دنیا
3 منٹ پڑھنے
روس نے 1,200 سے زائد یوکرینی ڈرونز کو مار گرایا، یوکرین سےزاپوریژیا میں مہلک حملوں کی اطلاع
ماسکو کا کہنا ہے کہ اس کے علاقے کو نشانہ بنانے کے لیے ڈرونز بھیجے گئے، جبکہ یوکرین کا کہنا ہے کہ روسی حملوں میں زاپوریژیا میں ایک شخص ہلاک اور پانچ زخمی ہوئے ہیں۔
روس نے 1,200 سے زائد یوکرینی ڈرونز کو مار گرایا،  یوکرین سےزاپوریژیا میں مہلک حملوں کی اطلاع
11 نومبر 2026 کو یوکرین کا ایک فکسڈ ونگ حملہ آور یو اے وی اڑان بھرتے ہوئے۔ / AFP Archive
 

روس کا کہنا ہے کہ اس کے فضائی دفاعی نظام نے رات بھر میں یوکرین کے 1,200 سے زائد ڈرون مار گرائے، جبکہ یوکرین نے زاپوریژیا کے علاقے میں روسی حملوں میں ہلاکتوں کی اطلاع دی ہے۔

روسی وزارتِ دفاع نے ہفتے کے روز بتایا کہ اس کی افواج نے ماسکو سمیت ایک درجن سے زائد علاقوں میں یوکرین کے 1,246 بلا  پائلٹ طیاروں کو روک کر تباہ کر دیا۔

اس سے قبل ماسکو کے میئر سرگئی سوبیانن نے کہا تھا کہ رات بھر 460 سے زیادہ ڈرون ماسکو کے علاقے کی جانب بڑھے۔ سرکاری سرپرستی  کے حامل پلیٹ فارم میکس پر اپنی پوسٹ میں انہوں نے بتایا کہ دارالحکومت کے قریب پہنچنے پر فضائی دفاعی نظام نے ان میں سے 123 ڈرون مار گرائے۔

یوکرین نے بھی کئی علاقوں پر سینکڑوں روسی ڈرون داغے جانے کی اطلاع دی ہے، جن میں ایک شخص ہلاک اور پانچ زخمی ہوئے۔ دونوں فریق فضائی حملوں میں تیزی لا رہے ہیں۔

زاپوریژیا کی علاقائی فوجی انتظامیہ کے سربراہ ایوان فیدوروف نے ہفتے کو بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں روس نے اس علاقے پر 700 سے زائد ڈرون داغے۔ ان کے مطابق ان حملوں میں ایک شخص ہلاک اور پانچ زخمی ہوئے۔ روسی وزارتِ دفاع کا کہنا ہے کہ اس کی افواج نے یوکرین کی فوج سے منسلک اہداف کو نشانہ بنایا۔

زیلنسکی کا بڑے روسی حملے  کا انتباہ

جمعرات کو یوکرین کے صدر ولودیمیر زیلنسکی نے اس ہفتے دوسری بار خبردار کیا کہ روس یوکرین پر بڑے پیمانے کے حملے کی تیاری کر رہا ہے۔

اپنے شبانہ ویڈیو خطاب میں انہوں نے کہا کہ "بدقسمتی سے ہمارے پاس اطلاعات ہیں کہ روس ایک نئے بڑے حملے کی تیاری کر رہا ہے۔"

زیلنسکی کے مطابق وہ یوکرین کی وزارتِ خارجہ کی اس رپورٹ کے منتظر ہیں جس میں مزید فضائی دفاعی نظام کے حصول کے لیے اتحادیوں سے ہونے والی بات چیت کی تفصیل ہوگی۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جمعرات کو کہا کہ گزشتہ ہفتے چین میں روسی صدر ولادیمیر پوتن سے ملاقات کے دوران انہوں نے ان سے یورپ کے خلاف تمام فوجی جارحیت کو ختم کرنے کا کہا تھا۔ ٹرمپ نے، جنہوں نے پوتن کو اپنا دوست قرار دیا، کہا کہ ان کے خیال میں اس درخواست سے جنگ ختم کرانے کے معاہدے میں مدد مل سکتی ہے۔

امریکی ایلچی جیرڈ کشنر نے بھی مزید کشیدگی کے خلاف خبردار کرتے ہوئے اس تنازع  کو" ایسی  پراکسی جنگ"قرار دیا جس میں یورپ روس کے خلاف یوکرین کو مالی مدد اور اسلحہ فراہم کر رہا ہے۔

 

دریافت کیجیے
یورپی بینکوں نے نسل کُشی میں شامل کمپنیوں کی مالی امداد میں اضافہ کر دیا
بنگلہ دیش نے کم ترین ماہانہ اجرت کو 36 فیصد بڑھا دیا
پیانگ یانگ نے سوئس سفیر کو ملک بدر کر دیا
گلاتاسراے نے ایسٹن ویلا کو 0-1 سے ہرا دیا
انڈونیشیا: غیر قانونی سونے کی کان دھنسنے سے درجنوں افراد کے پھنسنےکا خدشہ
لیبیا: بن غازی بندرگاہ پر ڈرون حملے میں 2 فوجی ہلاک
پاکستان کا پہلا خلاء باز محمد ذیشان علی اپنے خلائی سفر پر روانہ ہو گیا
آر ایس ایف کے کمانڈر نے وفاداری بدل دی، جنگجوؤں سمیت سوڈانی فوج میں شامل ہو گئے
مسئلہ فلسطین مشرق وسطی کے تنازعے کا بنیادی مرکز ہے:چینی صدر
امریکہ، تجارتی جہازوں پر سائبر حملوں میں ایرانی کردار کی، چھان بین کر رہا ہے
شیخ حسینہ 16 دسمبر کو بنگلہ دیش واپسی کی امید میں
پاکستانی خلاباز مدار میں جانے کو تیار،روانگی کل ہوگی
جنوبی کوریا: روسی طیاروں نے "فضائی دفاعی شناختی زون" میں دخل اندازی کی ہے۔
سلامتی کونسل کا اجلاس،روس اور یوکرین کے ایکدوسرے پر الزامات
یورپی یونین میں شامل ہونا فی الوقت ممکن نہیں:برنہم