سیاست
2 منٹ پڑھنے
سعودی عرب میں یوکرینی اور امریکی وفود کے تعمیری مذاکرات
کریملن نے یوکرین کے تنازع کے تیزی سے حل ہونے کی توقعات پر تبصرہ کیا ہے کہ یہ مذاکرات محض ایک آغاز ہے اور "مشکل مذاکرات" مستقبل میں سامنے آئیں گے
00:00
سعودی عرب میں یوکرینی اور امریکی وفود کے تعمیری مذاکرات
#IZT27 : Russian invasion of Ukraine / AFP
24 مارچ 2025

یوکرین کے وزیر دفاع رستم عمروف نےبتایا ہے کہ  اتوار کو سعودی عرب میں امریکی وفد کے ساتھ ہونے والی بات چیت "تعمیری اور بامعنی" تھی اور توانائی کے شعبے پر گفتگو پر مرکوز تھی۔

عمروف نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ میں کہا، "ہم نے خاص طور پر توانائی کے شعبے سمیت اہم معاملات  پر بات چیت کی ہے ۔"

عمروف نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے روس کے ساتھ تین سالہ جنگ کے خاتمے کے لیے سفارتی کوششوں کا حصہ ہونے والے یوکرینی وفد کی قیادت کی۔

امریکی خصوصی ایلچی اسٹیو وٹکوف نے سعودی عرب میں یوکرین کی جنگ کے خاتمے کے لیے اہم مذاکرات سے پہلے اپنی امید کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ روسی صدر ولادیمیر پوتن اس تین سالہ تنازع کو ختم کرنا چاہتے ہیں۔

وٹکوف نے اتوار کو فاکس نیوز کو بتایا کہ "مجھے لگتا ہے کہ وہ امن  قائم کرنے کے خواہاں  ہیں۔"

امریکی وفد نے سعودی عرب میں یوکرینی حکام کے ساتھ یوکرین اور روس کے درمیان ممکنہ جزوی جنگ بندی پر بات چیت کی۔ امریکی اور روسی حکام پیر کو  ریاض میں بات چیت کریں گے۔

وٹکوف نے کہا، "مجھے لگتا ہے کہ آپ پیر کو سعودی عرب میں کچھ حقیقی پیش رفت دیکھیں گے، خاص طور پر جب یہ دونوں ممالک کے درمیان بحیرہ اسود میں جہازوں کی جنگ بندی سے متعلق ہے۔ اور اس سے آپ قدرتی طور پر مکمل جنگ بندی کی طرف بڑھیں گے۔"

پوتن نے گزشتہ ہفتے عارضی طور پر یوکرینی توانائی کی سہولیات پر حملے روکنے پر اتفاق کیا تھا لیکن انہوں نے مکمل 30 دن کی جنگ بندی کی حمایت کرنے سے انکار کر دیا، جسے ٹرمپ نے مستقل امن معاہدے کی طرف پہلا قدم قرار دیا تھا۔ یوکرین نے ٹرمپ کی 30 روزہ  تجویز قبول کر لی تھی۔

دریافت کیجیے
اسرائیلی افواج نے مغربی کنارے میں پانچ تاریخی آثار کو ضبط کر لیا
امریکی فوج نے مشرقی پیسیفک میں  منشیات کے جہاز پر حملہ کردیا،4 افراد ہلاک
بین الاقوامی برادری اسرائیل کے خلاف فیصلہ کن اقدامات کرے:ترکیہ
ٹی آر ٹی کا اسرائیل کی یورو ویژن میں شراکت پر بحث پر یورپی براڈ کاسٹنگ یونین کے اجلاس سے واک آؤٹ
ترکیہ کی دفاعی و ہوائی صنعت کی برآمدات 11 ماہ میں 7.4 بلین ڈالر تک پہنچ گئیں
پوتن کا دورہ بھارت: دفاع اور توانائی سمیت متعدد موضوعات مذاکراتی ایجنڈے پر
نیو اورلینز میں نیشنل گارڈز بھیجوں گا:ٹرمپ
ماسکو تاحال جنگ ختم کرنے کا خواہاں ہے:ٹرمپ
چین فرانس کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہتا ہے:شی جن پنگ
اسرائیل  نے حماس سے وصول کردہ لاش کی تصدیق کر دی
اسرائیل جنگ بندی کی خلاف ورزیاں جاری رکھے ہوئے ہے
ٹرمپ کے ساتھ ٹیلی فونک باتچیت دوستانہ ماحول میں ہوئی:مادورو
روس-یوکرین مذاکرات کےلیے ترکیہ موزوں ترین ملک ہے:فدان
فن لینڈ کے ساتھ  تجارتی تعلقات میں فروغ چاہتے ہیں:ایردوان
ترکیہ: ایردوان۔میکرون ملاقات