دنیا
2 منٹ پڑھنے
ایلون مسک ایک بے معنی شخص ہیں:لیخ ویلسا
پولینڈ کے سابق صدر لیچ ویلسا نے  گزشتہ روز پولینڈ اور امریکی رہنماؤں کے درمیان جاری تنازعے پر زور دیتے ہوئے ارب پتی ایلون مسک کو 'ایک  بے معنی شخص' قرار دیا
00:00
ایلون مسک ایک بے معنی شخص ہیں:لیخ ویلسا
/ Reuters
13 مارچ 2025

پولینڈ کے سابق صدر لیچ ویلسا نے  گزشتہ روز پولینڈ اور امریکی رہنماؤں کے درمیان جاری تنازعے پر زور دیتے ہوئے ارب پتی ایلون مسک کو 'ایک  بے معنی شخص' قرار دیا۔

نوبل امن انعام یافتہ نے پولش ٹیبلائیڈ سپر ایکسپریس کو دیے گئے ایک انٹرویو میں کہا کہ وہ ایک   بے معنی شخص ہیں، ئ انہوں نے  کہا کہ  اپنا کام خود کریں، آئیے یہاں یورپی سلامتی اور اتحاد  کو  مضبوط بنائیں، یورپ میں ہمیں مسک کے بارے میں فکر مند نہیں ہونا چاہئے. میں اس کے بارے میں فکر نہیں کرتا . ہمیں اس شخص سے  گریز کرنا چاہئے۔

پولینڈ کے وزیر خارجہ رادوسلا سکورسکی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی مشیر مسک اور امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو  کے بھی آڑے ہاتھ لیا۔۔

سکورسکی اور مسک نے اسٹار لنک سسٹم پر بحث کی ، مسک نے دعوی کیا کہ اگر وہ یوکرین کو اسٹار لنک سے منقطع کرنا چاہتے ہیں تو ، اس کی "پوری فرنٹ لائن" تباہ ہوجائے گی۔

اس کے جواب میں سکورسکی نے کہا کہ یوکرین کے لیے اسٹار لنک کی ادائیگی پولینڈ دو طرفہ تجارتی معاہدے کے تحت کرتا ہے اور اسے بند کرنے کی کسی بھی دھمکی سے متبادل نیٹ ورک کی تلاش شروع ہو جائے گی۔

اس کے بعد روبیو نے سکورسکی پر  باتیں   گھڑنے کا  بھی الزام لگایا۔

کسی نے بھی یوکرین کو اسٹار لنک  چھوڑنے  کی دھمکی نہیں دی،اسٹار لنک کے بغیر یوکرین یہ جنگ بہت پہلے ہی ہار چکا ہوتا اور روسی اب پولینڈ کی سرحد پر موجود ہوتے۔

ایک لمحے بعد مسک نے سکورسکی کی پوسٹ پر رد عمل ظاہر  کیا اور لکھا کہ"خاموش رہو، چھوٹے آدمی تم  اخراجات کا ایک  معمولی سا حصہ ادا کرتے ہو، اسٹار لنک کا کوئی متبادل نہیں ہے، "مسک نے بعد میں سکورسکی کو  ہنگری  نژاد امریکی  سرمایہ کار جارج سوروس کی "کٹھ پتلی" قرار دیا۔

 

دریافت کیجیے
روس بھارت سے تجارت جاری رکھنا چاہتاہے:پوٹن
بھارتی ایئر لائن انڈیگو نے500 پروازیں منسوخ کر دیں
اسرائیلی افواج نے مغربی کنارے میں پانچ تاریخی آثار کو ضبط کر لیا
امریکی فوج نے مشرقی پیسیفک میں  منشیات کے جہاز پر حملہ کردیا،4 افراد ہلاک
بین الاقوامی برادری اسرائیل کے خلاف فیصلہ کن اقدامات کرے:ترکیہ
ٹی آر ٹی کا اسرائیل کی یورو ویژن میں شراکت پر بحث پر یورپی براڈ کاسٹنگ یونین کے اجلاس سے واک آؤٹ
ترکیہ کی دفاعی و ہوائی صنعت کی برآمدات 11 ماہ میں 7.4 بلین ڈالر تک پہنچ گئیں
پوتن کا دورہ بھارت: دفاع اور توانائی سمیت متعدد موضوعات مذاکراتی ایجنڈے پر
نیو اورلینز میں نیشنل گارڈز بھیجوں گا:ٹرمپ
ماسکو تاحال جنگ ختم کرنے کا خواہاں ہے:ٹرمپ
چین فرانس کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہتا ہے:شی جن پنگ
اسرائیل  نے حماس سے وصول کردہ لاش کی تصدیق کر دی
اسرائیل جنگ بندی کی خلاف ورزیاں جاری رکھے ہوئے ہے
ٹرمپ کے ساتھ ٹیلی فونک باتچیت دوستانہ ماحول میں ہوئی:مادورو
روس-یوکرین مذاکرات کےلیے ترکیہ موزوں ترین ملک ہے:فدان