یوکرینی فوج نے کہا کہ روس نے آج صبح سویرے کیف پر فضائی حملہ کیا ہے ۔
کیف فوجی انتظامیہ نے ٹیلی گرام پر کہا کہ فضائی دفاعی قوتیں دارالحکومت کی فضاوں میں خطرے کو ختم کرنے کے لیے کام کر رہی ہیں اور رہائشیوں سے بھی کہا کہ جب تک خطرہ ٹل نہ جائےوہ پناہ گاہوں میں رہیں ۔
حکام نے فوری طور پر جانی نقصان یا نقصان کی اطلاع نہیں دی ہے ۔
یاد رہے کہ میامی میں ہفتے کے آخر میں ہونے والی بات چیت میں امریکی حکام یوکرینی اور یورپی وفود کے ساتھ ملے، اور روسی نمائندوں کے ساتھ الگ الگ رابطے بھی ہوئے تھے ۔
یوکرینی سفارتکاروں کے لیے منعقدہ اجتماع میں خطاب کرتے ہوئے صدر زیلنسکی نے کہا کہ یوکرین- امریکہ اور یورپی شراکت داروں کے درمیان مذاکرات میں نمایاں پیش رفت ہوئی ہے۔
یوکرینی مذاکرات کاروں جن کی قیادت سینئر عہدیدار رستم عمروف کر رہے ہیں انہوں نے امریکی مندوبین کے ساتھ کئی ملاقاتیں کی ہیں، جن میں حالیہ فلوریڈا میں بات چیت بھی شامل ہے۔
روسی مذاکرات کار کرل دمتریف، جو صدر ولادیمیر پوتن کے سرمایہ کاری کے ایلچی بھی ہیں، وہ بھی امریکی حکام کے ساتھ الگ الگ مذاکرات کر رہے ہیں۔
یوکرین اور روس کے حکام نے کہا کہ ان کے وفود مذاکرات کے نتائج کی رپورٹ دینے کے لیے اپنے اپنے ملک لوٹ رہے ہیں










