ترکیہ کی غزہ پر جاری اسرائیلی حملوں کی مذمت اور بین الاقوامی کارروائی کی اپیل
ترکیہ
1 منٹ پڑھنے
ترکیہ کی غزہ پر جاری اسرائیلی حملوں کی مذمت اور بین الاقوامی کارروائی کی اپیلترک دفترِ خارجہ: "اسرائیل کی طرف سے نئی تشدد کی لہر پیدا کرنا نا قابل قبول ہے۔"
disisleri bakanligi Ankara turkiye / Public domain
19 مارچ 2025

اسرائیل کی جانب سے جنگ بندی کی خلاف ورزی اور غزہ کی پٹی پر حملہ انسانیت کے لیے ایک چیلنج ہے۔

وزارت خارجہ نے کہا کہ آج صبح غزہ میں اسرائیل کے حملوں میں سینکڑوں فلسطینیوں کے قتل عام سے ظاہر ہوتا ہے کہ وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کی حکومت کی نسل کشی پالیسی ایک نئے مرحلے میں داخل ہو گئی ہے۔

وزارت کے بیان میں کہا گیا ہے کہ "اسرائیل انتہائی سنگین طریقے سے بین الاقوامی قانون اور آفاقی اقدار کی خلاف ورزی کر کے انسانیت کو چیلنج کر رہا ہے۔ ایک ایسے وقت میں جب عالمی سطح پر امن و استحکام کی تلاش تیز ہو رہی ہے، اسرائیلی حکومت کی طرف سے یہ جارحانہ رویہ خطے کے مشترکہ مستقبل کے لیے خطرہ تشکیل دیتا  ہے۔ اسرائیل  کی طرف سے  تشدد کی نئی لہر کو جنم دینا ناقابل قبول ہے۔"

"بحیثیت ترکیہ ہم ایک بار پھر اس بات پر زور دیتے ہیں کہ ہم فلسطینی عوام کے منصفانہ مقصد میں ان کے ساتھ کھڑے رہیں گے اور خطے میں امن اور استحکام کو یقینی بنانے کی کوششوں کی حمایت کرتے رہیں گے۔"

دریافت کیجیے
دوحہ سمٹ کے بعد ترک صدر  نے اسرائیل کی 'ریاستی دہشت گردی' پر توجہ مبذول کرائی
ترکیہ: صدر اردوعان قطر کے دورے پر
غزہ کو تسلیم کرنا اور اسرائیل کی جرائم کا انکشاف ایک منصفانہ دنیا کا اشارہ ہے، ترکیہ
ترکیہ: اسرائیلی دعوے بے بنیاد ہیں
کونگو میں دہشتگردانہ حملہ،ترکیہ کی تعزیت
ایردوان کا امیر قطر سے رابطہ،حملے کی شدید مذمت
مغربی ترکیہ میں پولیس اسٹیشن پر دہشتگرد حملہ،دو افسران شہید
ترکیہ مقامی 'آلتائے'  ٹینک کی باقاعدہ پیداوار شروع کر رہا ہے
اسرائیلی میڈیا ہمارے بارے میں غلط بیانی بند کرے:ترکیہ
ترکیہ: امدادی سامان سے لدا طیارہ افغانستان روانہ ہو گیا
ایردوان کی اعلی چینی رہنماوں سے ملاقات،تعلقات فروغ دینے پر غور
ترکیہ: صدر اردوعان کی علی ییف اور پاشینیان کے ساتھ ملاقات
شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس،ایردوان چین پہنچ گئے
صدر ایردوان کا ترکیہ کے یوم فتح کے موقع پر بامنی پیغام
ترکیہ قابض افواج  کے خلاف فتح کی 103 ویں سالگرہ منا رہا ہے
چین میں شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں ترک صدر ایردوان کی  شراکت کی اہمیت