غّزہ جنگ
2 منٹ پڑھنے
اسرائیل نے مقبوضہ مشرقی القدس میں نئی غیر قانونی آباد کاری کی منظوری دے دی
ویہ کالونی بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی ہے تو سموٹ ریچ نے کہا کہ یہ " ہزاروں  رہائشی یونٹس" فراہم کرے گی اور "القدس  کی مشرقی حدود  کو مضبوط کرے گی"۔
اسرائیل نے مقبوضہ مشرقی القدس میں نئی غیر قانونی آباد کاری کی منظوری دے دی
700,000 سے زیادہ غیر قانونی آباد کار مغربی کنارے میں مقیم ہیں، جن میں سے تقریباً 250,000 مشرقی یروشلم میں ہیں۔ / AA

میڈیا رپورٹوں کے مطابق، جمعرات کو اسرائیلی وزیرِ خزانہ بیزلئل سموٹ ریچ نے مقبوضہ مشرقی القدس میں 3,600 رہائشی یونٹس پر مشتمل ایک نئی  غیرقانونی یہودی  کالونی کے قیام کی منظوری دے دی۔

چینل 7 کے مطابق 'مِشمار یہودا' نامی یہ  کالونی شہر کے مشرقی حصے میں 835 ایکڑ رقبے  پر تعمیر کی جائے گی۔

سموٹ ریچ نے ایکس پر اعلان کیا کہ یہ بستی "مشرقی جانب سےالقدس  کے دفاع کے لیے ایک حکمتِ عملی بنیاد" کا کام دے گی اور یہ علاقے پر کنٹرول مضبوط کرنے کی اسرائیلی پالیسی کا حصہ ہے۔

یہ کالونی بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی ہے تو سموٹ ریچ نے کہا کہ یہ " ہزاروں  رہائشی یونٹس" فراہم کرے گی اور "القدس  کی مشرقی حدود  کو مضبوط کرے گی"۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ "تاریخی" منصوبہ اسرائیلی حاکمیت کو مستحکم کرنے اور مقبوضہ مغربی کنارے میں ایک فلسطینی ریاست کے قیام کو روکنے میں مددگار ثابت ہوگا۔

اسرائیلی کابینہ نے 12 دسمبر کو مغربی کنارے میں 19 غیرقانونی بستیاں قائم کرنے کی بھی منظوری دی، جو الحاق کے اقدامات میں مزید شدت کا باعث بنی۔

اسرائیلی حقوقی گروپ 'پیِس ناؤ' کے مطابق تقریباً 5 لاکھ  غیرقانونی اسرائیلی آبادکار مغربی کنارے کی مختلف کالونیوں میں جبکہ اڑھائی لاکھ  مقبوضہ مشرقی  القدس  کی زمینوں پر بنائی گئی بستیوں میں مقیم ہیں۔

مغربی کنارے کو وسعت دینا اور رسمی طور پر الحاق کرنا درحقیقت اقوامِ متحدہ کے قراردادوں میں بیان کردہ دو ریاستی حل، یعنی اسرائیلی اور فلسطینی ریاست کے نفاذ کے امکانات کو ختم کر دے گا۔

اسرائیل 1948 میں فلسطینی زمین پر قائم کیا گیا تھا، اور بعد ازاں باقی فلسطینی علاقوں پر قبضہ کیا گیا۔ بعد میں آنےو الی  اسرائیلی حکومتوں نے پیچھے ہٹنے اور مشرقی القدس  دارالحکومت ہونے  والی ایک خودمختار فلسطینی ریاست کے قیام کو مسترد کیا ۔

 

دریافت کیجیے
ترکیہ کوانٹم اور خلائی ٹیکنالوجی کے لئے خصوصی فنڈ مختص کر رہا ہے
اگست دنیا کا گرم ترین مہینہ
آبنائے ہرمز کا نام آبنائے ٹرمپ ہونا چاہیئے:ٹرمپ
اردن کے امریکی اڈے پر ایران کا حملہ،تفصیلات سامنے آ گئیں
فلپائن : فیری میں آگ لگنے سے پانچ افراد ہلاک اور 80 سے زائد لاپتہ
شام میں دھماکہ،ترکیہ کی تعزیت
انڈونیشیا: صحافیوں کو لے جانے والی کشتی لاپتہ ہو گئی
ملائیشیا میں ہیلی کاپٹر کا حادثہ،5 افراد ہلاک
اسرائیل: مقبوضہ مشرقی القدس میں برطانوی قونصل خانہ بند کر دیا جائے
امریکہ کے ایرانی ٹینکروں پر حملے، مشرق وسطی میں تناؤ بڑھ گیا
نیتین یاہو نے مجرمانہ غفلت کا ارتکاب کیا ہے:نفتالی بینیٹ
نیوزی لینڈ: اسرائیلی کاروائیاں پائیدار امن کے امکانات کو خطرے میں ڈال رہی ہیں
جب تک حملہ آور پشیمان نہیں ہوتے ایران مزاحمت جاری رکھے گا: پزشکیان
ترک دفترِ خارجہ کی طرف سے ملادچ کے لیے آخری رسومات کے خصوصی اہتمام پر رد عمل
اسرائیلی فورسز کے چھاپے کے دوران ایک فلسطینی شخص کو قتل کر  دیا گیا