دنیا
2 منٹ پڑھنے
روس کے کیف پر حملے میں 14 افراد ہلاک اور 44 زخمی ہوئے، یوکرین
وزیر داخلہ ایگور کلیمینکو نے منگل کو ٹیلیگرام پر لکھا: "دارالحکومت کے مختلف اضلاع میں 27 مقامات پر دشمن کی گولہ باری ہوئی۔"
روس کے کیف پر حملے میں 14 افراد ہلاک اور 44 زخمی ہوئے، یوکرین
Ukrainian President Volodymyr Zelenskyy's chief of staff, Andriy Yermak, slammed the new Russian strikes.
17 جون 2025

ایک روسی حملے میں یوکرین کے دارالحکومت میں کم از کم 14 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے ہیں، حکام نے بتایا، جبکہ اوڈیسا اور چرنیگیو کے علاقوں میں مزید زخمیوں کی اطلاعات ہیں۔

وزیر داخلہ ایگور کلیمینکو نے منگل کو ٹیلیگرام پر لکھا: "دارالحکومت کے مختلف اضلاع میں 27 مقامات پر دشمن کی گولہ باری ہوئی۔"

انہوں نے مزید کہا کہ "رہائشی عمارتیں، تعلیمی ادارے اور اہم بنیادی ڈھانچے کی سہولیات" سب نشانہ بنے۔

کیف کے میئر ویٹالی کلِچکو نے پہلے اطلاع دی تھی کہ دارالحکومت کے سولومینسکی ضلع میں روسی حملے کے دوران ایک امریکی شہری ہلاک ہوا۔

کلِچکو نے ٹیلیگرام پر کہا: "کیف پر حملے کے دوران  ایک 62 سالہ امریکی شہری اس گھر میں ہلاک ہوا جس کے باہر  طبی عملہ زخمیوں کو مدد فراہم کر رہا تھا۔"

الٹی میٹمز

یوکرین کے صدر وولودیمیر زیلنسکی کے چیف آف اسٹاف، آندری یرماک نے "کیف میں رہائشی عمارتوں" پر نئے روسی حملوں کی مذمت کرتے ہوئے ٹیلیگرام پر کہا کہ ماسکو "شہریوں کے خلاف اپنی جارحیت جاری رکھے ہوئے ہے۔"

پیر کو زیلنسکی نے کہا تھا کہ انہیں امید ہے کہ وہ جی 7 سربراہی اجلاس کے موقع پر اپنے امریکی ہم منصب ڈونلڈ ٹرمپ سے بات کریں گے۔

لیکن یوکرینی رہنما جی 7 میں اس وقت پہنچیں گے جب امریکی صدر، اسرائیل کے ایران پر حملوں کی وجہ سے  اپنے دورہ کینیڈا کو مختصر کر کے وہاں سے  روانہ ہو چکے ہوں گے ۔

دوسری جانب، وزارت دفاع نے  دعوی کیا ہے  روس نے رات بھر 147 یوکرینی ڈرونز کو مار گرایا ہے۔

وزارت دفاع نے منگل کو کہا کہ فضائی دفاعی نظام  نے  ماسکو سمیت دیگر روسی علاقوں  میں 147 یوکرینی ڈرونز کو روکا اور تباہ کیا۔

ماسکو کے میئر سرگئی سوبیانن نے  کہا ہے کہ ماسکو کی طرف جانے والے دو یوکرینی ڈرونز کو تباہ کر دیا گیا ہے۔

دریافت کیجیے
اقوام متحدہ: سوڈان کے کردفان علاقے میں حملے میں 40 افراد لقمہ اجل
چین  نے امریکی سامان پر اضافی محصولات کے اطلاق کی مدّتِ التوا کو بڑھا دیا
امریکہ نے بین الاقوامی پانیوں میں ایک بحری جہاز پر حملہ کر دیا
ریاست ورجینیا کی غزالہ ہاشمی پہلی مسلمان گورنر بن گئیں
اسرائیل کو بین الاقوامی فٹبال سے خارج کیا جائے
فرانس کی طرف سے مذّمت: ذمہ داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے
سوڈان کو موجودہ خانہ جنگی تک لانے والے حالات و واقعات
آر ایس ایف کے ڈرون حملے میں سوڈان کے شمالی کردفان صوبے میں درجنوں شہری ہلاک
ہماری فوج یوکرینی شہر پوکرووسک میں داخل ہو گئی ہے:روس
سابق وزیر اعظم کو پناہ کیوں دی؟پیرو نے میکسیکو کے ساتھ سفارتی تعلقات توڑ دیئے
امریکہ نیتن یاہو کے خلاف مقدمات میں مدد کر سکتا ہے: صدر ٹرمپ
مادورو کے دن گنے جا چکے ہیں:ٹرمپ
ہم، نائیجیریا میں عیسائیوں کا قتل، نہیں ہونے دیں گے: ٹرمپ
جمیکا: ہم متعدد فیلڈ ہسپتال قائم کریں گے
میکسیکو: سپر مارکیٹ میں دھماکہ، 23 افراد ہلاک
امریکہ اور چین، فوجی رابطوں کے قیام پر متفق ہو گئے ہیں: ہیگسیتھ