ثقافت
2 منٹ پڑھنے
ترک صدر کی خواتین کے خلاف اسرائیل کی وحشیانہ کارروائیوں کے خلاف کمزور رد عمل پر کڑی تنقید
خاص طور پر خواتین اور بچوں کے خلاف تشدد انسانیت سوز جرائم ہیں، جو بھی کسی عورت پر ہاتھ اٹھاتا ہے اس کا ہاتھ اور ضمیر داغدار ہو جاتا ہے۔
ترک صدر کی خواتین کے خلاف اسرائیل کی وحشیانہ کارروائیوں کے خلاف کمزور رد عمل پر کڑی تنقید
ترک صدر کا کہنا ہے کہ غزہ میں خواتین پر ڈھائے جانے والے مظالم کو وہ ردعمل نہیں ملا جس کا وہ مستحق تھا۔ / AA

صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ غزہ میں خواتین کے خلاف وحشیانہ کاروائیوں  کو وہ ردِعمل حاصل نہیں ہوا جو اسے ملنا چاہیے تھا۔

صدر نے  دارالحکومت انقرہ میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے یہ بیان دیا، یہ تقریب خواتین کے خلاف تشدد کے خاتمے کے بین الاقوامی دن کے موقع پر منعقد کی گئی تھی۔

ایردوان نے کہا کہ "مجرم اور متاثرہ کی شناخت نے ایک بار پھر ردِعمل کے لہجے کا تعین کیا ہے" ۔

انہوں نے  غزہ میں اسرائیل کے قتلِ عام کا حوالہ دیتے ہوئے فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی جرائم کی شدت کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ "بدقسمتی سے غزہ کے قتلِ عام میں شہید ہونے والے 70,000 فلسطینیوں میں سے دو تہائی خواتین اور بچے تھے۔ یہ باشعور  اور احساس مند  انسانوں  کے لیے تشویشناک اعداد و شمار ہیں۔"

خواتین کے خلاف تشدد کو انسانی عظمت کی بنیادی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے ایرددوان نے کہا کہ یہ ایک عالم گیر جرم ہے،ہم ظالم یا مظلوم کی شناخت سے قطعِ نظر حق کا دفاع کریں گے اور ہر فورم پر سچ کو بلند آواز سے بیان کریں گے۔"

انہوں نے مزید کہا کہ "صدر ہونے کے ساتھ ساتھ  دو بیٹیوں کے باپ کے طور پر، جیسا کہ میں ہمیشہ کرتا آیا ہوں، میں خواتین اور بچوں کے خلاف تشدد کے خلاف جدوجہد میں پیش پیش رہوں گا۔"

ترک صدر کہا کہ خاص طور پر خواتین اور بچوں کے خلاف تشدد انسانیت سوز جرائم ہیں، جو بھی کسی عورت پر ہاتھ اٹھاتا ہے اس کا ہاتھ اور ضمیر داغدار ہو جاتا ہے۔

دریافت کیجیے
ترک ہلال احمر عالمی انسانی دوستانہ کوششوں کی بدولت مظلوم انسانوں کے دلوں میں گھر کر رہا ہے: ایردوان
استنبول میں کانیہ ویسٹ کا شاندار شو
ترک صدر نے فتح استنبول کی 573 ویں سالگرہ مناتے ہوئے سلطان محمد دوئم کو یاد کیا
مشرق وسطی میں جنگی حالات کے باوجود امسال عازمین حج کی تعداد ڈیڑہ ملین سے تجاوز کر گئی
بلغاریہ 2026 یورو ویژن مقابلہ موسیقی جیت گیا
فلسطینی فوٹوگرافر ساحر الغورہ نے 2026 پولیٹزر انعام جیت لیا
لاس اینجلس میں ترکیہ کی فٹ بال عالمی کپ میں واپسی کا بھر پور طریقے سے خیر مقدم
یورپی یونین کی سربراہ کی اسرائیل کی طرف سے مذہبی آزادی کی خلاف ورزی پر شدید مذمت
آسکر ایوارڈز: مائیکل بی جارڈن بہترین اداکار اور جیسی بکلی  بہترین اداکارہ قرار
105 سال پرانا ترکیہ کا قومی ترانہ
نیٹ فلکس کی خریداری کا معاملہ،پیراماونٹ  کی پیشکش
امینہ ایردوان نے7 ویں TRT ورلڈ سٹیزن ایوارڈز میں عالمی تبدیلیوں کی نمایاں شخصیات کو اعزازات سے نوازا
ارندھتی رائے نے غزہ میں نسل کشی کے بیانات پر احتجاج میں برلن فلم فیسٹیول سے کنارہ کشی کر لی
2025 کے آخر تک ترکیہ کی آبادی 86 ملین سے تجاوز کر گئی
شام: فائر بندی متحد اداروں اور بحالی کی طرف ایک اہم قدم ہے
ترک خاتونِ اول: انصاف کے فقدان سے خواتین اور بچے سب سے زیادہ متاثر ہو رہے ہیں
یورو ویژن 2026 میں اسرائیل کی شرکت،آئس لینڈ  حصہ نہیں لےگا
امریکہ  نے مسروقہ نوادرات ترکیہ کے حوالے کر دیئے
پوپ لیو کا استنبول میں سلطان احمد مسجد کا دورہ
ترکیہ میں خواتین کے خلاف تشدد پر عدم برداشت کی پالیسی