دنیا
2 منٹ پڑھنے
اگلی باری کیوبا کی ہے: ٹرمپ
پیٹرو کے پاس کوکین کی مِلیں ہیں۔ اُس کے پاس فیکٹریاں ہیں جہاں وہ کوکین بناتا اور امریکہ بھیجتا ہے ۔ اسے چاہیے کہ اپنا خیال رکھے: ٹرمپ
اگلی باری کیوبا کی ہے: ٹرمپ
President Trump has accused the Colombian leader of overseeing drug production and trafficking into the United States. / Reuters

امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کل بروز ہفتہ وینزویلا آپریشن کے بعد   کولمبیا کے صدر گوستاوو پیٹرو کو بھی  ایک سخت وارننگ دی اور اپنی تُند بیانی کو کیوبا اور علاقائی سیاست تک پھیلا دیا ہے۔

فلوریڈا میں ایک پریس کانفرنس کے دوران جب ٹرمپ سے ، کولمبیا کے صدر    پیٹرو گستاوو کے وینزویلا حملوں کے نتائج کو ہلکا لینے کے بارے میں ، پوچھا گیا تو انہوں نے  گستاوو کو  امریکہ میں منشیات کی تیاری اور اسمگلنگ کا سرپرست ہونے کا قصوروار ٹھہرایا ہے۔

ٹرمپ نے کہا ہے کہ"پیٹرو کے پاس کوکین کی مِلیں ہیں۔ اُس کے پاس فیکٹریاں ہیں جہاں وہ کوکین بناتا اور امریکہ بھیجتا ہے ۔ اسے چاہیے کہ اپنا خیال رکھے"۔

وینزویلا پر کارروائی سے قبل بھی  ٹرمپ نے بارہا کاراکاس پر امریکہ  کی طرف منشیات کے غیرقانونی بہاؤکا الزام لگایا تھا اورموجود حملوں کو بھی ا نہوں نے وسیع تر علاقائی سکیورٹی کاروائیوں کا حصّہ قرار دیا ہے۔  

کیوبا جلد ہی امریکی پالیسی مباحثوں کا مرکز بن سکتا ہے

ٹرمپ نے اپنی تنقید کا رُخ کیوبا کی طرف  موڑ کرجزیرے کو 'ناکام قوم' قرار دیا اور اس کی قیادت کو دہائیوں پر محیط اقتصادی مشکلات کا ذمہ دار ٹھہرایا ہے۔ انہوں نے اشارہ دیا  ہےکہ کیوبا جلد ہی امریکی پالیسی مباحثوں کا مرکز بن سکتا ہے۔

ٹرمپ نے کہا ہے کہ"وہاں کے لوگ برسوں سے  تکلیف میں  ہیں۔ہم کیوبا کے لوگوں کی مدد کرنا چاہتے ہیں اور  ہم اُن لوگوں کی بھی مدد کرنا چاہتے ہیں جو کیوبا سے نکالے گئے اور امریکہ میں رہ رہے ہیں"۔انہوں نے یہ بات فلوریڈا میں کہی، جہاں ایک بڑی اور سیاسی طور پر بااثر کیوبا نژاد امریکی برادری مقیم ہے۔

اسی پریس کانفرنس میں شریک امریکہ کے وزیرِ خارجہ  مارکو روبیو نے ہیوانا کے بارے میں اور بھی سخت بیان جاری کیا ، کیوبا کو 'ایک آفت' قرار دیا اور  گستاوو کو  مادورو  حکومت کو سہارا دینے میں مرکزی کردار ادا کرنے کا قصوروار ٹھہرایا ہے۔

دریافت کیجیے
امریکہ نے سعودی عرب کے ہاتھ تقریباً 2 بلین ڈالر کی اسلحہ فروخت کی منظوری دے دی
آسٹریلیا نےڈیٹا سینٹروں اور کاپی رائٹ سے متعلقہ اے آئی قوانین کا اعلان کر دیا
ملائیشیا میں کسی بھی اسرائیلی کو پایا گیا تو فوراً ملک بدر کر دیا جائے گا: انور ابراہیم
کیوبا میں ملک گیر لوڈ شیڈنگ
یوکرین: تجارتی کشتیوں پر روسی حملوں میں 3 افراد ہلاک ہو گئے ہیں
امریکی سینٹ نے دفاعی بل مسترد کر دیا
ایران: حادثے کے بعد بحری جہاز کے 23 افراد کو بچا لیا گیا
چین، 'باوی' طوفان کی لپیٹ میں
اسرائیل نے مغربی کنارے میں نئی غیر قانونی آبادیوں کے لئے 2.3 بلین ڈالر کا معاہدہ کر لیا
جنوبی کوریا: سابق صدر یون کو 2 سال سزائے قید سنا دی گئی
ایران: 'دشمن کے اڈّوں' پر بڑے پیمانے پر میزائل اور ڈرون حملے
آبنائے ہرمز میں بحری ٹریفک کم ترین سطح پر آگئی
تقریباً 1 ملین لوگ  تائیوان اور جاپان کے جزائر سے ٹکرانے والے طوفان سے  محفوظ مقامات کو فرار
پینٹاگون نے نئے یو ایف او فائلز جاری کر دیں، عجیب و غریب فوٹیج عوام کے سامنے
ونیزویلا میں دو زلزلوں سے ہلاکتوں کی تعداد 4,118 تک پہنچ گئی ہے - حکومتی عہدیدار
اگر ایران نے انہیں نشانہ بنایا تو امریکہ ایران کو 'تباہ اور ختم' کر دے گا
یوکرینی ڈراونز کے روسی تیل کی ریفائنریوں کو نشانہ بنانے کے بعد ماسکو کے کیف پر حملوں میں اضافہ
روس:  ہم نے 376 یوکرینی ڈراونز کو گرا دیا ہے جنہوں نے پیٹرول کی تنصیبات کو نشانہ بنایا
جنوبی ہسپانیہ میں آگ لگنے سے کم از کم 12 افراد ہلاک
خامنہ ای کا تابوت مشہد پہنچ گیا جہاں ان کی تدفین کی جائیگی