کھیل
2 منٹ پڑھنے
گلاتاسراے نے ایسٹن ویلا کو 0-1 سے ہرا دیا
ترکیہ کے گالاتاسرائے  نے یوئیفا چیمپئنز لیگ کے لیگ مرحلے کے پانچویں راؤنڈ میں اپنے ہوم گراؤنڈ پر ایسٹن ویلا  کو   صفر کے مقابلے میں ایک   گول سے شکست دے کر ٹورنامنٹ میں مسلسل تیسری فتح حاصل کر لی ہے
گلاتاسراے نے ایسٹن ویلا کو 0-1 سے ہرا دیا
گلاتا سرائے / َAA
 

ترکیہ کے گالاتاسرائے  نے یوئیفا چیمپئنز لیگ کے لیگ مرحلے کے پانچویں راؤنڈ میں اپنے ہوم گراؤنڈ پر ایسٹن ویلا  کو   صفر کے مقابلے میں ایک   گول سے شکست دے کر ٹورنامنٹ میں مسلسل تیسری فتح حاصل کر لی ہے۔

استنبول کے رامز پارک  میں کھیلا گیا پہلا ہاف بغیر کسی گول کے ختم ہوا، جہاں کوئی بھی ٹیم ایک بھی شاٹ لگانے میں کامیاب نہ ہو سکی۔

گالاتاسرائے نے دوسرے ہاف میں تبدیلیاں کیں، ہوم ٹیم نے گول کرنے کی کوشش میں 62 ویں منٹ میں ترکیہ کے اسٹرائیکر دینیز گل اور 74 ویں منٹ میں گیبریل سارا کو میدان میں اتارا۔

یہ تبدیلیاں 77 ویں منٹ میں سودمند ثابت ہوئیں جب سارا نے دائیں جانب سے کارنر کک لگائی، جسے ولفریڈ سنگو نے ہیڈ کے ذریعے گول پوسٹ کی طرف بڑھایا۔

گیند ایسٹن ویلا کے نکولس جیکسن سے ٹکرا کر مڑی، جس پر دینیز گل نے تیزی سے ردعمل ظاہر کرتے ہوئے قریب سے ہیڈ کے ذریعے گیند کو گول میں پہنچا دیا اور گالاتاسرائے کو برتری دلا دی۔

مہمان  ٹیم بقیہ منٹوں میں برابری کا گول کرنے میں ناکام رہی اور یوں گالاتاسرائے نے پورے تین پوائنٹس حاصل کر لیے۔

اس کامیابی کے بعد گالاتاسرائے کے پانچ میچوں میں نو پوائنٹس ہو گئے ہیں اور وہ ایسٹن ویلا کے برابر پہنچ گئی ہے، جس کے اپنے بھی نو پوائنٹس ہیں۔

چیمپئنز لیگ کے چھٹے راؤنڈ میں گالاتاسرائے 8 دسمبر کو اے ای کے ایتھنز  کا دورہ کرے گی، جبکہ ایسٹن ویلا اسی دن پیرس سینٹ جرمین  کی میزبانی کرے گی۔

 

دریافت کیجیے
ان کا ذہنی توازن ٹھیک نہیں ہے: لاوروف
ترکیہ کی قومی جوڈو ٹیم نے دو طلائی تمغے جیت لئے
آبنائے ہرمز میں جنگ کے ماحولیاتی اثرات نسلوں تک برقرار رہیں گے: پگ
بحرین: ایران نے ایک نجی صنعتی تنصیب کو نشانہ بنایا ہے
اسرائیل نئی آبادکاری بستیوں کے ساتھ فلسطینی آبادیوں کو مزید الگ تھلگ کر رہا ہے: پی ایل او
یمن میں فوج بھیجنے کا ابھی کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا: فیدان
ترکیہ سے باہر پہلی بار منعقد ہونے والا ایتھنو اسپورٹ ثقافتی میلے کا سعودی عرب میں انعقاد
یوکرین: روس کی جانب سے کریویری شہر پر کیے گئے حملے میں 2 شہری ہلاک، 52 زخمی
وزیر خارجہ فیدان کی انقرہ میں یورپی کمیشن کے نائب صدر فیتو سے ملاقات
ترکیہ-پاکستان توانائی شراکت داری میں نئے دور کا آغاز، اورُچ رئیس پاکستان میں
دینِ اسلام 2035 میں دنیا کا سب سے بڑا مذہب ہوگا
قزل ایلما نے عالمی میڈیا میں دھوم مچا دی
امریکہ حیاتیاتی ہتھیاروں کے دعوے کے ساتھ عراق پر حملے ک جعل سازی اب ایران کے خلاف کر رہا ہے
میں خود کو احمق محسوس کر رہا ہوں: مسک
ترکیہ کا تحقیقاتی بحری جہاز ’’اورچ رئیس‘‘ پاکستان روانہ گیا