کھیل
2 منٹ پڑھنے
عرب کپ کا افتتاحی میچ: فلسطین نے قطر کو شکست دے دی
فیفا عرب کپ، فلسطین۔قطر میچ کے ساتھ، ڈرامائی انداز میں شروع ہو گیا
عرب کپ کا افتتاحی میچ: فلسطین  نے قطر کو شکست دے دی
فلسطین نے عرب کپ کے سنسنی خیز افتتاحی میچ میں میزبان قطر کو شکست دی۔ / Reuters
2 دسمبر 2025

فیفا عرب کپ، الخور میں کھیلے گئے فلسطین۔قطر میچ کے ساتھ، ڈرامائی انداز میں شروع ہو گیا ہے۔

اوور ٹائم کے دوران کئے گئے   گول کے ساتھ فلسطینی ٹیم  میچ کی فاتح قرار پائی  ہے۔

میچ کے 95 ویں منٹ میں قطر کے سلطان البرکہ نے  اپنے ہی جال میں گیند  پھینک دیا  جس سے فلسطین کی ٹیم  کو تین پوائنٹ مل گئے ہیں۔

فلسطینی ٹیم نے پورے میچ میں سخت دفاع برقرار رکھا اور متعدد کوششوں کے باوجود قطری ٹیم کو برتری  حاصل نہیں کرنے دی۔اوور ٹائم کے گول کے ساتھ ال بیت اسٹیڈیم کے قطری تماشائیوں  کی آخری امید بھی ختم ہو گئی ۔

میچ کے سخت لیکن پُر ہیجان پہلے ہاف میں مائیکل ترمانینی  کے اکرم عفیفی کو پینلٹی زون میں گرانے کے بعد   قطر نے پینلٹی کا مطالبہ کیا  جسے ریفری نے مسترد کر دیا اور  کھیل جاری رکھنے کا اشارہ کیا۔

جوابی حملے میں فلسطینی ٹیم کے اودے دباغ کی ہٹ باہر چلی گئی اور 78 ویں منٹ میں احمد القاق نے بھی  ایک اہم موقع  ضائع کر دیا۔

فلسطین کی ثابت قدمی اوور ٹائم میں رنگ لائی اور قطری کھلاڑی  محمد صالح کی کراس ہٹ کو البرکہ نے اپنے ہی نیٹ میں پھینک کر  میچ کو فلسطین کے حق میں کر  دیا۔

میچ کی بساط میں اس ڈرامائی تبدیلی نے مقامی تماشائیوں  کو ہکّا بکّا کر دیا۔