15 ستمبر 2025
ترکیہ کی قومی باسکٹ بال ٹیم نے 2025 یورپی باسکٹ بال چیمپئن شپ (یورو باسکٹ) میں دوسری پوزیشن حاصل کی ہے۔
یورو باسکٹ 2025 میں اے گروپ میں"پانچوں میچ" جیت کر سر فہرست رہنے والی ترک قومی ٹیم نے ، آخری 16 کے مرحلے میں سویڈن کو، کوارٹر فائنل میں پولینڈ کو اور سیمی فائنل میں یونان کو شکست دی ۔
فائنل میں ترکیہ کا مقابلہ جرمنی سے لاٹویا کے دارالحکومت ریگا میں کھیلا گیا۔ سخت مقابلے کے بعد ترکیہ 88 -83 سے جرمنی کے ہاتھوں شکست کھا گیا اس طرح چیمپئن شپ میں نقرئی تمغے کا حقدار ٹہرا۔
صدر رجب طیب ایردوان نے سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں یورپی باسکٹ بال چیمپئن شپ میں دوسری پوزیشن حاصل کرنے والی ترکیہ کی قومی باسکٹ بال ٹیم کو مبارکباد پیش کی۔








