مشرق وسطی
2 منٹ پڑھنے
امریکی حملوں کے باوجود یورنیئم کا ذخیرہ موجود ہے:ایران
ایران کے  رہبر اعلی علی خامنہ ای کے ایک سینئر مشیر نے کہا ہے کہ امریکہ کی جانب سے جوہری تنصیبات پر فضائی حملوں کے باوجود ملک میں افزودہ یورینیم کا ذخیرہ برقرار ہے
امریکی حملوں کے باوجود یورنیئم کا ذخیرہ موجود ہے:ایران
/ Reuters
23 جون 2025

ایران کے  رہبر اعلی علی خامنہ ای کے ایک سینئر مشیر نے کہا ہے کہ امریکہ کی جانب سے جوہری تنصیبات پر فضائی حملوں کے باوجود ملک میں افزودہ یورینیم کا ذخیرہ برقرار ہے۔

ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل کے ایک سرکردہ رہنما علی شمخانی نے کہا ہے کہ یہ حملے ایران کی جوہری صلاحیتوں کو کمزور کرنے میں ناکام رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اگر جوہری تنصیبات کو تباہ بھی کر دیا جائے تو بھی  یہ کھیل ختم نہیں ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ قانونی دفاعی حقوق کے ساتھ، سیاسی اور آپریشنل پہل اب اس فریق کے ساتھ ہے جو ہوشیار کھیل کھیلتا ہے اورغیر متوقع  حملوں سے گریز کرتا ہے۔

ایران کا حملوں سے قبل انخلا کا دعوی

ایران کے سرکاری نشریاتی ادارے اسلامی جمہوریہ ایران براڈ کاسٹنگ (آئی آر آئی بی) نے خبر دی ہے کہ حملے سے پہلے ہدف بنائے گئے جوہری مقامات کو خالی کرا لیا گیا تھا۔

فضائی حملوں کی پیش گوئی کے پیش نظر حساس مواد کو محفوظ مقامات پر منتقل کردیا گیا تاہم مزید تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں۔

قبل ازیں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تصدیق کی تھی کہ امریکی افواج نے اسرائیل کے ساتھ مل کر تین جوہری تنصیبات فوردو، نطنز اور اصفہان کو نشانہ بنایا ہے۔

امریکی حکام کے مطابق حملے میں بی ٹو سٹیلتھ بمبار طیاروں کی جانب سے فوردو پر گرائے گئے چھ بنکر بسٹر بم اور نطنز اور اصفہان پر داغے جانے والے درجنوں آبدوز سے داغے جانے والے کروز میزائل شامل ہیں۔

یہ حملے ایران کے خلاف امریکی نواز اسرائیلی فوجی مہم میں تازہ ترین اضافے کی نشاندہی کرتے ہیں جو 13 جون کو شروع ہوئی تھی ، جس کے بعد تہران نے اسرائیل پر جوابی میزائل حملے شروع کیے تھے۔

دریافت کیجیے
روس بھارت سے تجارت جاری رکھنا چاہتاہے:پوٹن
بھارتی ایئر لائن انڈیگو نے500 پروازیں منسوخ کر دیں
اسرائیلی افواج نے مغربی کنارے میں پانچ تاریخی آثار کو ضبط کر لیا
امریکی فوج نے مشرقی پیسیفک میں  منشیات کے جہاز پر حملہ کردیا،4 افراد ہلاک
بین الاقوامی برادری اسرائیل کے خلاف فیصلہ کن اقدامات کرے:ترکیہ
ٹی آر ٹی کا اسرائیل کی یورو ویژن میں شراکت پر بحث پر یورپی براڈ کاسٹنگ یونین کے اجلاس سے واک آؤٹ
ترکیہ کی دفاعی و ہوائی صنعت کی برآمدات 11 ماہ میں 7.4 بلین ڈالر تک پہنچ گئیں
پوتن کا دورہ بھارت: دفاع اور توانائی سمیت متعدد موضوعات مذاکراتی ایجنڈے پر
نیو اورلینز میں نیشنل گارڈز بھیجوں گا:ٹرمپ
ماسکو تاحال جنگ ختم کرنے کا خواہاں ہے:ٹرمپ
چین فرانس کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہتا ہے:شی جن پنگ
اسرائیل  نے حماس سے وصول کردہ لاش کی تصدیق کر دی
اسرائیل جنگ بندی کی خلاف ورزیاں جاری رکھے ہوئے ہے
ٹرمپ کے ساتھ ٹیلی فونک باتچیت دوستانہ ماحول میں ہوئی:مادورو
روس-یوکرین مذاکرات کےلیے ترکیہ موزوں ترین ملک ہے:فدان