لیبیا کے مشرقی حصے کو کنٹرول کرنے والی فورسز نے اعلان کیا ہے کہ بن غازی بندرگاہ پر ڈرون حملے میں زخمی ہونے والے لیبیا بحریہ کے دو اہلکار زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے ہیں۔
جنرل کمانڈ نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ ہلاک ہونے والوں کی شناخت الطاہر عبداللہ الصادق اور لیفٹیننٹ علی محمد السعید کے نام سے ہوئی ہے۔ دونوں اہلکار حملے کے دوران اور اس کے بعد ہونے والے دھماکوں میں زخمی ہوئے تھے۔
مشرقی لیبیا میں قائم حکومت کے سربراہ اسامہ حماد نے بھی جاری کردہ بیان میں تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
حماد نے کہا ہے کہ یہ دونوں اہلکار، یوکرین کی طرف سے بن غازی بندرگاہ پر کیے گئے غدارانہ حملے کے دوران زخمی ہونے کے نتیجے میں، ہلاک ہوئے ہیں۔
دوسری جانب یوکرین کے صدر وولودیمیر زیلنسکی نے روسی بحریہ کے ایک کارویٹ جنگی بحری جہاز اور ایک مال بردار بحری جہاز کو ڈبونے کے لئے کئے گئے حملوں کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔
اطلاع کے مطابق ان حملوں میں یوکرین کے تیار کردہ سات بحری ڈرون استعمال کیے گئے تھے۔













