غّزہ جنگ
3 منٹ پڑھنے
یورپی بینکوں نے نسل کُشی میں شامل کمپنیوں کی مالی امداد میں اضافہ کر دیا
'بی این پی پاریباس' اور 'آئی این جی' نے مقبوضہ فلسطین میں نسل کُشی میں شامل کمپنیوں کی مالی امداد میں اضافہ کر دیا۔
یورپی بینکوں نے نسل کُشی میں شامل کمپنیوں کی مالی امداد میں اضافہ کر دیا
یکم مارچ 2017 کو مقبوضہ مغربی کنارے کی بستی عوفرا میں غیر قانونی اسرائیلی آباد کار بلڈوزروں کو مکانات مسمار کرتے ہوئے دیکھ رہے ہیں۔ / AP Archive
 

فرانس کے بینک 'بی این پی پاریباس' اور ہالینڈ نے قرضہ دینے والے بینک 'آئی این جی' نے مقبوضہ فلسطین میں نسل کُشی میں شامل کمپنیوں کی مالی امداد میں اضافہ کر دیا ہے۔

’’قبضے میں شراکت دار نہ بنیں‘‘ نامی اتحاد کے آج بروز  بدھ  جاری کردہ بیان کے مطابق، فرانس کے بڑے بینک 'بی این پی پاریباس' اور ہالینڈ کے قرض فراہم کرنے والے بینک 'آئی این جی'  نے مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور نسل کشی میں ملّوث کمپنیوں کے لئے  اپنی مالی معاونت میں اضافہ کر دیا ہے۔

فلسطین اور یورپ کی 30 غیر سرکاری تنظیموں کے تعاون سے بنائے  گئے اس اتحاد کی چھَٹی رپورٹ میں یورپ کے ایسے 1,096 مالیاتی اداروں اور ایسی  107 کمپنیوں کے درمیان مالی روابط کا جائزہ لیا گیا ہے جن کی سرگرمیاں مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں جاری خلاف ورزیوں سے منسلک ہیں۔

رپورٹ کے مطابق، بی این پی پاریباس نے متعدد کمپنیوں کو فراہم کی جانے والی مالی معاونت میں نمایاں اضافہ کیا ہے۔ ان کمپنیوں میں امریکہ میں قائم تعمیراتی مشینری بنانے والی کمپنی 'کیٹرپِلر' بھی شامل ہے۔ اسرائیلی فوج ،غزہ اور مقبوضہ مغربی کنارے میں فلسطینیوں کے گھروں اور بنیادی ڈھانچے کو مسمار کرنے کے لیے کیٹرپلر کے تیار کردہ بلڈوزر استعمال کرتی ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ فرانسیسی بینک کی جانب سے کیٹرپلر کو دیئے جانے والے قرضوں کی مالیت 721 ملین ڈالر سے بڑھ کر 984 ملین ڈالر ہو گئی ہے اور کمپنی میں اس کی سرمایہ کاری 2025 میں 275 ملین ڈالر سے بڑھ کر 2026 میں 648 ملین ڈالر تک پہنچ گئی ہے۔

آئی این جی نے بھی رپورٹ میں شامل کمپنیوں کے ساتھ اپنے مالی روابط کو وسعت دی ہے۔ ہالینڈ کے اس بینک نے 'اوشکوش'کمپنی کو 110 ملین ڈالر کا نیا قرضہ دیا ہے۔ یہ کمپنی اسرائیلی وزارت دفاع کو فوجی گاڑیاں فراہم کرتی ہے۔

رپورٹ کے نتائج سے ظاہر ہوتا ہے کہ سول سوسائٹی تنظیموں کی جانب سے خبردار کیے جانے کے باوجود یورپ کے بڑے بینک، فلسطینی علاقوں پر اسرائیل کی قبضہ کاروائیوں میں شامل، کمپنیوں کو مالی معاونت فراہم کر رہے ہیں ۔

رپورٹ کے مطابق ستمبر 2024 سے اگست 2026 کے درمیان یورپی مالیاتی اداروں نے رپورٹ میں شامل 56 کمپنیوں کو مجموعی طور پر 361 ارب ڈالر کے قرضے اور مالیاتی ضمانتیں فراہم کیں۔

مزید کہا گیا ہے کہ 15 ستمبر 2026 تک یورپی سرمایہ کار ان کمپنیوں میں سے 90 کے حصص اور بانڈوں میں مجموعی طور پر 1.745 ٹریلین ڈالر کی سرمایہ کاری کر چکے تھے یا ان کے انتظام کی ذمہ داری سنبھالے ہوئے تھے۔

اس فہرست میں دنیا کی بڑی اسلحہ ساز کمپنیوں، ٹیکنالوجی اداروں، تعمیراتی کمپنیوں، توانائی کے شعبے سےمنسلک گروپوں اور ٹرانسپورٹ آپریٹروں کو شامل کیا گیا ہے۔ ان میں بوئنگ، لاک ہیڈ مارٹن، آر ٹی ایکس، جنرل ڈائنامکس، کیٹرپلر، مائیکروسافٹ، گوگل، ایمیزون اور پالانٹیر ٹیکنالوجیز جیسی کمپنیاں بھی شامل ہیں۔

دریافت کیجیے
ترکیہ کا 'مؤثر نظام' بحیرہ اسود میں جہاز رانی اور خوراک کی فراہمی کو محفوظ بناتا ہے:ترک مندوب
ترکیہ: قزل ایلما، جیٹ موٹر طیارے کو نشانہ بنانے والا، پہلا جنگی ڈرون
غزہ کی وزارتِ صحت: "غزہ میں 2025 میں ہلاکتوں کی تعداد 2022 کے مقابلے میں 4 گنا سے بھی زیادہ ہے"
امریکی بندرگاہیں سائبر حملوں کی زد میں
برلن: ہسپتال میں آگ لگ گئی، 15 افراد زخمی
بعض ممالک نے ضروری لچک اور عزم کا مظاہرہ نہیں کیا: کوروم
ان کا ذہنی توازن ٹھیک نہیں ہے: لاوروف
ترکیہ کی قومی جوڈو ٹیم نے دو طلائی تمغے جیت لئے
آبنائے ہرمز میں جنگ کے ماحولیاتی اثرات نسلوں تک برقرار رہیں گے: پگ
بحرین: ایران نے ایک نجی صنعتی تنصیب کو نشانہ بنایا ہے
اسرائیل نئی آبادکاری بستیوں کے ساتھ فلسطینی آبادیوں کو مزید الگ تھلگ کر رہا ہے: پی ایل او
یمن میں فوج بھیجنے کا ابھی کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا: فیدان
ترکیہ سے باہر پہلی بار منعقد ہونے والا ایتھنو اسپورٹ ثقافتی میلے کا سعودی عرب میں انعقاد
یوکرین: روس کی جانب سے کریویری شہر پر کیے گئے حملے میں 2 شہری ہلاک، 52 زخمی
وزیر خارجہ فیدان کی انقرہ میں یورپی کمیشن کے نائب صدر فیتو سے ملاقات