29 دسمبر 2025
سکیورٹی ذرائع کے مطابق ترکیہ کے شمال مغربی صوبے یالووا میں داعش دہشت گرد گروہ کو ہدف بنا کر ایک انسداد دہشت گردی آپریشن جاری ہے۔
ذرائع کے مطابق پیر کی صبح شہر کے مرکز کے قریب، ایلمالک گاؤں جانے والی سڑک پر واقع ایک گھر میں پولیس نے داعش کے خلاف کارروائی شروع کی۔
چھاپے کے دوران جھڑپ ہوئی جس کے نتیجے میں سات پولیس اہلکار زخمی ہوئے۔
علاقے میں سخت سیکیورٹی انتظامات کے تحت جاری اس کاروائی کی معاونت کے لیے قریبی صوبے بُرصا سے خصوصی آپریشن یونٹس کو بھیجا گیا ہے۔
حکام نے اطلاع دی ہے کہ زخمی اہلکاروں کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے اور ان کی حالت تسلی بخش ہے۔














