دنیا
2 منٹ پڑھنے
اسرائیلی غیر قانونی آبادکاروں نے چار فلسطینیوں کو زخمی کر دیا
اسرائیلی غیر قانونی آبادکاروں نے فلسطینیوں کو زدوکوب کیا اور ان پر آنسو گیس چھڑکی۔ تشدّد کے نتیجے میں متاثرین کو زخم آئے اور سانس لینے میں دشواری کا سامنا ہوا: ریڈیو صدائے  فلسطین
اسرائیلی غیر قانونی آبادکاروں  نے چار فلسطینیوں کو زخمی کر دیا
مقبوضہ مغربی کنارے میں غیر قانونی اسرائیلی آباد کاروں کی تعداد 2024 کے اختتام تک 180 سے زائد بستیوں اور 256 چوکیوں میں 770,000 تک پہنچ گئی ہے۔ / AP
18 جنوری 2026

اسرائیلی غیر قانونی آبادکاروں نے مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر  نابلوس کے گاؤں یاتما پر حملوں میں چار فلسطینیوں کو زخمی کر دیا ہے۔

ریڈیو صدائے  فلسطین  نے جاری کردہ خبر میں  کہا ہے کہ غیر قانونی آبادکاروں نے فلسطینیوں کو  زدوکوب کیا اور ان پر آنسو گیس چھڑکی۔تشدّد کے نتیجے میں متاثرین کو زخم آئے اور سانس لینے میں دشواری کا سامنا ہوا۔

ریڈیو کے مطابق ایک اورواقعے میں فلسطینیوں نے رام اللہ کے شمال مشرق میں واقع قصبے سنجل کے مضافات میں ایک غیرقانونی اسرائیلی آبادکار کے حملے کا مقابلہ کیا  اور کسی زخمی کے بارے میں اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

جنوبی مقبوضہ مغربی کنارے کے ایکٹیوسٹ اسامہ مخمّارہ نے کہا ہے کہ غیرقانونی اسرائیلی آبادکاروں نے الخلیل کے جنوبی علاقے  مسافر یطا  میں حملے کیے ہیں۔ حملوں میں مویشیوں کو  گھروں کے درمیان اور زرعی زمینوں پر بدکا کر فصلوں و املاک کو نقصان پہنچایا گیا ہے۔

خمّارہ نے کہا ہے کہ غیر قانونی آبادکاروں نے خربت الطبان میں  باڑ، درخت اور ایک پانی کے ٹینک کو بھی توڑ پھوڑ کا نشانہ بنایا ہے۔ ان حرکتوں کا مقصد روزگار کو نقصان پہنچانا اور زمین پر قبضہ کرنا تھا۔

غیرقانونی آبادکاروں کے ہزاروں حملے

استبدادیت اور محاصرہ دیوار کے خلاف مزاحمتی کمیٹی کے مطابق کہ جو ایک سرکاری ادارہ ہے، غیرقانونی اسرائیلی آبادکاروں نے 2025 میں مقبوضہ مغربی کنارے میں فلسطینیوں اور ان کی املاک پر تقریباً 4,723 حملے کیے، جن میں 14 فلسطینی ہلاک اور 13 بدوی برادریوں کے 1,090 افراد کو نقل مکانی پر مجبور کیا گیا ہے۔

سرکاری فلسطینی اعداد و شمار کے مطابق، 2024 کے اختتام تک مقبوضہ مغربی کنارے میں غیرقانونی اسرائیلی آبادکاروں کی تعداد 770,000 تک پہنچ گئی، جو 180 سے زائد بستیوں اور 256 بستیوں سے باہر کی چوکیوں  میں مقیم تھے۔

اقوامِ متحدہ کا کہنا ہے کہ اقوامِ متحدہ  کئی دہائیوں سے بستیوں کی تعمیر  روکنے کا مطالبہ کر رہا ہے۔ مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں اسرائیلی بستیوں کا بین الاقوامی قانون کے تحت کوئی جواز نہیں ہے۔ یہ بستیاں دو ریاستی حل کے امکانات کو کمزور کرتی ہیں ۔

دریافت کیجیے
نائجیریا میں ٹریفک حادثے میں کم از کم 30 افراد ہلاک
امریکہ خطے میں جو چاہے تعینات کر لے ہم خوفزدہ نہیں ہونگے:ایران
مودی کا دورہ ملائیشیا،دو طرفہ معاہدوں پر دستخط
شام: سویدا میں فائرنگ کا واقعہ،چار افراد ہلاک، ملزم گرفتار
سام سنگ نےچھٹی نسل کی ہائی بینڈ ودتھ میموری کی تیاری شروع کر دی
سوڈان میں آر ایس ایف کے اسپتال پر حملے،سعودی عرب کی مذمت
بھارت میں کوئلے کی کان میں دھماکہ، ہلاکتوں کی تعداد 27 ہو گئی
ہونڈوراس کے صدر میرے دوست اور قابل تعریف شخصیت ہیں:ٹرمپ
اسرائیل کا 'توسیعی منصوبہ' مشرق وسطی اور ایران کو کمزور کرنے کا ہدف ہے، عراقچی
روسی حملوں نے یوکرین کے گرڈ اسٹیشنوں کو وسیع پیمانے کا نقصان پہنچایا
نتن یاہو: 'ایپسٹین اسرائیل کے لیے کام نہیں کرتا تھا'
میلان گیمز کے افتتاحی تقریب میں اسرائیلی کھلاڑیوں پر غزہ میں کی گئی نسل کشی پر ہجوم کی ہوٹنگ
وزیر خارجہ فیدان کی یورپی یونین کے توسیع کمشنر سے باہمی تعاون کو بڑھانے کی اپیل
پاکستان: مسجد میں بم دھماکہ، 30 افراد ہلاک، 130 سے زیادہ زخمی
ترکیہ: موساد کے 2 جاسوسوں کو گرفتار کر لیا گیا