگین خلاف ورزیوں کی درجہ بندی میں رکھا جا سکتا ہے جو بین الاقوامی جرائم کے برابر ہوں گی۔"

فلسطینی صحافیوں کی  جمیعت  نے عالمی برادری، انسانی حقوق کی تنظیموں، اقوام متحدہ اور اظہارِ رائے کی آزادی کے خصوصی رپورٹرز سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اپنی قانونی اور اخلاقی ذمہ داریاں ادا کریں، فوری مداخلت کریں، اور فلسطینی صحافت کے خلاف اسرائیلی رہنماؤں کو ان کے جرائم کی ذمہ داری تک پہنچائیں۔

"آخر میں، آزادیوں کی کمیٹی نے اس بات کی دوبارہ تصدیق کی کہ فلسطینی صحافت اپنے پیشہ ورانہ اور قومی کردار کو تمام دباؤ اور گرفتاریوں کے باوجود جاری رکھے گی، اور صحافیوں کو نشانہ بنا کر سچ کو خاموش یا جرائم کو مٹایا نہیں جا سکتا۔"

دریافت کیجیے
بین الاقوامی استحکام فورس میں شامل ہونا چاہتےہیں:بنگلہ دیش
دہشتگرد تنظیم YPG نے  حلب کا پانی بند کردیا
جنگ بندی کی تازہ خلاف ورزی،اسرائیلی فوج نےمزید 3 فلسطینیوں کو ہلاک کر دیا
ٹرمپ نےفوج کو گرین لینڈ پر حملے کی منصوبہ بندی کرنے کا حکم  دے دیا
اسرائیل نے سیز فائر کے باوجود غزہ میں نئے فضائی حملے شروع کر دیے
یوکرین: روس کے بحیرہ اسود میں دو کارگو جہازوں پر حملے میں عملے کا ایک کارکن ہلاک ہو گیا ہے
فرانس اور برطانیہ طوفان گورتی کی زد میں، لاکھوں افراد بجلی کی سہولت سے محروم
ترکیہ: یونان میں ترک اقلیت کے اسکول پر حملے کی مذمت اور انصاف کا مطالبہ
چین: اسرائیل تناو میں اضافہ کرنے سے پرہیز کرے
شام: دہشت گرد تنظیم وائے پی جی کو حلب سے انخلاء کرنے کی مہلت پوری ہو گئی ہے
یوکرینی حملے سے روس کے بیلگورود علاقے کی بجلی اور ہیٹنگ بند
او آئی سی: اسرائیل تسلیم نامہ واپس لے
ایران میں مظاہرے امریکی اور اسرائیلی ایجنٹوں  نے شروع کروائے ہیں
روسی حملوں میں یوکرین میں چار افراد ہلاک، 10 زخمی
وینزویلا  نے اپنے 100 فوجیوں کی تدفین کر دی